" کیا آپ وہ خطرناک خفیہ راز مجھے بتانا پسند کریں گی ؟"
اُس نے آہستگی سے سر ہلایا ، میں نے ڈاکٹر صاحبہ کی طرف دیکھا ، وہ سر ہلا کر باہر نکل گئیں ۔
کپڑے نکالتے وقت میری نظر الماری میں لگے سیف پر پڑی ، وہ تھوڑا سا کھلا نظر آیا ، شاید جلدی میں منشی اُسے بند کرنا بھول گیا تھا۔ ،
میں نے نسوانی تجسس کی وجہ سے سیف کو تھوڑا اور کھولا کہ دیکھوں اِس میں کیا ہے ۔
"کیوں ؟ " وہ یک دم بھڑک کر بولی ۔
" تاکہ میں بھی دیکھوں کہ وہ معلومات کس نوعیت کی ہیں ؟
وہ انجنیئر ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کینوپ کی کچھ ڈرائینگز آپ نے دیکھی ہوں یا وہ کسی پراجیکٹ پر کام کر ہا ہو اور پریشان ہوگئیں " میں نے اُسے تسلی دی
اُس نے اثبات میں سر ہلایا ۔ " آپ کو یقین ہے کہ مجھے غلط فہمی ہوئی ہے ؟"
" یقیناً ، کیوں کہ کسی بھی پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجنیئر کے پاس ایسی معلومات ہوتی ہیں اور وہ یقیناً عام نوعیت کی ہوں گی اگر وہ اتنی اہم ہوتیں تو وہ اپنے سوئیٹ میں کیوں رکھتا اور لاکر کو کھلا کیوں چھوڑتا؟ میں نے اُسے یقین دلایا ۔ "
اچھا اب یہ بھول جاؤ کہ تم نے منشی کے لاکر میں کیا دیکھا ، نہ اُس سے ذکر کرنا اور نہ ہی کسی اور کو بتانا ، لوگ خواہ مخواہ آپ کی طرح غلط فہمی کا شکار ہوجائیں گے ، اور بے چارے منشی کو اپنی جاب سے ہاتھ دھونا پڑیں "
"لیکن وہ ڈالر ؟ جو اُس کی سیف میں ہیں "اُس نے شکّی لہجے میں پوچھا ۔
"ہوسکتا ہے اُس نے چار سالوں میں باہر جمع کئے ہوں اور اب خرچ کر رہا ہو " میں نے کہا ، "اور آپ پریشان ہوگئیں "
تم مانو گے کہ یکدم وہ پرسکون ہوگئی جیسے اُس کے ذہن پر پڑا بھاری بوجھ اُتر گیا ہو ۔
اور اُس نے مجھے متبادل چابیاں دے دیں جو منشی نے اُسے دی ہوئی تھیں ۔
میں نے ڈاکٹر صاحبہ کی میز پر پڑی گھنٹی بجائی ، چپڑاسی آیا تو اُس ڈاکٹر صاحبہ کو بلوانے کا کہا ۔
ڈاکٹر صاحبہ سے پہلے چائے آگئی ، جب ڈاکٹر صاحبہ آئیں۔ تو ہم دونوں کسی بات پر ہنس رہے تھے ۔
" ار ے ، بھئ شکر ہے میں نے تمھارے چہرے پر مسکراہٹ کیا ، ہنسی بھی دیکھی " ڈاکٹر صاحبہ بولیں " کرنل صاحب کیا جادو کردیا ہے آپ نے ؟"
وہ سوئیٹ کِس کے نام تھا ؟
کیوں کہ منشی پاکستانی سائنس دانوں اور غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی کے درمیان ہینڈلر تھا اور میں اِس رابطےکو خبردار نہیں کرنا چاہتا تھا۔
مجھے معلوم تھا کہ اِس ہینڈلر کی اہمیت جاسوسوں سے زیادہ ہے ، یہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو اِس سے ہینڈل ہونے والا تمام نیٹ ورک ہماری مُٹھی میں ہوگا
ٹھیک 11 بجے ایک کار آ کر رکی ایک سادہ سا عام دھکائی دینے والا غیر ملکی شخص وہا ں پہنچا ۔ منشی نے اُسے ویلکم کہا ،دونوں ہٹ میں داخل ہوئے۔
ہوا کی آمد ورفت کے لئے ہٹ کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جاتی تھیں ، چوروں یا اٹھائی گیروں کو روکنے کے لئے کھڑکیوں پر مضبوط گرل تھی ہٹ میں داخل ہونے کا صرف ایک دروازہ تھا ، جس کا رخ سمندر کی جانب تھا جہاں سے ٹھنڈی ہوا ہٹ میں داخل ہورہی تھی ۔
دونوں ایک سنٹر ٹیبل کے آمنے سامنے بیٹھ گئے ، منشی نے کاغذات نکالے اور اُس کے سامنے پھیلائے ۔
میں اپنی ہٹ سے منشی کی ہٹ میں داخل ہوا ۔غیر ملکی جاسوس مجھے دیکھ کر چونکا اور یک دم کھڑا ہوا ۔ وہ سمجھ گیا کہ اب اُس کا کام ختم۔
اُس نے پھرتی سے پسٹل نکالا اور مجھ پر فائر جھونک دیا ، لیکن میں نے اُس سے پہلے ہی اُسے غچہ دے چکا تھا ۔
فائر کی آواز سنتے ہی میرا ڈرائیور بھی اند داخل ہوا اور ہم دونوں نے اُسے قابو کر لیا ،منشی اور جاسوس کو ہم نے ہاتھ پاؤں باندھ کر اپنی گاڑی میں پھینکا اور سیف ہاؤس منتقل کر دیا ۔
جلد ہی منشی نے کہوٹہ میں کام کرنے والے 12 سائنس دانوں اور انجنیئروں کے نام اُگل دئیے ۔ جن کے ذمے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو ٹیکنیکلی تباہ کرنے کا پرگرام تھا تاکہ کوئی بھی دوبارہ اُس کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہ کر سکے اور ناقابل عمل سمجھ کرترک کردیا جائے ۔
یہ بوڑھا ویٹرن ، جس نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی حفاظت میں گذار دی۔ پاکستان آرمی میں بریگیڈئر امتیاز کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔ جس نے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کی بلکہ لیکن اِس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بریگیڈئر امتیاز اور دیگر محب الوطن پاکستانیوں کی وجہ سے " یومِ تکبیر " کے دن اپنی تکمیل کو پہنچا ۔
صدر پاکستان نے بریگیڈئر امتیاز کو تمغہءِ بسالت سے نوازا ۔
بے نظیر حکومت نے " آدھی رات کے بھیڑیئے " کا اعزاز دے کر تین سال جیل میں رکھا ۔
مشرف نے بھی چار سال جیل میں رکھا ۔ کیوں کہ بریگیڈئر امتیاز نے نواز شریف کو" ملٹری کُو " کے بارے میں خبردار کیا تھا ، ہائی کورٹ نے جعلی مقدمات سے رہائی دلوائی ۔










