Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 30 نومبر، 2016

اولاد کی محبت !


ﮐﻞ ﺷﺎﻡ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺗﮭﮑﺎ ﮬﻮﺍ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺳﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﺎ ﺍﻧﮓﺍﻧﮓ ﭨﻮﭦ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺑﺴﺘﺮ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮔﯿﺎ ، ﺍﺑﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺷﻔﻘﺖ ﺳﮯ ﺣﺎﻝ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﮐﮧ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﮯ ﺩﻟﯽ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﻭﮦ ﺯﯾﺮ ﻟﺐ ﺩﻋﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ-
ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﯿﮕﻢ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ،
" ﺑﭽﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺗﮭﮑﺎ ﮬﻮﺍ ﮬﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮ ﮐﮧ ﭨﮑﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ"
ﺑﯿﮕﻢ ﻓﻮﺭﺍً ﺻﺤﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﺘﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﻨﮭﮯ ﻣﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﮯ ﺁئی ﺟﻮ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﻣﺠھ ﺳﮯ ﻟﭙﭧ ﮔﺌﮯ ﻣﯿﮟﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮑھ ﮐﺮ ﺳﺎﺭﯼ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺷﻔﻘﺖ ﭘﺪﺭﯼ ﻧﭽﮭﺎﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ
ﻟﯿﮑﻦ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﮨﯽ ﻭﺍﻟﺪ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﺎ ﺟﮭﺮﯾﻮﮞ ﺑﮭﺮﺍ ﭼﮩﺮﮦ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮧ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮔﮭﻮﻡ ﮔﯿﺎ،  ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺷﻔﻘﺖ ﭘﺪﺭﯼ ﺳﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﮭﮯ ،  ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮯ ﺭﺧﯽ کے ﺑﺎﻋﺚ ﻭﮦ ﺑﯿﭩھ ﻧﺎ ﺳﮑﮯ۔
 ﺍﺗﻨﺎ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮧ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﺍ ﭼﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺩﻡ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﭩﺘﺎ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮬﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ، ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﮌﺗﺎ ﮬﻮﺍ ﻭﺍﻟﺪِ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﮧ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﭘﮩﻨﭽﺎ۔
ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﻟﯿﭩﮯ ﻧﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﻦ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﭼﮭﺖ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺟﺎ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﺍﻥ کے ﻗﺪﻣﻮﮞ کی طرف ﺟﺎ ﺑﯿﭩﮭﺎ، اور ﮐﯽ ﭨﺎﻧﮕﯿﮟ ﺩﺑﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ،  ﺍﺑﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯﻟﮕﺎ ﻟﯿﺎ ۔
ﻣﯿﮟ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﯾﺴﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻧہیں ﻣﻠﯽ ﺟﻮ ﺑﺎﭖ کے ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ لگ ﮐﺮ ﻣﻠﯽ ۔

Shorts Cut.

Do we know actual full form of some words???

🔗News paper = 
North East West South past and present events report.
🔗Chess =
Chariot, Horse, Elephant, Soldiers.
🔗Cold =
Chronic Obstructive Lung Disease.
🔗Joke =
Joy of Kids Entertainment.
🔗Aim =

Ambition in Mind.
🔗Date =
Day and Time Evolution.
🔗Eat =
Energy and Taste.
🔗Tea =
Taste and Energy Admitted.
🔗Pen =
Power Enriched in Nib.
🔗Smile =
Sweet Memories in Lips Expression.
🔗SIM =
Subscriber Identity Module
🔗etc. =
End of Thinking Capacity
🔗OK =
Objection Killed
🔗Or =
Orl Korec (Greek Word)
🔗Bye =♥
Be with you Everytime.

گرم پانی افق کے پار

1978 کاذکر ہے میں نوشہرہ میں کورس کر رہاتھا ، اطلاع ملی کے روسی ٹروپس دریائے آمو پار کر کے ، افغانستان میں داخل ہوگئے ہیں ۔ جہاں سے اُن کا ارادہ عظیم بلوچستان بنانے کے بعد گرم پانیوں میں ، گوادر کے راستے بحیرہ عرب پہنچے ۔
ٹل پہنچنے کے بعد میں علی زئی کے پاس انظر گڑھ پر اوپی سنبھالنے کا حکم ہوا ۔
پھر کمیونسٹ اور اسلام کی جنگ پاکستان میں چھڑ گئی اور بالآخر روس کا آخری فوجی دل میں حسرت اور اداس سوچوں سمیت ، افغانستان میں اُفق کے پار گرم پانیوں تک پہنچنے کا خواب بسائے ، اپنے تین سو ہیلی کاپٹر،  سو جنگی جہاز اور ڈیڑھ سو لوہے کے ٹینک اسکریپ بنوا کر ،
واپس دریائے آمو پار کر رہاتھا کمیونسٹ ملک چین بھی ہے ، لیکن اُس کے کمیونزم سے امریکہ کو اتنا خطرہ نہیں تھا جتنا بھیانک تصوّر، یہودی میڈیا نے دنیا کے دماغوں میں بٹھایا -
کمیونسٹ چین نے جو راستہ چنا وہ بھی گرم پانیوں کی طرف پاکستان ہی سے جاتا تھا ۔ جس میں ہر سال گوادر سے یورپ، افریقہ، وسطی ایشیاء اور خلیج تک چار سو بحری جہاز مستقبل میں جائیں گے

آج چین دنیا کی سب بڑی سافٹ پاور ہے جس کی بدولت وہ کوئی ملک طاقت کی بنیاد پر فتح کرنا تو دور کی بات،  ایک گولی چلائے بغیر ہی سپر پاور بننے جارہاہے، چین کی یہ طے شدہ پالیسی ہے کہ دنیا کے کسی جھگڑے، باہمی چپقلش اور قتل و غارت کا حصہ نہیں بنے گا۔
بلکہ اقتصادی میدان میں سپرپاورز کی پیچھے چھوڑ دے گا جن کی اقتصادی ترقی کا دارومدار ، جنگی ہتھیار بنانے اور جنگ کروانے پر ہے -
چین کی اِس سوچ نے "چین پاکستان اقتصادی راہداری"  کے خواب کو اُفق کے پار سے کھینچ کر اپنی گود میں لاکرحقیقت میں ڈھالا -

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔