Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 25 جولائی، 2017

فیس بُک کے دوست نما دُشمن !

لیپ ٹاپ آن کیا، فیس بُک کو لگایا تو ، فیس بُک میسنجر  پر 86 دوستوں کی طرف سے ایک ہی پیغام تھا :

Please tell all the contacts in your messenger list not to accept Jayden K. Smith friendship request. He is a hacker and has the system connected to your

Facebook account. If one of your contacts accepts it, you will also be hacked, so make sure that all your friends know it. Thanks. Forwarded as received.
Hold your finger down on the message. At the bottom in the middle it will say forward. Hit that then click on the names of those in your list and it will send to them 
۔
اپنی عادت سے مجبورہو کر سوچا ، چلو اِس نوجوانِ پوشیدہ کا کُھرا ، ڈھونڈتے ہیں ۔چنانچہ سرچ میں جا کر  Jayden K. Smith  کا نام ڈالا ۔  
بے تحاشہ نام سامنے آگئے ، اب دشمن کون ہے ؟
کھوج لگانا ذرا مشکل کام تھا۔ لہذا بھاری پتھر سمجھ کر چھوڑ دیا ۔
کچھ دن پہلے ، کسی
Jayden K. Smith نے میرا ایک اکاونٹ ، چھپّر (اُڑانے) کی کوشش کی ، میں  کاغذی سپاہیوں کی فوج لئے مخالفین سے دوبدو تھا ،  گھمسان کی جنگ جاری تھی ۔کہ ایک ڈبی نمودار ہوئی ،  "  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  آ پ کو ۔ ۔ ۔   گروپ میں ایڈ کیا ۔"
میں نے جونہی اُس ڈبی پر کلک کیا ، یک دم میں سائین آؤٹ ہو گیا ۔ دوبارہ کوشش کی تو پیغام آیا ۔ کسی ہیکنگ سائیٹ سے  لاگ اِن کی کوشش ہوئی ہم نے آپ کا اکاونٹ بند کر دیا ، آپ کو ہمارے  ، صحیح پہچان کے سسٹم سے گذرنا پڑے گا ۔  میں نے  لیپ ٹاپ بند کیا اور سو گیا ،
دوسرے دن پھر لگایا تو فیس بُک نے ایسی ایسے دوستوں کی تصویروں کی پہچان کروانی شروع کی  جن کو کبھی نہیں دیکھا ۔
خیر ریزرو موبائل اٹھا ، آن کیا اور وہاں سے ، آئی ڈی کے بجائے موبائل نمبر ڈالا ، لاگ اِن کرنے کی کوشش کی ۔لاگ اِن ہو گیا اور بتایا کہ آپ کو کنفرمیشن کوڈ بھجوا دیا ہے ۔ آپ اُسے ڈال کر موجیں کریں ۔ لیکن  کیا آپ کو ، باقی تما م ڈیوائس سے لاگ آوٹ  کر دوں؟
بسر وچشم کہتے ہوئے ، او کے کا بٹن دبا دیا ، یقیناً وہ دوست نما دشمن ، گندم نما جو فروش ہاتھ ملتا رہ گیا ہوگا ۔
فیس بُک نے ڈبل چیکنگ سسٹم رکھا ہے اگر آپ موبائل سے بھی فیس بُک پر آتے ہو تو پھر آپ محفوظ ہو ۔ کیوں کہ فیس بُک آپ کے اکاونٹ کو فوراً ھیکنگ کوشش کرنے والوں کو آپ کی طرف سے فوراً  " ملیچھ حرکت " قرار دے  بند کر دیتا ہے  اور آپ بھی لاگ اِن نہیں ہو سکتے ہیں  ، پریشان نہ ہوں -
اُس صورت میں آپ فیس بُک پر اپنی لاگ اِن آئی ڈی سے  کرنے کی کوشش نہ کریں ، موبائل نمبر سے لنک کرنا ، فیس بُک آپ کو ۔ سائن اِن کرنے کےلئے ۔آپ کو اکاونٹ ریکوری کوڈ بھجوائے گا ۔ اور باقی ڈیوئس سے لاگ آؤٹ کروائے گا ، ہو جائیں  اور بچ جائیں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید پڑھیئے !

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔