Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 31 جولائی، 2017

کیا استاد ضروری ہے ؟

ایک خاتون نے انگریزی پڑھی - ان کے والد مولوی تھے - ان کے گھر پر انگریزی کا ماحول نہ تھا - چنانچہ ایم اے( انگلش ) انہوں نے بمشکل تھرڈ نمبروں سے پاس کیا - ان کا شوق تھا کہ ان کو انگریزی لکھنا آ جائے - یہ کام ایک اچھے استاد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا - لیکن ان کے گھر کے حالات اس کی اجازت نہیں دیتے تھے کہ وہ کوئی استاد رکھیں اور اس کی مدد سے اپنے اندر انگریزی لکھنے کی صلاحیت پیدا کریں - 
 مگر جہاں تمام راستے بند ہوتے ہیں وہاں بھی ایک راستہ آدمی کے لئے کھلا ہوتا ہے - شرط صرف یہ ہے کہ آدمی کے اندر طلب ہو اور وہ اپنے مقصد کے حصول میں اپنی پوری طاقت لگا دے - خاتون نے استاد کے مسئلہ کا ایک نہایت کامیاب حل تلاش کر لیا - انہوں نے لندن کی ایک چھپی ہوئی ایک کتاب پڑھی -
 اس میں انگریز مصنف نے بیرونی ملکوں کے انگریزی طالب علموں کو یہ مشورہ دیا تھا ، کہ وہ : 
انگریزی لکھنے کی مشق اس طرح کریں کہ کسی اہل زبان کی لکھی ہوئی کوئی کتاب لے لیں - اس کے بعد روزانہ اس سے چند صفحات لے کر پہلے اس کا اپنی زبان میں ترجمہ کریں پھر کتاب بند کر کے الگ رکھ دیں - اور اپنے ترجمہ کو بطور خود انگریزی میں منتقل کریں - جب ایسا کر لیں تو اس سے کے بعد دوبارہ کتاب کھولیں اور اس کی چھپی ہوئی عبارت سے اپنے انگریزی ترجمہ کا مقابلہ کریں - جہاں نظر آئے کہ انہوں نے کوئی غلطی کی ہے یا طریق اظہار میں کوتاہی ہوئی ہے اس کو اچھی طرح ذہن کی گرفت میں لائیں اور کتاب کی روشنی میں خود ہی اپنے مضمون کی اصلاح کریں -
خاتون نے اس بات کو پکڑ لیا - اب وہ روزانہ اس پر عمل کرنے لگیں - انگریزی اخبار یا رسالہ یا کسی کتاب سے انگریزی کا کوئی مضمون لے کر وہ روزانہ اس کو اردو میں ترجمہ کرتیں اور پهر اپنے اردو ترجمہ کو دوبارہ انگریزی میں منتقل کرتیں اور پهر اپنے انگریزی ترجمہ کو اصل عبارت سے ملا کر دیکھتیں کہ کہاں کہاں فرق ہے - کہاں کہاں ان سے کوئی کمی ہوئی ہے - اس طرح وہ روزانہ تقریباً دو سال تک کرتی رہیں - اس کے بعد ان کی انگریزی اتنی اچھی ہو گئی کہ وہ انگریزی میں مضامین لکھنے لگیں - ان کے مضامین انگریزی جرائد میں چھپنے لگے -
 ان کے بھائی نے ایکسپورٹ کا کام شروع کیا جس میں انگریزی خط و کتابت کی کافی ضرورت پڑتی تھی - خاتون نے انگریزی خط و کتابت کا پورا کام سنبھال لیا اور اس کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا -
 مذکورہ خاتون نے جو تجربہ انگریزی زبان میں وہی تجربہ دوسری زبانوں میں بھی کیا جا سکتا ہے -
ہماری دنیا کی ایک عجیب خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کسی کامیابی تک پہنچنے کے بہت سے ممکن طریقے ہوتے ہیں - کچھ دروازے آدمی کے اوپر بند ہو جائیں تب بھی کچهہ دوسرے دروازے کھلے ہوتے ہیں جن میں داخل ہو کر وہ اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے - یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دنیا میں کسی شخص کی ناکامی کا سبب ہمیشہ پست ہمتی ہوتا ہے نہ کہ اس کے لیے مواقع کا نہ ہونا -
راز حیات
علامہ  وحیدالدین خان
(بشکریہ : ثناء  اللہ خان ) 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
میں نے الکتاب  کو اِسی طرح سمجھا ۔    یسرنا القرآن

اتوار، 30 جولائی، 2017

فرانسیسی اور پاکستانی !



ہم اُس احمق قوم سے تعلق رکھتے ہیں ، جو دوسری قوموں کے افسانوی قصے پڑھتے ہیں ، تھوڑی دریر تک اُس افسانے کے سحر میں گرفتار ہو کر سوچتے ہیں :
کاش ہمارے ملک میں بھی کوئی ایسا سحر افسوں فرد ہوتا ہے ۔
1- جو مٹھی بھی آٹا فالتو ہونے پر بیت المال میں جمع کرواتا ۔

2- فرات کے کنارے پیاسے کُتے کا خیال رکھنے پر زور دیتا ۔

3- سر کے نیچے پتھر رکھ کر سونے والا لاکھوں مربع میل مملکت پر حکومت کرتا ۔

جب  کسی دوسری قوم کا فرد  ہماری طرف نظر ڈالتا ہے :
1- ہماری خوش خوارکی اور ضیاؑع خوارکی پر افسوس کرتا ہے ۔

2- جانوروں سے محبت کا صفحہ(کتے اور کوّے کو مار دو)  ہماری کتاب میں موجود نہ پاتا ۔

3- ہماری خوابگاہوں کا موازنہ کرتا ہے تو ہمیں ایک عیاش مملکت کا فرد پاتا ہے ۔


کاش ہم اِس مختصر سی تحریر کا تاثر اپنی روح میں ہمیشہ کے لئے اتار لیں ۔
ٖفرانسیسیوں تاریخ ، اِن دوسو الفاظ پر مشتمل نہیں ، ایک غیور قوم کی داستان ہے ۔ جو آج بھی فرانسیسی ہے اور کل بھی فرانسیسی تھی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مہاجرزادہ : کے ذہن سے تلخی کا نکل کر   صفحے پر بکھرنے کا سبب ایک پیارے دوست  میاں ذوالقرنین عامر کی درج ذیل پوسٹ   ہے  پڑھئیے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


فرانس کے مشہور گاؤں ’’ کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘ کے ایک خوبصورت مکان میں بیٹھا چارلس ڈیگال اقتدار کی راہداریوں میں گزرے سنہرے وقت کو کاغذکے پنوں پر سمیٹ رہا تھا، شاید وہ اسے جامع کر کے ایک خودنوشت تصنیف کرنا چاہتا تھا۔ یہ انیس سو سینتالیس کا زمانہ تھا۔
 فوجی سکول کا پڑھا ہوا چارلس ڈیگال فطری طور پر جرمنوں سے نفرت کرتا تھا اور جرمنوں کو اپنے ملک پر قابض سمجھتا تھا۔ دوسری جنگ عظیم نے اسے جنرل بنایا تو فرانس جرمنی کے قبضے میں چلا گیا اور چارلس ڈیگال جلا وطن ہو کر برطانیہ میں جا ٹھہرا۔ مفرور سپاہیوں کو اکٹھا کرتا رہا، حکماء اور سفراء سے مذاکرات کئے گئے۔ بالآخر فرانس آزاد کرا لیا گیا۔ قوم نے اسے ’’آزاد فرانس‘‘ کا لیڈر مان لیا۔ 
 ڈیگال ہمہ جہتی سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں لگ گیا۔ نیا آئین تشکیل دیا گیا۔ فنون لطیفہ بحال کئے گئے، صنعتوں کے بند تالوں کو کھولا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشبوؤں کے مرکز میں بہار آ گئی۔ سماج اور معیشت نے تسلسل پکڑ لیا۔ لیکن ، اس سب کے دوران قوم کہیں آزاد فرانس کے حکمران چارلس ڈیگال سے اکتا گئی اور اسے نکال باہر کرنے کے در پہ ہو گئی۔ 
 ڈیگال نے جمہور کی خواہش اور امنگ مقدم رکھی۔ کسی تکرار اور تصادم کو ہوا نہ دی۔ رخت سفر باندھا، صدارتی محل چھوڑا اور اپنے خوبصورت گاؤں ’’کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘ میں جا کر مقیم ہو گیا۔ دن بھر کھیتی باڑی کرتا، شام کی چائے کے وقت سوچیں مجتمع کرتا اور رات کے کسی پہر خودنوشت کے قرطاس پر بکھیر دیتا۔ 
 سینکڑوں ہمنواؤں، ہزاروں چاہنے والوں ، اور لاکھوں فرانسیسی عوام کو یکسر ترک کر کے ڈیگال نے گوشہ نشینی اختیار کئے رکھی۔ اس نے بولنا چھوڑ دیا تھا، صرف پڑھتا ور لکھتا تھا۔ کوئی متجسس اسکی ذات کے ٹھہرے پانیوں میں مخل ہونے کی کوشش کرتا تو بھی وہ خاموش رہتا۔ لوگ اسکے مکان کے قریب سے گزرتے، دروازے پر لگی اسکے نام کی پلیٹ پر لکھا ’’چارلس ڈیگال‘‘پڑھتے، لمحے کو رکتے اور پھر کوچ کر جاتے۔ 1946 سے 1958 تک چارلس ڈیگال  کے سال تنہائی ،میں گزار دئیے۔ 
 فرانس کے مشہور گاؤں ’’ کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘ کے ایک خوبصورت مکان میں معمول کی طرح وہ سو کر اٹھا، ارد گرد بکھری کتابیں سمیٹی تو اسکی سماعت ایک مسلسل اور آہستہ آہستہ آنے والی آواز پر ٹھہر گئی۔ اس نے کان لگائے، اپنی سماعتوں کو آواز کے تعاقب میں دوڑایا اور پھر کھڑکی کا پردہ اٹھا دیا۔ ایک جم غفیر اس چھوٹے سے گاؤں کے کھیت کھلیانوں کے کچے راستوں سے ہوتا اسی کے مکان کی جانب بڑھ رہا تھا۔ کچھ لوگ اسکے دروازے کے باہر اسکے جاگ جانے کے منتظر تھے۔ یہ انیس سو اٹھاون کا زمانہ تھا۔
 لوگوں کو بارہ سال بعد چارلس ڈیگال سے کھوئی محبت یاد نہیں آئی تھی۔ انہیں فرانس کے ستم رسیدہ حالات، بنتی بگڑتی حکومتوں اور آئین کی پامالیوں سے تنگی اس چھوٹے مگر خوبصورت گاؤں ’’ کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘کی راہ پر لے آئی تھی۔ بارہ سال تک خاموش رہنے والے ڈیگال نے انکے چہروں پر دھول کی مانند جمی ستم ظریفی اور محرومیوں کو پڑھ لیا تھا۔ منہ میں سگار سلگائے، وہ مسکرایا اور عوام کے پیچھے پیرس کو چل دیا۔ 
 اسے وزیراعظم بنا دیا گیا، فرانسیسیوں نے اسے ہنگامی اختیارات سونپ دئیے۔ اس نے ایک بار پھر آئین تشکیل دیا، پارلیمانی جمہوریت کو صدارتی نظام سے تبدیل کیا اور اسکی بارہ سالہ خاموشیاں فرانسیسی معاشرے میں انقلاب بن کر چیخنے لگیں۔ کیا معاشرت، کیا معیشت اور کیا سفارتکاری، ڈیگال آگے بڑھتا گیا۔ فرانس کو نیوکلئر پاور بنایا اور دنیا بھر سے تعلقات قائم کئے۔ سرد جنگ میں جب دنیا نیٹو جیسی تنظیم تشکیل دے رہی تھی ڈیگال کے فرانس نے اس میں سب سے زیادہ اور اہم کردار ادا کیا۔ چین سے پوری مغربی دنیا کے تعلقات ختم تھے، ڈیگال نے یورپی دنیا میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے چین کو تسلیم کیا۔
1968 میں ڈیگال کی تیسری بار حکومت کیلئے انتخابات ہوئے تو اسکی جماعت نے 487  میں سے 352 سیٹیں جیت کر فتح اپنے نام کی لیکن دس سالوں میں بہت کچھ بدل گیا تھا۔ لوگ ایک بار پھر اکتا گئے تھے۔ اس نے حکومت بنانے کے بعد اپنی مقبولیت جاننے کیلئے سروے کرایا اور یہ جان کر اسے کوئی حیرانی نہ ہوئی کہ لوگوں کو اب اس میں دلچسپی نہ رہی تھی۔ فرانسیسی اسے بوڑھا سمجھنے لگے تھے اسکی پالیسیوں پر آوازیں اٹھا رہے تھے۔ وہ اکثریت سے کامیاب ہوا تھا ۔ ۔ ۔سینیٹ اور بلدیاتی نظام میں اصلاحات چاہتا تھا، ، لیکن ، ، لوگوں نے ریفرنڈم میں اسے مسترد کر دیا۔ 
 اس نے کوئی کارنامے نہ گنوائے، اس نے قوم کو نہیں کہا کہ وہ آزاد فرانس کا موجد ہے۔ وہ نیوکلئر فرانس کا ڈیزائنر ہے۔ وہ جدید فرانس کا آرکیٹیکٹ ہے یا فرانسیسی ترقی کا ضامن ہے۔ اپریل 1969 میں اس نے دوسری خاموشی اختیار کی، استعفٰی دیا اور ریٹائرمنٹ لے لی۔ اور واپس کھیتوں کھلیانوں کی ہریالی میں گھرے اپنے گاؤں ’’ کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘ آ گیا۔ خود نوشت ادھوری تھی۔ ڈیگال اس بار مزید دس سالوں کے کارناموں کا اضافہ کر کے واپس لوٹا تھا اور اس نے تحریر شروع کر دی۔ 
ڈیگال اسی سال کا ہونے والا تھا۔ نومبر 1970 کو ’’ کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘ کے اسی خوبصورت مکان میں بیٹھا چارلس ڈیگال ٹیلیویژن پر شام سات بجے کی خبریں دیکھ رہا تھا۔ کہ اسکی گردن میں درد ہوا۔ ایمبولینس بلائی گئی لیکن شریان پھٹ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اسکی موت کی خبر اٹھارہ گھنٹوں بعد دارالحکومت میں پہنچی۔ اسوقت کے صدر جارج پومپیڈو نے ٹیلیویژن پر اعلان کیا، ’’افسوس فرانس بیوہ ہو گئی،،،، چارلس ڈیگال مر گیا‘‘ ۔ 
 ایک بار پھر ’’ کولمبے لیڈو زگ لیزا‘‘ کی پکڈنڈیوں پر فرانسیسی عوام کا ہجوم تھا۔ کئی ممالک کے صدور، حکام اور سفراء اسے الوداع کرنے آئے تھے۔ اس چھوٹے مگر خوبصورت مکان کے ایک کمرے کی ٹیبل پر پڑی ڈیگال کی خودنوشت اس جملے کا کلاصہ بن کر مکمل ہو چکی تھی کہ لیڈروں کے کارنامے بیج کی طرح ہوتے ہیں، جیسے کسان بیج  بو کر خاموشی سے انتظار کرتا ہے، لیڈر کو بھی خاموش بیٹھ کر نتیجے کا انتطار کرنا چاہیے۔


آج کا ترقی یافتہ، جدید اور جمہوری فرانس ڈیگال کے بوئے ہوئے بیج کا نتیجہ ہے۔




جمعرات، 27 جولائی، 2017

دین میں فرقہ کرنے والے شیعا !

الکتاب میں اللہ کا ایک لفظ  "شِيَعًا " جس  کا ڈی این اے    " ش ی  ع "    ہے ۔  اپنی  خالص حالت میں ، اپنی یا آباء کی سوچ (مرچ مصالحہ) لپیٹے بغیر اللہ کی آیات کو سمجھیئے ۔ تو اللہ کی آیت آپ کو سمجھ آئے گی ورنہ ، آپ اللہ کا نہیں ابلیس کا پیغام سمجھیں گے ۔ 

قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿7:16

 لفظ  " شیعا  "،  الکتاب میں  7   اقسام میں استعمال ہوا ہے ۔ 

شِيَعًا ۔ شِيَعِ ۔ شِيعَةٍ ۔ شِيعَتِهِ ۔  تَشِيعَ - بِأَشْيَاعِهِم - أَشْيَاعَكُمْ ۔  

جسے ہم اللہ کی آیات سے ہی دیکھیں گے کہ یہ لفظ مثبت ہے یا منفی !  
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 شِيَعًا۔ اللہ محمدﷺ کوبتائی  گئی 4  ناقابلِ تبدیل، آیات اللہ
جن میں اللہ کا لفظ   شِيَعًا  منفی فہم رکھتا ہے ۔ 
 1. قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَىٰ أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّن فَوْقِكُمْ أَوْ مِن تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُم بَأْسَ بَعْضٍ انظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ ﴿الأنعام: 65﴾


2. إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ﴿الأنعام: 159﴾


3. مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ ﴿الروم: 32﴾

4. إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِّنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَيَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ ﴿القصص: 4﴾


فرعون ایمان والوں  کو کمزور  رکھتا  اور جو  مریضِ شقشقیہ   تھے اور طاقت  کی خواہش رکھتے انہیں ، اُن سے  جدا  کر کے اپنے شِيَعًا  بناتا تھا ۔ اِسی لئے اللہ نے فرعون اور اُس کے شیعاؤں کو بھی غرق کر دیا ۔

شِيعَةٍ  ۔ اللہ محمدﷺ کوبتائی  گئی ایک ناقابلِ تبدیل، آیات اللہ:
جس میں اللہ کا لفظ    شِيعَةٍ   منفی فہم رکھتا ہے ۔ 
5. ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَـٰنِ عِتِيًّا ﴿مريم: 69﴾

 شِيعَتِهِ ۔ اللہ محمدﷺ کوبتائی  گئی، دو ناقابلِ تبدیل، آیات اللہ:
 جن  میں اللہ کا لفظ    شِيعَتِ   منفی فہم رکھتا ہے ۔ 
6. وَدَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَىٰ حِينِ غَفْلَةٍ مِّنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ هَـٰذَا مِن شِيعَتِهِ وَهَـٰذَا مِنْ عَدُوِّهِ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِن شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَهُ مُوسَىٰ فَقَضَىٰ عَلَيْهِ قَالَ هَـٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِينٌ ﴿القصص: 15﴾
موسیٰ کی شِيعَت میں جو شخص تھا وہ فسادی تھا ، موسیٰ سے محبت کرنے والا نہیں تھا ۔
فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا قَالَ يَا مُوسَىٰ أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ ۖ إِن تُرِيدُ إِلَّا أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ  ﴿القصص: 15﴾

  میرا درج ذیل آیت کا ترجمہ مروج ترجمے سے الگ ہے

7. وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ ﴿الصافات: 83﴾
 اور بے شک (اُن نوح کے )  شِيعَت  میں  إِبْرَاهِيمَ کے لئے بھی تھے !

 وہ اِس لئے کہ ،    ابراہیم شیعہ نہیں تھے   کیسے ؟

آئیں پہلے اللہ کا محمدﷺ کو بتایا ہوا پورا  قصص پڑھتے ہیں :
 سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ ﴿79الصافات
   نوح کےاوپر العالمین  میں سلام  !
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ﴿80الصافات
بے شک ہم اِسی طرح المحسنین کو جزاء دیتے ہیں !
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ﴿81الصافات
بے شک  وہ (نوح) ہمارے عباد المؤمنین میں سے ہے ۔
 ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ ﴿82﴾  الصافات
پھر ہم نے الآخرین کو غرق کر دیا ۔ 
وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ ﴿83﴾  الصافات
اور بے شک اُس ( نوح کی ) شِيعَتِ  میں  ابراہیم کے لئے بھی تھے !  

حضرت ابراہیم کسی کی
شِيعَتِ    میں نہ تھے ، بلکہ حضرت نوح کی قوم ، جو غرق ہونے سے بچ گئے اُن میں شِيَعًا پیدا ہو گئے ۔  مرضِ شقشقیہ (دوسروں کے مقابلے میں لازوال اشتھائی طاقت حاصل کرنے کا مرض )  کی وجہ سے،  جس کی بنیاد افک کی وجہ سے من دون اللہ  ، مولا بنانے سے ہوتی ہے  ۔ اور من دون اللہ مولا/اللہ بنانے کا یہ فن انسانوں میں قدیم ہے ۔ آگے پڑھتے ہیں ۔ 
 إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ﴿84﴾  الصافات
 جب وہ  اپنے ربّ کے پاس (اپنے باپ اور اُس کے شیعوں سے ہٹ کے )  قلبِ سلیم   کے ساتھ آیا ۔
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ ﴿85الصافات
 
جب  اُس نے اپنے  باپ اور اُس کی (شیعہ ) قوم کے لئے کہا تم کس کی عبادت کرتے ہو ؟
 أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّـهِ تُرِيدُونَ ﴿86الصافات
 کیا تم افک کی بنیاد پر اپنی خواہش کے مطابق اللہ کے دون بناتے ہو ؟
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿87الصافات
  پس  کیا تم  ربّ العالمین کے ساتھ ظن کرتے ہو ؟ 

 شِيَعِ ۔ اللہ محمدﷺ کوبتائی  گئی ایک ناقابلِ تبدیل، آیات اللہ:
جس میں اللہ کا لفظ  شِيَعِ   منفی فہم رکھتا ہے ۔ 

 8. وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ ﴿الحجر: 10﴾

اللہ محمدﷺ کو  شِيَعِ الْأَوَّلِينَ کا فعل اِن آیات میں واضح کیا-جو اسوہءِ حسنہ کے مقابلے میں ، قابلِ تقلید نہیں !


  وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ﴿11كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ﴿12﴾  لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ ﴿13﴾  الحجر

تَشِيعَ ۔ اللہ محمدﷺ کوبتائی  گئی ایک ناقابلِ تبدیل، آیات اللہ:
  جس میں اللہ کا لفظ  تَشِيعَ  منفی فہم رکھتا ہے ۔ 

9. إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّـهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿النور: 19﴾

فُعِلَ بِأَشْيَاعِ  ۔ اللہ محمدﷺ کوبتائی  گئی، ایک ناقابلِ تبدیل، آیات اللہ:
  جس میں اللہ کا لفظ  أَشْيَاعِ  منفی فہم رکھتا ہے ۔
10. وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُّرِيبٍ ﴿سبإ: 54﴾

  
ربّ العالمین کی تفسیر   فُعِلَ بِأَشْيَاعِ    کے بارے میں ! جو اسوہءِ حسنہ کے مقابلے میں ، قابلِ تقلید نہیں !
وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ ۖ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ ﴿53﴾  سبإ

 أَشْيَاعَكُمْ ۔ اللہ محمدﷺ کوبتائی  گئی، ایک ناقابلِ تبدیل، آیات اللہ:
  جس میں اللہ کا لفظ  أَشْيَاعَ   منفی فہم رکھتا ہے ۔

11. وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ﴿القمر:51﴾
 وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ ﴿ القمر:52
 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قارئین : الکتاب     ،
الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سے لے کر مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ   تک   اللہ کا لفظ ، شِيَع   کے انتخاب  کے  جن  الزُّبُرِ  کا انتخاب کیا  وہ عربی میں ہیں ، میں نے اپنے فہم کے مطابق اُن کی ترتیل کی ہے ۔   تاکہ اللہ کے لفظ  کا صحیح مفہوم ہمارے لئے اجاگر ہو اور ہم اللہ کی آیات کے  مُّدَّكِرٍ بن جائیں ۔

لیکن یادر ہے ، حق (اللہ کی آیات )  کو  باطل  ( شیطانی  آیات )   میں تبدیل کرنا نہایت آسان ہے ۔   ہم اپنے فہم سے دیکھتے ہیں  کہ اللہ نے انسان کو جو علم البیان اور فعل الخطاب   عطا کیا ہے ، اُس کا شیطانی استعمال اللہ کی آیات  کو کیسے تبدیل کرتا ہے ؟

٭ -  اللہ کی  الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سے لے کر مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ   تک  عربی میں اللہ کی آیات ہیں ۔ جو اللہ نے محمدﷺ پر انسانی ہدایت کے لئے نازل کیں ۔
٭-  انسانوں کی ہدایات کے لئے انسانوں کا ترجمہ اور تفسیر ۔اللہ یا رسول اللہ کی طرف سے نہیں ۔

رَسُولٌ مِّنَ اللَّـهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ﴿98:2 فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ ﴿98:3
٭- اللہ کی آیات کی تفسیر کرنے کا حق صرف اللہ کو ہے ، کسی انسان کو نہیں:

وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا ﴿الفرقان: 33﴾

 ٭-  شیطانی   فن کی رتھ پر سوار ہو کر اللہ کی آیات کو اپنی تمنّاؤں  سے  اُن کے موضوع  سے تبدیل کرنا ،  اللہ نے محمدﷺ کو وارننگ دی ، کہ محکم اللہ کی آیت ہے ، انسانی تفسیر یا ترجمہ نہیں :
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّىٰ أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنسَخُ اللَّـهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّـهُ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿22:52


٭-  شیطانی   فن کی رتھ پر انسانوں کو  کیسے سوار کروایا جاتا ہے :
 1-   جھوٹ کی دیگ میں حقیقت کے رنگ کی ایک چٹکی ڈال کر لوگوں کو مسحور کرنے کا شیطانی فن،

2-  چھوٹا سے  بیان لڑھکا کر ، سننے  والے کو خود اُس پراپنے اپنے فہم  سے جھوٹ کی تہہ در تہہ چپکا کے  جسمِ نامکمل بنانے دینا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔