Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 1 جولائی، 2017

سائبر کرائم اور کھوجی !




بچے بجلیوں کی زد سے، وہی طائرانِ دانا
جو چمک دمک سے پہلے ،نکل آئے آشیاں سے

سائبر کرائم بل اور سزائیں !

ہر خاص و عام کو آگاہ کیا جاتا ہے ، کہ جب آپ موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر کوئی بھی تصویر ، ڈیٹا یا ایس ایم ایس بھیجتے ہیں یا آپ کی آواز برقی لہروں میں تبدیل ہو کر آپ کی طرف سے روانہ ہو جاتی ہے،  تو وہ :
1- پاکستان میں موجود ، سیفٹی اور سکیورٹی کے اداروں کے سسٹم سے گذر کر پھر وہاں سے ،

2- غیر ممالک میں موجود انٹیلیجنس ایجینسیوں کے چیک پوائنٹس سے گذر کر مطلوبہ شخص کے پاس پہنچتی ہے ۔ 
3- آپ کے لگائے ہوئے تمام پاس ورڈ ، سکیورٹی کوڈز  اور سیفٹی ہدایات  سب ، آپ اپنے دوستوں  کی شرارتوں سے محفوظ رہنے کے لئے لگاتے ہیں  جو سیفٹی اور سکیورٹی کے اداروں کے لئے بے کار ہیں ۔
  3- آپ کا موبائل جب آپ آف کرتے ہیں تو وہ آف نہیں ہوتا بلکہ جہاں وہ پڑا ہے اُس کمرے میں موجود کی جانے والی تمام گفتگو ، سیفٹی اور سکیورٹی کے اداروں کو بھجوانے کے قابل ایک چھوٹی سی ایپلیکیشن سے بنایا جاسکتا ہے اور اگر جس موبائل میں کیمرہ موجود ہے وہ آف حالت میں تصویریں بھجوانے کے کام میں بھی لایا جاسکتا ہے ۔ پرانے موبائل میں بیٹری نکال کر اُسے وقتی طور پر خفیہ ایپلیکشین استعمال کرنے سے روکا جا سکتا ہے ، لیکن اب سمارٹ فونز میں اِن بِلٹ بیٹریوں نے فون کو مکمل ڈیڈ کرنے کی سہولت بھی ختم کر دی ہے۔
4- یاد رہے ، کہ آپ دلیپ کمار کی نقل اتاریں یا کسی خاتون کی آواز بنائیں ، جس سے انسانی کان دھوکا کھا سکتے ہیں لیکن  الیکٹرانک  سازو سامان ،آپ کی آوازکی الیکٹرونک شناخت کر کے ،  آپ کا پول کھول دے گا۔ 
 لہذا کسی کی گم شدہ موبائل سے نکالی ہوئی سِم کو اپنے یا کسی دوست کی موبائل سے ، مذاق کے لئے یا ہراساں کرنے کی کوشش مت کریں ، کیوں کہ آپ کی آواز کا  ریکارڈ ہوتا ہے، جو آپ موبائل کمپنی  کے ہیلپ لائن   ممبر سے بات کرنے  کے دوران کرتے ہیں ۔
 5- انٹر نیٹ  اور آپ کی براوزنگ ایپلیکیشن ، آپ کے تمام ایڈریس کو محفوظ رکھتی ہے ۔ 
 اب آپ گمنام نہیں رہ سکتے ، کیوں کہ  انٹرنیٹ کی دنیا ہیں ، آپ کا لیپ ٹاپ، کمپیوٹر ،موبائل اور آئی پیڈ  آپ کا ایڈریس ہے ۔ اور اُس تک پہنچنے کا راستہ  آپ کے آئی پی ایڈریس سے گذرتا ہے ۔
6- فیس بُک پر ، گمنام اکاونٹ  ، اب گمنام نہیں رہا  کیوں کہ انٹر نیٹ کی دنیا میں  آپ نام سے نہیں، ہندسوں اور حروفِ تہجی سے پہچانے جاتے ہیں ۔جہاں آپ کا مکمل بائیوڈیٹا خود بخود پہنچ جاتا ہے ۔ 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

مزید پڑھیئے !


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔