انسانی انگلیوں کے نشانات ، اُس کی پہچان ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بائیومیٹرک ریڈر سے اب انسانوں کی پہچان ہوتی ہے ۔ گو کہ قانونی کاغذات پر عرصے سے انگوٹھا لگایا جاتا تھا اور دستخط بھی کئے جاتے تھے لیکن شاطر لوگوں نے اُس سے فراڈ کرنے کے طریقے ڈھونڈھ لئے۔
بڑھاپے میں انسان کے دستخط تبدیل نہیں ہوتے لیکن ۔انگلیوں کے نشانات بھ مدھم پڑ جاتے ہیں خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے کیوں کہ انگلیوں میں سوئی چبھو کر شوگر ٹیسٹ کے لئے خون نکلوانا۔ جس کی وجہ سے بائومیٹرک ریڈر اُنہیں پہچان نہیں پاتا اور یوں 60 سال سے اوپر کے لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے ۔
جس کا ایک حل تو یہ ہے کہ وہ ہر سال NADRA میں جاکر اپنے بائیومیٹرک کو اپ ڈیٹ کروائیں اور
دوسرا حل یہ ہے کہ سفید پھٹکڑی ایک چمچ لے کر اُسے ایک کپ مقدار کے برابر پانی میں حل کریں اور ابالیں ۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو 5 منٹ اپنی انگلیاں ڈبوئے رکھیں ، یہ کام دس دن کریں انگلیوں کے نشانات ابھر آئیں گے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں