Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 30 دسمبر، 2016

پرانا دور

وہ دور بھی کیا دور تھا ، اُس دور میں ماسٹر اگر بچے کو مارتا تھا تو بچہ گھر آکر اپنے باپ کو نہیں بتاتا تھا، اور اگر بتاتا تھا تو باپ اُسے ایک اور تھپڑ رسید کردیتا تھا ۔

یہ وہ دور تھا جب ”اکیڈمی“کا کوئی تصور نہ تھا، ٹیوشن پڑھنے والے بچے نکمے شمار ہوتے تھے ۔ بڑے بھائیوں کے کپڑے چھوٹے بھائیوں کے استعمال میں آتے تھے اور یہ کوئی معیوب بات نہیں سمجھی جاتی تھی۔

لڑائی کے موقع پر کوئی پستول نہیں نکالتا تھا، صرف اتنا کہنا کافی ہوتا تھا کہ
”میں تمہارے ابا جی سے شکایت کروں گا،،۔

یہ سنتے ہی اکثر مخالف فریق کا خون خشک ہوجاتا تھا۔

اُس وقت کے اباجی بھی کمال کے تھے، صبح سویرے فجر کے وقت کڑکدار آواز میں سب کو نماز کے لیے اٹھا دیا کرتے تھے۔ بچے اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ فجر کی نماز پڑھنے ٹولیوں میں مسجد کی طرف جاتے ۔ بے طلب عبادتیں ہر گھرکا معمول تھیں۔ ناشتہ اُس وقت تک نہ ملتا جب تک ناشتے سے پہلے ایک سیپارہ نہ ختم ہوتا ۔

کسی گھر میں مہمان آجاتا تو اِردگرد کے ہمسائے حسرت بھری نظروں سے اُس گھر کودیکھنے لگتے اور فرمائشیں کی جاتیں کہ ”پروہنے“کو ہمارے گھر بھی لے کرآئیں۔
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ہم ہر سال ، مہمان بن کر جاتے ، پانچ سالہ چھوٹی بہن تنگ آجاتی اور احتجاج کرتی کہ وہ ابا کو شکایت لگائے گی کہ ہم بھوکے ہیں دوسروں کے گھروں میں کھانا کھاتے ، کیوں کہ ناشتہ ایک کے گھر ہوتا ، دوپہر کا کھانا دوسرے کے گھر اور شام کا کھانا سب ایک گھر میں جمع ہوجاتے ، خوش ذائقہ کھانے کا مقابلہ ہوتا ، اپنا اپنا کھانا لے کر آتے سب جی بھر کر کھاتے، مجھے یاد ہے کہ مہمان کے کھانے میں زردہ یا کھیر ضرور ہوتی۔ کھیر میں کُترے ہوئے بادام ، کھوپرا اور کشمش کے لئے ضرور کھاتا ۔زردہ بھی کئی رنگ کا ہوتا ۔

جس گھر میں مہمان آتا تھا وہاں پیٹی میں رکھے، فینائل کی خوشبو میں بسے  بستر نکالے جاتے ، پلنگوں کی ادوائن کَسی جاتی ۔
خوش آمدید اور شعروں کی کڑھائی والے تکیئے رکھے جاتے ،
مہمان کے لیے دھلا ہوا تولیہ لٹکایا جاتااورغسل خانے میں نئے صابن کی ٹکیا رکھی جاتی تھی۔
جس دن مہمان نے رخصت ہونا ہوتا تھا، سارے گھر والوں کی آنکھوں میں اداسی کے آنسو ہوتے تھے، مہمان جاتے ہوئے کسی چھوٹے بچے کو دس روپے کا نوٹ پکڑانے کی کوشش کرتا تو پورا گھر اس پر احتجاج کرتے ہوئے نوٹ واپس کرنے میں لگ جاتا ، تاہم مہمان بہرصورت یہ نوٹ دے کر ہی جاتا۔ اور مہمان کو ٹرین یا لاری اڈے تک چھوڑنا اور ٹھیلے سے فروٹ خرید کر دینا فرض میں شمار ہوتا ۔

شادی بیاہوں میں سارا محلہ شریک ہوتا تھا، شادی غمی میں آنے جانے کے لیے ایک جوڑا کپڑوں کا علیحدہ سے رکھا جاتا تھا جو اِسی موقع پر استعمال میں لایا جاتا تھا، جس گھر میں شادی ہوتی تھی اُن کے مہمان اکثر محلے کے دیگر گھروں میں ٹھہرائے جاتے تھے،
لڑکی والوں سے عورتیں پوچھتیں بہن جہیز کے لئے بتاؤ میں کیا دوں ؟
جو جہیز میں حصہ نہ ڈال سکتے وہ گھر میں پڑے ہوئے بڑے کنستر نما غلّے میں حسبِ توفیق رقم ڈال دیتے ، محلے کی جس لڑکی کی شادی ہوتی تھی بعد میں پورا محلہ باری باری میاں بیوی کی دعوت کرتا تھا۔
عید پر سویّاں گھروں میں خود بنائی جاتی ، سویّاں بنانے کی مشین ، کئی گھروں میں چکر لگاتی ۔
کبھی کسی نے اپنا عقیدہ کسی پر تھوپنے کی کوشش نہیں کی، کبھی کافر کافر کے نعرے نہیں لگے، بس ہمیں دو فرقوں کا علم تھا سُنّی اور شیعہ۔ ہمارے محلّے کے بخاری صاحب ہم بچوں کو لے کر مجلسوں میں لے کر جاتے۔ابّا اور امی نے کبھی اعتراض نہیں کیا ۔ 

دادی، بس ایک جملہ کہتیں کہ میت کے تین دن بعد رونا اچھی بات نہیں مردے کو تکلیف ہوتی ہے ۔
جس کے گھر میت ہوتی وہاں چالیس روز تک چولہا نہ جلتا اور نہ وہ بھوکے سوتے ۔ باریاں بندھ جاتیں ۔
ہر محلے میں ایک اماں حجن ضرور ہوتی جو حج کر کے اِس رتبے پر پہنچتی، جس سے حج کا آنکھوں دیکھا حال عورتیں سُنتی اور دل میں حج کی خواہش بیدار رکھتیں ،

سب کا رونا ہنسنا سانجھا تھا، سب کے دُکھ ایک جیسے تھے ، سب غریب تھے، سب خوشحال تھے۔

کسی کسی گھر میں بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی ہوتا تھا اور سارے محلے کے بچے وہیں جاکر ڈرامے دیکھتے تھے۔

دوکاندار کو کھوٹا سکّہ چلا دینا ہی سب سے بڑا فراڈ ہوتا تھا ۔

آج کھوٹے سکے تو ملتے ہی نہیں، کیونکہ اب کھوٹے انسانوں کادور ہے،  جو کھوٹاہے، وہی خوب چلتا ہے اصل کو کوئی پوچھتاہی نہیں!
 

Your 2017 Horoscop !


As the New Year is fast approaching, it’s time to think about what the future holds! And though many persons don’t put stock into horoscopes and astrology, sometimes, those kooky predictions can be surprisingly spot on. So let’s take a look at the overview of zodiac 2017 for each sun sign.
  


ARIES (MARCH 21 – APRIL 19)

People who were born under the sign of Aries, 2017 will be a period of fun and adventure. This might be a good time to start a new business. Do not forget to go for vacations with your loved ones in 2017. Health can be excellent if you are regular in your exercise workouts. Love life will be blissful for the Rams provided you do not make promises that you cannot keep.
TAURUS (APRIL 20 – MAY 20)
The 2017 horoscope prediction for the Taurus star sign forecasts a harmonious and peaceful year for the bulls. Spiritually you will be inclined towards finding your inner peace. And do not let your fears spoil your well-being. Love affairs have chances of becoming permanent. Married couples can plan for a baby. A healthy diet is a must if do not wish to fall sick.

GEMINI (MAY 21 – JUNE 20)
2017 is a year of major changes for the individuals who were born under the Gemini sun sign. Do not let your hyperactivity spoil your happiness this year. Be it career or finance, think long term before planning anything drastic. Your psychic abilities too might improve in 2017 which help you understand your life better. The sun sign 2017 forecasts suggest that this might be the year when you find your right partner.

CANCER (JUNE 21 – JULY 22)
People born under the sign of Cancer will have a year of difficult choices in 2017. Do not go about splurging money on expensive stuff that you don’t need. Your partner might need your help in overcoming their fears. Health and relationships for the Crabs will need a lot of hard work in order to be stable.

LEO (JULY 23 – AUGUST 22)
The 2017 horoscope prediction for the Leo born sun sign predicts a fabulous year. You will be blessed with good luck and happiness. Don’t keep waiting for the right moment in your job or relationships. Just enjoy the journey and learn as you go along. You never know, you might even win that lucky lottery that you have been buying for so many years!

VIRGO (AUGUST 23 – SEPTEMBER 22)
For Virgo individual will have to be very diplomatic in 2017.  Some old decisions might create problems if you don’t handle them the right way. This is the right time to let go of relationships that haven’t been working out. And do not let stress get the better of you.

LIBRA (SEPTEMBER 23 – OCTOBER 22)
The 2017 Libra horoscope predictions forecast that this will be your year of discovery and innovations. Let your creative side come to the forefront. Express your ideas to other so that they can understand your dreams better. You will be a leading example for everyone around you. And do not forget to spend quality time with your family and loved ones.

SCORPIO (OCTOBER 23 – NOVEMBER 21)
2017 year horoscope predictions for Scorpio astrology sign foretell that this year you are in a hurry to put your past behind. You will take the initiative to make your goals and targets work out for you. Love affairs will be many but only few will be serious. Eat healthily if you wish to be physically and emotionally fit.

SAGITTARIUS (NOVEMBER 22 – DECEMBER 21)
Sagittarius zodiac in 2017 will have the enthusiasm and will power to move ahead with a firm mind. Your social life will be amazing. Career and business projects will be challenging but profitable. Skin allergies will need to be taken care of. Sex and romance will be at all-time high for the Archers in 2017.

CAPRICORN (DECEMBER 22 – JANUARY 19)
People born under the zodiac sign of Capricorn will have a peace of mind  and harmony in 2017. Though you have a reputation of being practical, in 2017 the sea goats will see an innovative side to their personality. Love and romance too will be an important part of your life. This is a good year to get married.

AQUARIUS (JANUARY 20 – FEBRUARY 18)

People born under the zodiac sign of Aquarius will flourish in 2017- it will be a year of excellent and positive opportunities. Be it love or career you will flourish in anything you put your heart to. Work will be plentiful and so will the remuneration. The pregnancy horoscope 2017 forecasts birth of a child for the Water Bearers in 2017.

PISCES (FEBRUARY 19 – MARCH 20]

The birthday horoscope 2017 predicts that the Pisces sun sign people will be able to look at life in a positive and calm manner. This cool demeanor will be the secret to their success in personal and professional life. The career prediction 2017 by date of birth warns you not to let your dreams and illusions stop you from achieving your goals. Fulfill all your projects with utmost sincerity and integrity

Who can advice rightly ?

Sorry its kind of irrelevant post but really need to ask، Can someone give me an advice? :

Lately, I noticed that my husband had lots of calls on His phone, and when I ask who is it, he always hangs it up quickly and he says it's one of his friends/business contacts.

I also noticed that recently, he has been coming home late, and when I ask why was he late, he always tells me that he went overtime because of a team meeting, although when I checked his pay slips, he had no overtime fee and I was a bit surprised since as far as I know, they didn't had any team meets since 3 months ago.

So, I went to his boss and asked about this, but his boss said that they only did a team building meeting one time with his co-office mates a long time ago (which confirms that I was right), and as an extra, he has been absent on that meeting, and his boss told me that he's been absent from work a couple of days as well.

The next day, he went out and told me he'll be attending his "urgent team meeting", so, keeping a distance, I followed him with my friend in her car and not far away from our place, a young girl fetched him from his car. 

We stopped our car from a distance to make sure they won't hear me and observed them, and when they were going to drive out, I was about to follow then but when We started the engine, it died on us.

So I want to ask for advice, where would the problem be?

, ,
,
 ,
,
,
,
,
Is it the spark plug that caused the starting to fail, or is it on the main engine? The clutch, perhaps? 


Please give me a good advice.

نمّو اور بولنے والا پراٹھا

یہ تصویر مجھے اپنا بچپن  یاد کرا گئی ۔ 

جب سکول سے دیر ہونے پر ، امّی پراٹھے پر اچار کا مصالحہ مسل کر ہاتھ میں پکڑا دیتی اور کہتیں ،
" نمّو راستے میں کھا لینا اور ھاں کسی دوست کو نہ دے دینا "

سکول پہنچتے پہنچے اچار پراٹھا کھا لیا جاتا جو گھر سے سو گز کے فاصلے پر تھا ۔ اور سکول میں لگے ہوئے نلکے سے منہ دھو کراور  پانی پی کر اسمبلی میں جا پہنچتے ۔
پھر جونہی آدھے گھنٹے کی بریک ہوتی ، نمّو  بھاگتے ہوئے گھر آتا، امّی نے چھلیاں ابال کر رکھی ہوتیں ۔آپا اور چھوٹے بھائی (امّو ) کا حصہ بھی امّی کے ھاتھ کی بنائی ہوئی کپڑے کی تھیلی میں لیتا اور راستے میں اپنی چھلی کھاتے ، سکول پہنچ کر دونوں کا حصہ انہیں دے دیتا ۔
امّی کی بنائی ہوئی چھلیوں سے، اصلی گھی کی سوندھی سوندھی خوشبو آتی ۔ ناشتہ  ایک ہی ہوتا یعنی ، پراٹھا اور چائے ۔ پراٹھا بھی ڈبل پرت کا کرکراتا ہوا ہوتا ۔ جس کے اندر نرم چکر دار گودا ہوتا ،
جونہی امی سیدھے توے سے پراٹھا اتارتیں ، نمّو اپنا پراٹھا لے کر چارپائی پر جا بیٹھتا فوراً اُس کی بھاپ نکالتا اوپر کی پرت الگ اور نیچے کی الگ کرتا اور نہیں ٹھنڈا کرنے اور کڑک ہونے کے لئے رکھ دیتا ، ساتھ ہی نرم گودا چائے میں ڈبو کر کھاتا ۔

اُس کے بعد کڑ کڑ کرتی پرتیں ۔ کھاتا لیکن نظریں چھوٹے بھائی پر ہوتیں کہیں وہ پرتوں پر بلّی کی طرح جھپٹا نہ مارے ۔
پھر نّمو گھر سے دور چلا گیا جب چھٹیوں پر گھر آتا تو امّی وہی پراٹھا بنا کر دیتیں ، نمّو چوکی پر بیٹھ کر پراٹھے سے بھاپ نکالتا اور پرتیں علیحدہ کئے امّی سے باتیں کرتا ہوا ، بغیر چوکنا ہوئے کھاتا ، کیوں کہ امّو بھی نوکری پر دور جاچکا تھا ۔ 

پھر نمّو کی شادی ھوگئی ، اُس کی بیوی کو بھی کڑکڑاتا پراٹھا بنانا آتا تھا ، بچے ہوئے ، چھوٹے بچے کی ضد ہوتہ کہ ،
" پپّا کی طرح " بولنے والا پراٹھا " ہی کھاؤں گا ۔

اب کہاں وہ بولنے والا پراٹھا اور کہاں نمّو !

لیکن ، پریشان نہ ہوں !

اب بھی نمّو بولنے والے پاپوں سے کبھی کبھی ناشتہ کرتا ہے اور پراٹھوں کی آوازکا لطف لیتا ہے ۔

بدھ، 28 دسمبر، 2016

کیا عمران خان یہودی ایجنٹ ہے ؟

آپ اس سوال کو کو سیاسی عداوت کانام بھی دے سکتے ہیں۔ مگر سابق گورنر سندھ، ھمدرد یونیورسٹی کے بانی ھے ۔ حکیم محمد سعید شہید ، کی
عمران خان سے کونسی سیاسی عداوت تھی....؟
حکیم محمد سعیدشہید،  نے اپنی شہادت سے دو سال قبل 1996 میں اپنی کتاب "جاپان کی کہانی" شائع کی اور اس کتاب میں سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید نے ، عمران خان کی یہودیت نوازی کا پردہ مکمل طور پر چاک کردیا تھا۔ حکیم محمد سعید اس یہودی سازش کو بےنقاب کرتے ہوئے ، اپنی کتاب کے صفحہ نمبر 13؛ 14 ؛ 15 پر لکھتے ہیں۔
" بیرونی قوتوں نے ایک سابق کرکٹر عمران خان کا انتخاب کیا ہے؛ یہودی میڈیا نے عمران خان کی پبلسٹی شروع کردی ہے؛ سی این این اور بی بی سی عمران خان کی تعریف میں زمین و آسماں کے قلابیں ملا رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کو کروڑوں روپے دیئے جا چکے ہیں، تاکہ عمران خان کو خاص انسان بنائے؛ برطانیہ جس نے فلسطین کو اسرائیلی ہاتھ میں دے کر؛ یہودی ریاست بنانے میں مکمل تعاون کیا؛ وہ ایک طرف عمران خان کو آگے بڑھا رہے ہیں اور دوسری طرف آغا خان کو ہوائیں دے رہا ہے۔"
حکیم محمد سعید شہید، آگے سوال اٹھاتے ہیں ، 
" میرے نوجوانوں؛؛ کیا پاکستان کی اگلی حکومت یہودی الاصل ہوگی ......؟؟"

یہ وہ دور تھا؛ جب عمران خان سیاست کا " س ی ا - - " یاد کررہا تھا؛
مگر اس حکیم الوقت نے اُس مرض کو بروقت بھانپ لیا تھا... جو پاکستانی قوم کی رگوں میں سرایت کر رہا تھا اور شائد یہی وہ حق و سچ کی جراءت کا نتیجہ تھا کہ حکیم محمد سعید کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا...

پارلیمنٹ پر حملہ ہو یا پاکستان کے سرکاری اداروں پر حملہ 120 دن کا دھرنا اور بار بار انگلی کے اٹھ جانے کا ذکر یہ تمام اس “گرینڈ پلان ” کا حصہ تھا جسے عمران خان اور اس کے اسپانسرز نے ” لندن ” میں بیٹھ کر تیار کیا تھا۔  یہودی قوتیں فیصلہ کرچکی تھیں ، کہ 2013 میں پاکستان ان کے نمائندے کے سپرد کردیا جانا چاھئیے، اِس سازش میں مقتدر شخصیات کو بھی شامل کیا گیا اور کوشش کی گئی کہ ایسے حالات پیدا کئے جائیں کہ حکومت بوکھلا جائے اور اِس بوکھلاہٹ میں ایسے حالات پیدا کر دیئے جائیں کہ ، فوج کو ایک بار پھر مجبوراً ایک قدم آگے بڑھنا پڑے ،
لیکن بحیثیت ایک پاکستانی میں ، اُن تمام سکیورٹی اور سیفٹی کے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ، اُن تمام چالوں کو اپنی سیاسی بصیرت اور مدبّرانہ صلاحیتوں سے ، شکست دی ، 

سوشل میڈیا پر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ، چائے کی پیالی میں طوفان اُٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاکہ پاکستان اور چائینہ کی اُن تمام کوششوں کو صفر سے ضرب دے دی جائے جو وہ مستقبل کے ایک نئے ایشیاء کی تخلیق کرنے کے لئے" سی پیک " کی صورت میں کر رہے ہیں جس میں ، یہودیوں  کا مستقبل دھندھلا رہا ہے ۔
چین ، روس، تاجکستان ، ازبکستان ، افغانستان ، چین ، ایران اور پاکستان ایک نئے تجارتی معاہدوں میں بندھ رہے ہیں ۔ اور وہ تمام یہودی سرمایہ کاری جو اُن کے خونی ہتھیاروں کو بنانے اور اِن ملکوں میں جہادِ ابلیس کے نام پر خون بہانے کے لئے کی جارہی تھیں وہ سب ضائع ہوجائیں گی،

اگر آپ موجودہ سی پیک روٹ کو دیکھیں تو یہ موجودہ سڑکوں سے گذرتی ہوئی، بلتستان ، پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ سے گذرتی ہوئی بلوچستان میں ختم ہوتی ہے ۔
پنجاب حکومت نے موٹر وے اور فیڈرل گورنمنٹ نے نیشنل ھائی وے کی صورت میں پاکستان کے بڑے شہروں کے درمیان اور تجارتی روٹس پر ، اپنے عوام کی سہولت کے لئے ، بہترین سڑکوں کا جال بچھایا ہوا ہے۔

سی پیک ، کا پہلا قافلے کا دوطرفہ تجربہ ہوا، جس کو قومی اداروں نے اپنی پوری مساعی سے کامیاب بنایا ۔ لیکن ابھی خطرات کم نہیں ہوئے ۔
عمران خان کی صورت میں ، یہودی لابی ابھی تک نظریں جمائے بیٹھی ہے ، مگر اب اُن کو اپنا کوئی اور مہرہ تلاش کرنا پڑے گا کیوں ؟
موجودہ بلدیاتی نظام نے ، اُن کے ارادوں کو مکمل شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔

میرے خیال میں اب اگلا دور ایک نئے پاکستان کی اقتصادی اور سیاسی شروعات کا دور ہوگا ، جس کے لئے ایشیاء کی تمام مقتدر قوتیں یہودی لابی کے خلاف متحد ہورہی ہیں ۔ 

جس کے لئے اکھاڑ پچھاڑ 2014 سے شروع ہو چکی ہے ، اِس اکھاڑ پچھاڑ کا امام  آپ جانتے ہیں !

منگل، 20 دسمبر، 2016

خنزیر کی چربی اور ای نمبرز سٹینڈرائزیشن

ﯾﻮﺭﭖ ﺳﻤﯿﺖ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ ﺗﻤﺎﻡ ﻏﯿﺮ ﻣﺴﻠﻢ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﺧﻨﺰﯾﺮ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﭘﮩﻠﯽ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﮯ - ﺍﻥ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺍﺱ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ - ﺍﮐﯿﻠﮯ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ 42,000 ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻓﺎﺭﻡ ﮨﯿﮟ - ﺧﻨﺰﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭼﺮﺑﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ - ﻟﯿﮑﻦ ﯾﻮﺭﭖ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﭼﺮﺑﯽ ﺳﮯ ﭘﺮﮨﯿﺰ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ -
ﺗﻮ ﺧﻨﺰﯾﺮ ﮐﯽ ﭼﺮﺑﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﮯ ؟
ﺗﻤﺎﻡ ﺧﻨﺰﯾﺮ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﯽ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺬﺑﺢ ﺧﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺫﺑﺢ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ - ﺍﻭﺭ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻥ ﺧﻨﺰﯾﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﻮ ﺑﺮﺑﺎﺩ ‏( ﺧﺘﻢ ‏) ﮐﺮﻧﺎ ﺩﺭﺩ ﺳﺮ ﺗﮭﺎ -
ﺳﺎﭨھ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﮏ ﺍﺳﮯ ﻋﻤﻮﻣﺎ ﺟﻼ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ - ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﻮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﺳﯿﮑھ ﻟﯿﺎ -
 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غالباً 2000 کے آخر یا 2001 کے شروع میں 

Occupational Safety and Health Administration

کے دوران میں ، ای نمبرز سے متعارف ہوا تھا جو  American Standards Association (ASA)
انٹرنیشنل سٹینڈرائزیشن (جنرک نیم) کا حصہ تھی ۔ جو یقیناً ایک قابلِ شتائش معلومات تھیں ، 

یوں سمجھیں کہ ، ہر کوئی یہ نہیں سمجھ سکتا کہ ہمارے ملک میں کیا کیا چیزیں بازار سے تیار اشیاء میں ڈالی جاتی ہیں ، مثلاً ، چینیوں نے مونگ پھلّی کے اوپر کچھ اشیاء لگا کرکھانے کے لئے مارکیٹ میں بھیجی ہیں ۔

یہ بڑی بیٹی نے لاکر مجھے دیں ،

" اگر برفی یا چم چم کوئی کھانے کی چیز مانگیں تو یہ دینا ، اپنی "پرچونی" مت دینا ۔ بچوں کے پیٹ خراب ہوجائیں گے" 


اب اُس کو کیا معلوم کہ ، چم چم اور برفی کھاتی ہی میری پرچونی ہیں ۔ نہ میرا پیٹ خراب ہوا نہ اُن کا۔

خیر چینی ڈبے پر یہ معلومات ہیں ۔ 
کچھ سمجھ آئیں ؟
مجھے بھی نہیں آئیں ! چلیں میں کلوز اپ دکھاتا ہوں !

ا

لیکن اگر یہی پراڈکٹ امریکن ہوتی تو اِس کین پر ، تمام معلومات ، اِس سٹینڈرڈ کے تحت درج کی جاتیں ۔

 اب اگر ہم E100–E199 (colours) کو بڑا کر کے دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا ۔ 


 اب اگر ہم پیلے رنگ  E100–E109 (colours) کو بڑا کر کے مزید دیکھیں ۔ تو معلوم ہو گا کہ، کسی بھی کھانے کی شئے میں ملایا گیا پیلا رنگ ، کس خوراک کی شئے کا جزو ہے ۔


گویا پیلے رنگ کی بنیاد ہلدی ہے اور اُس کا عام فہم نام E100 ہے ۔
جیسے میرا سویلئین نام 4410328480551  ہے ۔ جس سے آپ میری مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا فوجی نام 17543 ہے ۔

اب ہم آتے ہیں انگریزوں کی طرف یا یورپی ممالک کی طرف ، کیا ہم پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش والے اُنہیں الو کا پٹھا سمجھتے ہیں ، کہ وہ، 

گُڑ کھائیں اور گُلگُلوں سے پرہیز کریں گے
بلکہ اُلو کا پٹھا تو یورپی ممالک میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے جانے والے دوغلے مسلمان بنا رہے ہیں ؟

 خنزیز کا گوشت یورپیوں،کی پسندیدہ غذا ہے ۔ جسے وہ خنزیر کو پال کر اور انہیں ذبح کر کے حاصل کرتے ہیں بالکل ایسے جیسے ہم دنبے یا بھیڑ سے فائدہ لیتے ہیں ۔
چنانچہ ، سور کا گوشت ، ہڈیاں ، چربی،  آنتیں ، کھال ، گوشت ، سری اور پائے سب سے وہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی منع نہیں کرتے جیسے ہندو، گائے ، بھیڑ بکری و مرٖغی کے چٹ پٹے روسٹ سے لذت کام و دہن لیتے ہیں ۔
یہ کام تو یورپی ممالک صدیوں سے کر رہے ہیں اور سب کو معلوم ہے ۔
اب رہا اسلامی نقطہءِ نظر ۔ اللہ کا حکم
الَّذِينَ آمَنُوا پر روزِروشن کی طرح عیاں ہے ۔ إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّـهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿البقرة: 173﴾


تم پر یقیناً مردہ، خون اور لحم الخنزیر ، حرام کر دیئے ہیں !
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 خنزیر کی چربی بیرونی استعمال کے لئے حلال یا حرام

اتوار، 18 دسمبر، 2016

کام چور بچے سے حرام خور مولوی تک



پاکستان کے گاؤں دیہاتوں ، یہاں تک شہروں میں بھی
 "جہاں جہالت کا اندھا، ننگا اور دنگا راج ہے"
 وہاں کے گھروں میں جو بچہ کاہل، کام چور ڈفر، حرام خور اور انتہائی درجے کا نکھٹو ہوتا اس کا باپ اس کو کان سے پکڑ کر تشریف پر لاتیں مارتا گھسیٹتا قریبی مسجد کے چوبارے پر باندھ کر، مُلاّ کے حوالے یہ کہہ کر کرتا ہے۔
"اعلیٰ حضرت ، چمڑی آپ کی اور ہڈیاں میری"
اسکے بعد دس سال تک کیا ہوتا ہے ؟
وہ اس بچے کے ورثاء کے علاوہ تمام دنیا خوب جانتی ہے مگر اس ہونے کا براہ راست اثر ہمارے معاشرے پر پڑتاہے جو اندر سے ناسور کی طرح قوم کے پڑھے لکھے لوگوں کے دماغوں کو بھی سڑاتا جاتا ہے ۔
اپنے جیسے پست و سازشی ذہنوں کے درمیان پرورش پایا ہوا یہ جادوگر ، اپنے ناقص علم کی ڈگڈگی بجاتا ، قوم کو اپنے پیچھے لے کر چلتا ہے افسوس اس بات کا ہے کہ اچھے اچھے پڑھے لکھے ذمہ دار افراد ان نکھٹو بچوں کے سامنے اپنے ٹھوڑیوں کے بل گرکر روتے نظر آتے ہیں۔
روز مرہ کی زندگی کے ہر معاملے کو عقل و شعور کے ساتھ باریکی بینی سے پرکھنے والے افراد اگر کسی معاملات میں عقل استعمال نہیں کرتے تو وہ ایسے مذہبی مسائل ہیں، جو لڑائیوں کے سواء کسی بھی اچھی بات کو جگہ نہیں دیتے ، جن کو سمجھنے اور سمجھانے کا مکمل ٹھیکہ انہوں نے، اِن کُند ذہن بچوں کے حوالےکیا ہوا ہے۔
گویا کہ وہ ، اِن بچوں سے بھی گزرے ہوئے ۔



رضاعت و الرجم

کثیر بن صالۃ کہتے ہیں کہ وہ ، زید بن ثابت اور مروان بن حکیم اس پر بات کر رہئے تھےکہ رضاعت و الرجم والی آیات کو قران میں کیوں نہیں لکھا گیا،؟ 
اچانک عمر بن خطاب تشریف فرماہوئے اور سننے لگے پھر انہونے کہا یہ بات میں زیادہ بہتر جانتا ہوں، اور انہیں بتایا کہ جب یہ آیت نازل ہوئ تو میں انکے پاس پہنچا اور دریافت فرمایا ،
يا رسول الله أكتبني آية الرجم قال فأتيته فذكرته قال فذكر آية الرجم قال فقال يا رسول الله أكتبني آية الرجم قال لا استطيع ذاك ترجمہ اے اللہ کے رسول، آپ مجھے رجم والی آیت لکھنے کی اجازت دیں ، تو انہونے فرمایا ، میں ایسا نہیں کر سکتا ،
-------------------------------------------------
المستدرك على الصحيحين (حدیث نمبر 8184) کے مطابق
------------------------------------------------- سنہ الکبرا بہقی 8/211 و سنہ الکبرا نسائ حدیث نمبر 7148، البانی (صحیحہ 6/412) کے مطابق بہقی نے اسکو مستند قرار دیا ہے،

بخاری ۔ عربی انگلش والیوم ۔9



 ت سے محروم ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭






ہفتہ، 17 دسمبر، 2016

سابقہ مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش تک کے سفر میں مددگار

   یحییٰ خان کی معزولی کے بعد ذوالفقار علی بھٹو صدر اور سویلین چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنےتو انھوں نے پہلا کام یہ کیا کہ یحیٰی سمیت کئی سینیئر جنرلز کو برطرف کیا، شیخ مجیب کو خصوصی فوجی عدالت کی جانب سے دی گئی سزائے موت منسوخ کی اور قوم سے نشریاتی خطاب میں وعدہ کیا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور ہتھیار ڈالنے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے ایک آزادانہ کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ 

٭ قوم سے خطاب میں ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ ’میں نے سخت ایکشن لیا ہے اور چند فربہ جنرلز کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ وہ فوج کے وڈیرے تھے اور ہم وڈیروں کے خلاف ہیں۔‘

  

26 دسمبر کو حکومت نے چیف جسٹس حمود الرحمان، جسٹس انوار الحق، جسٹس طفیل علی عبد الرحمان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ الطاف قادر پر مشتمل حمود الرحمان کمیشن بنایا جس نے گواہوں کے بیانات، جن میں 213 آفیشل کے بیانات حلفی بشمول یحییٰ خان اور ذوالفقار علی بھٹو اور اہم آفیشلز میں:۔٭٭٭

جنرل عبد الحمید خان۔لیفٹیننٹ جنرل ایم ایم پیرزادہ۔لفٹننٹ جنرل گل حسن خان۔میجر جنرل غلام عمر۔ میجر جنرل ابوبکر عثمان مٹھا ۔  لیفٹیننٹ جنرل ارشاد احمد خان ۔ میجر جنرل عابد علی زاہد ۔ میجر جنرل بی ایم مصطفی ۔ لیفٹیننٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی ۔ میجر جنرل محمد جمشید (کمانڈر 36 ڈویژن) ۔ میجر جنرل رحیم خان (کمانڈر 39 ڈویژن) ۔ بریگیڈیئر باقر صدیقی ۔ (چیف آف سٹاف، ایسٹرن کمانڈ) ۔ بریگیڈیئر محمد حیات ۔ (کمانڈر 107 بریگیڈ، 39 ڈویژن) ۔ بریگیڈیئر محمد اسلم نیازی ۔ (کمانڈر 53 بریگیڈ، نو ڈویژن) ۔ بریگیڈیر ایس اے انصاری ۔ ( کمانڈر 23 بریگیڈ) ۔ بریگیڈیئر عبدالقادر خان ۔ (کمانڈر 93 بریگیڈ۔36 ڈویژن) ۔ میجر جنرل محمد حسین انصاری ۔ ( کمانڈر نو ڈویژن) ۔ میجر جنرل قاضی عبدالمجید ۔( کمانڈر 14 ڈویژن) ۔ میجر جنرل نذر حسین شاہ ( کمانڈر 16 ڈویژن) ۔ میجر جنرل راؤ فرمان علی ۔ لیفٹیننٹ جنرل ٹکا خان ۔ بریگیڈیئر جہانزیب ارباب (کمانڈر 57 بریگیڈ ) وائس ایڈمرل مظفر حسن ۔ ایئر مارشل عبدالرحیم خان ۔ میجر جنرل اکبر خان ۔ جنرل یعقوب علی خان ۔ بریگیڈئر صدیق سالک ۔ ائر کمانڈر انچیف ۔ ائر مارشل عبدالرحیم خان ۔ ایڈمرل سید محمد احسن ۔ رئر ایڈمرل لزلی منگوئن ۔لفٹننٹ جنرل ٹکا خان ۔ ائر کموڈور ظفر مسعود ۔ نورالامین ، رئرایڈمرل محمدشریف ۔
 
لیفٹیننٹ کمانڈرمنصور الحق ۔ ائر مارشل پیٹرک ۔ سیکریٹری اطلاعات روئیداد خان ۔

 
قلم بند کرنے کے بعد پہلی رپورٹ 1972 میں پیش کی گئی جو نامکمل تھی ۔ 1973 میں جنگی قیدیوں کی واپسی کے بعد اضافی بیانات شامل کئےگئے  ا
ور دوسری رپورٹ 23 اکتوبر  1974 میں پیش کی۔
مرکزی رپورٹ میں مشرقی پاکستان میں بحران پیدا ہونے والے سیاسی امور کے ساتھ جامع طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس نے عوامی لیگ کی سول نافرمانی کی تحریک کو 'دہشت گردی کا راج' قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے ، اور یحییٰ خان کی ناقص فوجی اور سیاسی حکمت عملی پر۔ در حقیقت ، یحییٰ خان سانحہ میں چیف مجرم کے طور پر ابھرا۔ یہ ایک جنگ تھی ۔
 جس پر
رپورٹ میں 
لکھا ، پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف تعداد میں تعداد میں تھی بلکہ اسلحے سے ٹریننگ کے لحاظ سے بھی ہر طرح بہتر تھی ۔ 
 
  پاکستان فوج کی مشرقی پاکستان میں کل تعدا د  90،000 ہزار  فوجی  ایک جھوٹا پروپیگنڈا تھا ۔وہاں کل پاکستان سے گئے  تمام بشمول فوجی ، نیوی ، ائرفورس  ، پولیس  اور سویلئین کی صحیح تعداد درج ذیل ہے ۔

Branch Number of captured Pakistani POWs
Army 54,154
Navy 1,381
Air Force 833
Paramilitary including police 22,000
Civilian personnel 12,000
Total: 90,368 
 پاک فوج تین لاکھ گوریلوں کے خلاف انتہائی نامساعد حالات میں مسلسل نو مہینے تک بر سر پیکار رہی اور بالاآخر جب ان پر قابو پانے لگی تو انڈیا سے یہ ناکامی برداشت نہ ہوئی اور ڈھائی لاکھ باقاعدہ فوج کے ساتھ تین طرف سے حملہ کر دیا ۔   اس 9 مہینے کی تھکی ہوئی فوج نے زبردست مزاحمت کی جو ہم نہیں بلکہ انڈیا کے اپنے جرنیل اور کتابیں لکھنے والے کہتے ہیں لیکن کوئی مقابلہ نہیں تھا ۔ پوری فوج کو مرنے سے بچانے کے لیے ہتھیار ڈالنے کا حکم ہوا۔
 
بنگلہ دیش کے اس دعوے کے ساتھ کہ تیس لاکھ بنگالی مارے گئے اور دو لاکھ خواتین کی عصمت دری کی ، 
رپورٹ میں  لکھا کہ مشرقی پاکستان میں تعینات پاک فوج کی پوری طاقت کی وجہ سے اتنا نقصان نہیں ہوسکتا تھا یہاں تک کہ اگر اس کے پاس اور کچھ بھی نہیں تھا۔
ضمنی رپورٹ ، جو سیکٹر کے لحاظ سے جنگی شعبے کا جائزہ لیتی ہے ، اس لئے تکلیف دہ گردانی جاتی ہے کیونکہ اس میں 16 دسمبر 1971 کو ہتھیار ڈالنے کی بات کی گئی ہے۔ ایسا کرنے کے لئے. ڈھاکہ میں اس کے پاس 26،000 فوج موجود تھی ، ہندوستانیوں کو غلبہ حاصل کرنے کے لئے کم از کم دو ہفتوں کی ضرورت ہوتی اور چونکہ وہ بنگالی عوام کے نجات دہندہ کے طور پر حملہ کر رہے تھے اس لئے انھوں نے بمباری کا سہارا نہ لیا ہوتا۔ اس دوران میں جنگ بندی پر بات چیت ہوسکتی تھی۔ لیکن نیازی 'تقریبا مکمل ذہنی فالج کی حالت میں تھے۔'

کُھلی عدالت میں مقدمہ

کمیشن نے سفارش کی کہ جنرل یحییٰ خان کا 15 الزامات کے تحت کورٹ مارشل کیا جائے اور کورٹ مارشل کے ذریعہ مختلف درجات کے دیگر افسران کے لئے بھی مقدمہ چلانے کی تجویز پیش کی گئی۔ اس میں سفارش کی گئی ہے کہ جرنیل یحییٰ خان ، عبدالحمید خان ، ایم ایم پیرزادہ ، غلام عمر اور اے او مٹھا پر دونوں محاذوں پر جنگ کے سلسلے میں فرائض کی غفلت برتنے کے لئے مقدمہ چلایا جائے۔ تاہم اس ضمن میں کسی قسم کے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی۔
آخر حمود الرحمان کمیٹٰی رپورٹ میں ایسا کیا تھا کہ وہ 30 سال تک چھپائی گئی ۔ 
افواہوں کے بازار پر پانی ڈالنے کے لئے بالآخر جنرل پرویز مشرف نے اس رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے لئے وزیر داخلہ معین الدین حیدر ، کابینہ کے سکریٹری معصومہ حسن اور سکریٹری خارجہ انعام الحق پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور سفارش کی تھی کہ کیا کارروائی ہونی چاہئے۔ 
انہوں نے یہ سفارش دی کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہئے اور یہ کابینہ ڈویژن کے ذریعہ 20 دسمبر 2000 کو ایک پریس ریلیز میں عوام تک پہنچا دی گئی ، جس میں ایک طویل عرصے سے اس مطالبے کا حوالہ دیا گیا کہ اس رپورٹ کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔
اس رپورٹ کو 30 دسمبر 2000 کو اس انداز میں پبلک کیا گیا تھا جس طرح پوری دنیا میں سرکاری ریکارڈ محفوظ دستاویزات میں محدود ریکارڈ عام کئے جاتے ہیں۔ غیر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اس رپورٹ کی کاپیاں کابینہ ڈویژن اور اس کے دفاتر کراچی اور لاہور میں رکھی گئیں۔ میڈیا اور دلچسپی رکھنے والے شہریوں نے ان سے استفادہ حاصل کیا اور بہت سے اخباروں نے دونوں اہم اور ضمنی رپورٹس کے اقتباسات چھاپے۔ 

حیی خان


یحییٰ خان
(بلوچ رجمنٹ)

سقوطِ مشرقی پاکستان کے وقت وہ صدر، چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، وزیرِ دفاع و وزیر خارجہ تھے۔

بھٹو حکومت نے انھیں گھر میں نظر بند رکھا تاہم جنرل ضیا الحق نے ان کی نظربندی ختم کر دی۔ یحییٰ خان کا 10 اگست 1980 کو اپنے بھائی محمد علی کے گھر میں انتقال ہوا اور آرمی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین ہوئی۔ 

 جنرل عبد الحمید خان (بلوچ رجمنٹ)

جنرل عبد الحمید خان یحیٰی خان کے ڈپٹی کمانڈر انچیف اور ڈپٹی مارشل لا ایڈمنسٹریٹر رہے۔ بھٹو حکومت نے انھیں 20 دسمبر 1971 کو برطرف کر دیا تھا۔ حالتِ گمنامی میں لاہور کینٹ کے ایک گھر میں ان کی وفات ہوئی۔ 

لیفٹیننٹ جنرل ایم ایم پیرزادہ 

وہ صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر اور ناک کا بال تھے۔ وہ بھٹو اور یحییٰ کے درمیان رابطے کا مبینہ پُل سمجھے جاتے تھے۔ 20 دسمبر کو انھیں بھی عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں تادمِ مرگ وہ گوشہ نشین رہے۔ 

 لیفٹنٹ جنرل گل حسن خان (فرنٹیئر فورس رجمنٹ)

سقوطِ ڈھاکہ کے وقت وہ چیف آف جنرل سٹاف تھے۔ تاہم بھٹو حکومت نے انھیں برطرف کرنے کے بجائے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا۔ لگ بھگ ڈھائی ماہ بعد انھیں، ایئرفورس کے سربراہ ایئر مارشل رحیم خان اور نیوی کے سربراہ مظفر حسن کو ایک ساتھ برطرف کر دیا گیا۔

اگرچہ کمیشن نے گل حسن پر بھی کھلی عدالت میں مقدمہ چلانے کی سفارش کی تھی تاہم بھٹو حکومت نے سروس سے برطرفی اور تمام مراعات و تمغے واپس لینے کے بعد انھیں آسٹریا میں سفیر مقرر کر دیا۔

گل حسن پاکستان کے آخری کمانڈر انچیف تھے۔ ان کے بعد اس عہدے کو چیف آف آرمی سٹاف سے بدل دیا گیا۔ جنرل گل حسن کی یاداشتیں 1993 میں شائع ہوئیں۔ انھوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام پنڈی کلب کے دو کمروں میں گزارے اور وہیں 10 اکتوبر 1999 کو ان کی وفات ہوئی۔ انھیں بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ 


میجر جنرل غلام عمر 

وہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں یحیٰی خان کے نائب تھے۔ کہا جاتا ہے کہ انھوں نے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کے لیے پاکستانی صنعت کاروں سے فنڈز جمع کیے۔

اس زمانے میں فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اے آر صدیقی کے بقول لگ بھگ دو کروڑ روپے جمع ہوئے۔ مگر الطاف گوہر کے ایک مضمون کے مطابق 28 لاکھ روپے دوست سیاسی قوتوں میں تقسیم کرنے کے لیے دیے گئے۔ اس رقم کو آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل اکبر خان اور راؤ فرمان علی کے توسط سے استعمال ہونا تھا۔

لیکن کیا ہوا کیا نہیں، کسی کے پاس حتمی تفصیل نہیں۔ بھٹو حکومت نے غلام عمر کو بھی 20 دسمبر کو برطرف کیا اور کچھ عرصے نظربند رکھا۔ ضیا الحق کے دور میں وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے چیئرمین رہے۔ 

میجر جنرل ابوبکر عثمان مٹھا  (بلوچ رجمنٹ)

20 دسمبر کو جب جنرل گل حسن کی سفارش پر ان کی برطرفی ہوئی تو جنرل مٹھا فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل تھے۔ کہا جاتا ہے کہ انھوں نے مشرقی پاکستان میں 25 مارچ کے آپریشن سرچ لائٹ کی ٹکنیکل پلاننگ میں حصہ لیا۔

دسمبر 1999 میں ان کا لندن میں انتقال ہوا۔ بعد ازاں لندن سے ان کے دوست نے جنرل مٹھا کی بیوہ اندو مٹھا کو یہ جملے لکھے: ’اپنی شاندار زندگی کے آخری دنوں میں وہ صرف ایک ایسا کمرہ چاہتا تھا جس میں وہ کھا پی سکیں، لکھ پڑھ سکیں اور سو سکیں اور چہل قدمی کے لیے ایسی جگہ بھی ہو جہاں سے وہ سامنے پھیلا سبز میدان اور دور پہاڑ دیکھ سکیں۔‘

جنرل مٹھا نے ہی آرمی کے ایس ایس جی کمانڈو یونٹ کی بنیاد رکھی۔ انھیں آخری تعزیتی سلامی بھی ایس ایس جی کمانڈوز نے ہی دی۔ جنرل مٹھا نے اپنے پیچھے ایک کتاب چھوڑی ’ان لائکلی بگننگس۔اے سولجرز لائف، بمبئی سے جی ایچ کیو تک۔‘ 

لیفٹینینٹ جنرل ارشاد احمد خان 

1971 کی جنگ میں یہ ون کور کے کمانڈر تھے۔ جس کے کمانڈ ایریا میں کنٹرول لائن سے سیالکوٹ تک کا دفاع شامل تھا۔ کمیشن کی سماعت کے دوران الزام لگا کہ انھوں نے شکر گڑھ کے 500 دیہات بلامزاحمت دشمن کے حوالے کر دیے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد گمنام ہو گئے۔ 

میجر جنرل عابد علی زاہد 

ان کے پاس سیالکوٹ سیکٹر کے دفاع کی ذمہ داری تھی۔ الزام لگا کہ انھوں نے سیالکوٹ سیکٹر میں پھکلیا کے علاقے میں 98 گاؤں بغیر مزاحمت کے چھوڑ دیے اور جب جنگ بندی ہوئی تو انڈین دستے مرالہ ہیڈورکس سے ڈیڑھ ہزار گز کے فاصلے پر تھے۔ مگر یہ راز میجر جنرل عابد زاہد جنگ بندی کے بعد ہی جی ایچ کیو کے علم میں لانے کی ہمت کر سکے۔ 

میجر جنرل بی ایم مصطفی 

ان کا ٹارگٹ ایریا راجھستان سیکٹر تھا۔ ان پر الزام لگا کہ رام گڑھ کی جانب بغیر منصوبہ بندی کے عجلت میں پیش قدمی کے فیصلے سے بھاری نقصان ہوا۔

 لیفٹینینٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی

جنرل نیازی جب ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ بنائے گئے اس وقت تک وہ فوج کے سب سے زیادہ ڈیکوریٹڈ سولجر مانے جاتے تھے۔ انھیں دوسری جنگِ عظیم میں برما کے محاذ پر بے جگری سے لڑنے پر ملٹری کراس اور ٹائیگر کا خطاب ملا تھا۔

جب بیشتر جنرلوں نے ایسٹرن کمان کی پوسٹنگ لینے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کر دیا تو نیازی نے خود کو اس کام کے لیے پیش کر دیا۔

کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے گواہوں نے جنرل نیازی پر اخلاقی بے راہ روی اور پان کی سمگلنگ کے الزامات بھی عائد کیے۔

میجر جنرل راؤ فرمان علی نے کمیشن کے سامنے گواہی دیتے ہوئے جنرل نیازی سے یہ فقرے بھی منسوب کیے کہ ’یہ میں کیا سُن رہا ہوں کہ راشن کم پڑ گیا۔ کیا سب گائے بکریاں ختم ہو گئیں۔ یہ دشمن علاقہ ہے۔ جو چاہتے ہو لے لو۔ ہم برما میں ایسے ہی کرتے تھے۔‘

جنرل نیازی کے خلاف 15 الزامات میں کورٹ مارشل کی سفارش کی گئی۔ بھٹو حکومت نے جنرل نیازی کو رینکس اور ہلالِ جرات سمیت تمغے اور پنشن ضبط کر کے برطرف کر دیا۔

انھوں نے اپنی کتاب ’دی بٹریل آف ایسٹ پاکستان‘ میں اپنی صفائی پیش کرنے کی کوشش کی۔ ایک سیاسی جماعت بھی بنائی۔ بھٹو کے خلاف تحریک میں پی این اے کے جلسوں سے بھی خطاب کرتے رہے۔ مرتے دم تک اپنے کورٹ مارشل کا مطالبہ کرتے رہے لیکن کسی حکومت نے بوجوہ دھیان نہیں دیا۔

دو فروری 2004 کو وفات پائی اور سادگی سے دفن ہو گئے۔

میجر جنرل محمد جمشید (کمانڈر 36 ڈویژن)

ان کے ڈویژن کو ڈھاکہ کا دفاع کرنا تھا۔ ان پر حمود الرحمان کمیشن نے پانچ فردِ جرم عائد کیں۔ جن میں غبن، لوٹ مار اور ماتحتوں کی جانب سے نیشنل بینک سراج گنج شاخ سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹنے جیسے الزامات بھی شامل ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ 16 دسمبر کے بعد ان کی اہلیہ کے قبضے سے خاصی کرنسی برآمد ہوئی۔ پاکستان واپسی کے بعد گوشہ نشین ہو گئے۔

میجر جنرل رحیم خان (کمانڈر 39 ڈویژن)

ان کا ڈویژن کومیلا میں متعین تھا۔ پسپائی اختیار کرتے ہوئے زخمی ہو گئے اور 12 یا 13 دسمبر کو ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر برما کے علاقے اراکان میں اتر گئے۔ مگر قسمت مسلسل یاوری کرتی رہی۔ سیکریٹری جنرل وزارتِ دفاع اور چیئرمین پی آئی اے رہے۔ الشفا آئی ٹرسٹ کے وائس صدر بھی رہے۔

بریگیڈیئر باقر صدیقی (چیف آف سٹاف، ایسٹرن کمانڈ)

وہ ڈھاکہ کے تحفظ کے ذمہ دار افسروں میں سے ایک اور جنرل نیازی کی ناک کا بال تھے۔ ان پر الزام ہے کہ 10 دسمبر کو جب جی ایچ کیو نے یہ احکامات جاری کیے کہ پسپا ہونے والے دستے اپنے آلات اور رسد کو ناکارہ بناتے ہوئے اپنی جگہ چھوڑیں تو باقر صدیقی نے اس پلان پر عمل نہیں کیا۔

ان کے بریگیڈ نے جنرل ناگرہ کے سامنے رسمی طور پر ہتھیار ڈالے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دورانِ قید ان کے تعلقات نگراں انڈین افسروں سے اتنے بہتر ہو گئے کہ کلکتہ میں کیمپ سے کبھی کبھار باہر جا کر شاپنگ بھی کر لیتے تھے۔

بریگیڈیر باقر صدیقی کو بعد ازاں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا لیکن پھر مختصر عرصے کے لیے بحال کر کے باعزت ریٹائر کیا گیا۔ کچھ عرصے پی آئی اے شیور کے بھی سربراہ رہے۔

بریگیڈیئر محمد حیات (کمانڈر 107 بریگیڈ، 39 ڈویژن)

ان کا بریگیڈ جیسور سیکٹر کا ذمہ دار تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ چھ دسمبر کو ہی جوانوں کو چھوڑ کر نکل لیے اور پوری سپلائی اور اسلحہ دشمن کے ہاتھ لگا۔ بعد ازاں ریٹائر کر دیا گیا۔

بریگیڈیئر محمد اسلم نیازی (کمانڈر 53 بریگیڈ، نو ڈویژن)

ان کا بریگیڈ لکشم کے علاقے میں تعینات تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ نو دسمبر کو 124 بیمار اور زخمی جوانوں کو چھوڑ کر نکل لیے۔ اور سارا راشن اور ایمونیشن دشمن کے ہاتھ لگ گیا۔

محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش

جسٹس حمود الرحمٰن جن کی زیر سربراہی سقوط ڈھاکہ کی وجوہات کے تعین کے لیے کمیشن قائم کیا گیا

حمود الرحمان کمیشن نے مندرجہ ذیل افسروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی۔

بریگیڈیر ایس اے انصاری ( کمانڈر 23 بریگیڈ)

ان کا نام ان 195 افراد کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا جن پر حکومتِ بنگلہ دیش جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگاتی ہے۔

بریگیڈیئر عبدالقادر خان (کمانڈر 93 بریگیڈ۔36 ڈویژن)

خان صاحب فوج میں مونچھوں کے سبب زیادہ مشہور تھے۔ ان کی ذمہ داریوں میں محبِ وطن اور غیر محبِ وطن بنگالیوں کی سکریننگ بھی شامل تھی۔ جب انڈین ایئربورن دستے ڈھاکہ کے نواح میں اترنے شروع ہوئے تو عبدالقادر ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے جمال پور میں بریگیڈ کمان کر رہے تھے۔

یہ اس مغالطے میں قیدی بن گئے کہ پیراشوٹوں سے ان کی مدد کے لیے چینی فوج اُتر رہی ہے۔

اس کے علاوہ بریگیڈیر منظور احمد ( کمانڈر 57 بریگیڈ ۔ نو ڈویژن) کے خلاف بھی محکمہ جاتی ایکشن کی سفارش کی گئی۔

کمزور پیشہ ورانہ صلاحیتیں

کمیشن نے مندرجہ زیل چار میجر جنرلوں اور 19 بریگیڈیئرز کے بارے میں کہا کہ یہ اپنی کمزور پیشہ ورانہ صلاحتیوں کے سبب مزید عسکری ذمہ داریوں کے قابل نہیں۔

میجر جنرل محمد حسین انصاری ( کمانڈر 9 ڈویژن)

پاکستان واپسی کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین رہے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا۔ بعد ازاں جماعتِ اسلامی کے احتساب سیل کے نگراں رہے اور فروغِ تعلیم و صحت کی این جی او میں بھی فعال رہے۔ چودہ جنوری 2004 کو وفات ہوئی۔

میجر جنرل قاضی عبدالمجید ( کمانڈر 14 ڈویژن)

حمود الرحمان کمیشن کی جانب سے کارروائی کی سفارش کے علاوہ ان کا نام 195 افسروں کی مطلوب حکومتِ بنگلہ دیش کی فہرست میں بھی شامل رہا۔ مگر وہ گوشہ نشین ہو گئے۔

میجر جنرل نذر حسین شاہ ( کمانڈر 16 ڈویژن)

ان کے دستے نٹور کے علاقے میں تعینات تھے۔ کھانے پینے کے بہت شوقین تھے۔ جب گرفتار ہوئے تو اس وقت بھی کچھ چٹ پٹا کھا رہے تھے۔

میجر جنرل راؤ فرمان علی 

وہ 10 برس سے زائد عرصے تک مشرقی پاکستان میں مختلف ذمہ داریاں نبھاتے رہے جس میں انٹیلیجینس اور سیاسی جوڑ توڑ کے امور بھی شامل تھے۔ ڈائری لکھنے کے شوقین تھے۔ ان کی قبضہ شدہ ڈائری میں یہ جملہ بھی تھا ’مشرقی پاکستان کے سبزہ زار کو سرخ کرنا ہو گا۔‘

حسن ظہیر نے اپنی کتاب ’دی سیپریشن آف ایسٹ پاکستان‘ میں راؤ صاحب کو ڈھاکہ میں 24 مارچ کی رات کو شروع ہونے والے آپریشن سرچ لائٹ کا اہم ذمہ دار قرار دیا۔

جنرل نیازی نے اپنی کتاب میں الزام لگایا کہ ہتھیار ڈالنے سے دو روز پہلے راؤ فرمان علی نے قید میں موجود 200 کے لگ بھگ بنگالی دانشوروں اور اساتذہ کو قتل کروا دیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ واردات فوج نے کی یا البدر اور الشمس رضاکاروں کے ذریعے ہوئی۔

سنہ 1973 میں قید سے واپسی پر راؤ فرمان علی کو ریٹائر کر دیا گیا۔ تاہم ان کی پنشن، رینکس اور تمغے بحال رہے۔ جولائی 1977 میں ضیا الحق نے اقتدار سنبھالنے کے بعد جو الیکشن سیل بنایا اس میں بھی فعال رہے۔

پھر ضیا کابینہ میں دو برس پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر رہے۔ انھوں نے اپنی کتاب ’پاکستان کیسے تقسیم ہوا‘ میں اپنی صفائی پیش کرنے کی کوشش کی۔

کچھ اور بھی کردار ہیں جن کا کمیشن کی رپورٹ میں تذکرہ تو ہے لیکن کسی طرح کی کارروائی کی واضح سفارش نہیں کی گئی جیسے: 

لیفٹیننٹ جنرل ٹکا خان 

لیفٹیننٹ جنرل صاحبزادہ یعقوب علی خان کے استعفے کے بعد انھیں ایسٹرن کمان کے سربراہ کے طور پر ڈھاکہ بھیجا گیا۔

24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب آپریشن سرچ لائٹ انھوں نے ہی شروع کیا۔ ان سے یہ فقرہ منسوب ہے کہ ’مجھے لوگ نہیں زمین چاہیے۔‘

اپریل کے پہلے ہفتے میں ان کی جگہ جنرل نیازی نے لے لی اور ٹکا خان کو ملتان کور سونپ دی گئی۔

تین مارچ 1972 کو بھٹو حکومت نے ٹکا خان کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر انچیف کا عہدہ ختم کر کے پہلا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا۔ جنرل ضیا کے دور میں وہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل بنے۔ کئی مرتبہ گرفتار بھی ہوئے۔ بینظیر بھٹو کے پہلے دورِ حکومت میں گورنر پنجاب رہے۔

28 مارچ 2002 کو ٹکا خان کی وفات ہوئی۔ ان کے جنازے میں اعلیٰ سویلین و فوجی قیادت شریک ہوئی اور فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔ بے نظیر بھٹو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’وہ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر سخت محنت اور قانون کی حکمرانی کے سبب پہنچے۔‘ 

بریگیڈیئر جہانزیب ارباب کمانڈر 57 بریگیڈ 

حمود الرحمان کمیشن کے روبرو گواہوں نے ان پر لوٹ مار، قتل وغارت میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے۔ بقول جنرل نیازی بدعنوانیوں کی پاداش میں بریگیڈیئر ارباب اور ان کے ساتھی جونیئر افسروں کے کورٹ مارشل کی سفارش کی گئی اور انھیں مغربی پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے بعد جنرل ارباب بحثیت کمانڈر فائیو کور سندھ کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور گورنر رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر بھی رہے۔ 

وائس ایڈمرل مظفر حسن 

1969 سے دو مارچ 1972 تک بحریہ کے سربراہ رہے۔ انھیں، فوج کے سربراہ گل حسن اور فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل رحیم خان کے ساتھ فوج کی جیگ برانچ کی سفارش پر مراعات ضبط کرکے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

دورانِ جنگ انھیں فضائیہ سے مدد نہ ملنے کی مسلسل شکایت رہی۔ اس بارے میں فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل رحیم خان کا یہ فقرہ بہت مشہور ہوا جو انھوں نے مظفر حسن سے کہا: ’اولڈ بوائے۔۔۔ جنگوں میں ایسا ہوتا ہے۔ مجھے افسوس ہے تمہارے جہاز ڈوب گئے۔۔‘ 

ایئر مارشل عبدالرحیم خان 

دورانِ جنگ پاک فضائیہ کے سربراہ رہے۔ بھٹو کو اقتدار کی منتقلی میں گل حسن کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔ مگر تین مارچ 1972 کو جیگ برانچ کی سفارش پر برطرف ہوئے اور مراعات ضبط ہو گئیں۔

بھٹو نے تالیفِ قلب کے لیے سپین میں سفیر بنا دیا لیکن 13 اپریل 1977 کو انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجاً سفارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد امریکہ میں بس گئے اور وہیں 28 فروری 1990 کو انتقال ہوا۔

کچھ افسروں کے پاس اہم ذمہ داریاں تھیں لیکن ان کا کردار زیرِ بحث نا آ سکا جیسے: 

میجر جنرل اکبر خان 

166 سے 1971 تک ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی رہے۔ انھوں نے یحیی خان کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جنرل غلام عمر کے ساتھ مل کر 1970 کے انتخابات میں حسبِ منشا نتائج حاصل کرنے کے لئے خاصی تگ و دو کی۔ 

کردار نبھانے سے انکار 

مگر کچھ ایسے جرنیل بھی تھے جنھوں نے آنکھ بند کر کے ڈرامے کے کردار نبھانے سے انکار کر دیا جیسے: 

جنرل یعقوب علی خان 

صاحبزادہ یعقوب علی خان کو مشرقی پاکستان کے حوالے سے حکومتی حکمتِ عملی سے اختلاف تھا۔

جب مشرقی پاکستان میں ایجی ٹیشن زوروں پر تھا تو یہ ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ اورمارشل لا ایڈمنسٹریٹر زون بی تھے۔ انھوں نے سات مارچ 1971کو فوجی قیادت کی مشرقی پاکستان کے تناظر میں سیاسی و عسکری حکمتِ عملی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ 

ایڈمرل ایس ایم احسن 

ان کا شمار پاکستانی بحریہ کے معماروں میں ہوتا ہے۔ سات مارچ 1971 کو یحییٰ حکومت کی مشرقی پاکستان سے متعلق پالیسوں پر اختلاف کرتے ہوئے وہاں کی گورنری سے استعفیٰ دے دیا۔

پنڈی کی فوجی قیادت کے سامنے وہ تنِ تنہا مشرقی پاکستان کا سیاسی مقدمہ لڑتے رہے جس پر انھیں ’ایک مشکل آدمی‘ اور ’بنگالیوں کے ہاتھوں بکنے والا‘ جیسے طعنے بھی سننے پڑے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے سربراہ بھی رہے۔ انھوں نے پورٹ قاسم کی بنیاد رکھی۔ آخری زندگی گوشہ نشینی میں گزاری اور چار دسمبر 1989 کو وفات ہوئی۔ اعلیٰ سول و فوجی قیادت کی موجودگی میں اعزاز کے ساتھ کراچی کے فوجی قبرستان میں تدفین ہوئی۔

اور ہزاروں ایسے فوجی جوان اور افسر بھی تھے جنھیں محلاتی سازشوں اور پیچ و خم کی کوئی خبر نہیں تھی۔ جن کا نام دوستوں اور دشمنوں نے عزت سے یاد رکھا۔ جیسے فلائٹ لیفٹیننٹ راشد منہاس، میجر محمد اکرم، میجر شبیر شریف، سوار محمد حسین، لانس نائیک محفوظ وغیرہ۔ 

بیوروکریٹس اور سیاستدان

کچھ بیورو کریٹس نے یحییٰ حکومت کے ہر اقدام کی رطب السانی میں زمین آسمان ایک کر رکھے تھے۔ اس وقت زیادہ اصحاب کے تذکرے کی گنجائش نہیں۔ بطور نمونہ ایک نام کافی ہے جیسے، روئیداد خان۔ 

روئیداد خان 

روئیداد خان مشرقی پاکستان کے فوجی آپریشن کے آغاز سے جون 1972 تک سیکریٹری اطلاعات رہے۔ ان کا شمار پاکستان کے سدا بہار بیورو کریٹس میں تھا۔ انھوں نے پانچ صدور کے ساتھ کام کیا۔

یحییٰ حکومت کے دوران انھوں نے بطور سیکریٹری اطلاعات اس بات کو یقینی بنایا کہ مشرقی پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بھنک مغربی پاکستان والوں کو نہ پڑ جائے۔

انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر اسلم اظہر کو ایک دستاویزی فلم ’دی گریٹ بٹریل‘ بنانے کا کام سونپا جس کی شوٹنگ مشرقی پاکستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔

اس فلم کا مقصد مکتی باہنی کے مظالم اجاگر کرنا تھا۔ چونکہ یہ فلم آپریشن شروع ہونے کے چار ماہ بعد جولائی میں شوٹ ہوئی لہٰذا اس میں جو لاشیں اور کھوپڑیاں دکھائی گئیں ان کے بارے میں یہ طے نہ ہو سکا کہ انھیں کس نے مارا ہے۔ لہٰذا اس فلم کی سکریننگ کا منصوبہ کر کے اسے محمکہ اطلاعات کے ڈبوں میں بند کر دیا گیا۔

روئیداد خان مشرقی پاکستان کے فوجی آپریشن کے مارچ میں آغاز سے جون 1972 تک سیکریٹری اطلاعات رہے۔ اور پھر بھٹو حکومت نے انھیں کسی اور محکمے کی ذمہ داری سونپ دی۔ جنرل ضیا الحق کے طویل عرصے سکریٹری داخلہ رہے۔

جب بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت برطرف ہوئی تو عبوری حکومت میں احتسابی سیل کے نگراں رہے۔ انھوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ’پاکستان، اے ڈریم گون ساور‘ لکھی۔ برٹش اور امریکن پیپرز کو بھی کتابی شکل دی۔

جہاں تک سیاسی جماعتوں کا معاملہ ہے تو سوائے اصغر خان، ولی خان، جی ایم سید اور ملک غلام جیلانی کے مغربی پاکستان میں کم و بیش سب نے مشرقی پاکستان کے بارے میں سرکاری کہانی کو بلا سوال و جواب ہضم کر لیا۔

 26 مارچ کو ڈھاکہ سے کراچی پہنچنے پر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ’خدا کا شکر ہے پاکستان بچ گیا۔‘ 

مئی 1971 میں امیرِ جماعتِ اسلامی مولانا مودودی نے کہا ’ہماری بہادر افواج نے پاکستان بچا لیا۔‘ 

یحییٰ حکومت نے مشرقی پاکستان میں قومی اسمبلی کی 78 اور صوبائی اسمبلی کی 193 نشستوں کو خالی قرار دے کر ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ لیکن امن و امان کی صورتِ حال کے سبب یہ ممکن نہ ہو سکا۔

چنانچہ ان نشستوں کو ایسٹرن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں بندر بانٹ کر کے جماعتِ اسلامی، مسلم لیگ کے دھڑوں اور پیپلز پارٹی میں تقسیم کر دیا گیا۔ لیکن بعد میں یہ عمل قالین کے نیچے خاموشی سے دبا دیا گیا۔

حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کو دبانے اور سیاسی جماعتوں کی خاموش و اعلانیہ تائید سے آئندہ کے لیے یہ بات طے ہو گئی کہ احتساب اور پاکستان دو مختلف اصطلاحیں رہیں گی۔

سنہ 1977 میں حکومت کا تختہ الٹا جانا، بھٹو کی پھانسی، بعد میں آنے والی حکومتوں کی اکھاڑ پچھاڑ، بناسپتی اتحادوں کی تشکیل، کارگل اور مشرف کا برسر اقتدار آنا اور ہر حکومت پر غیر یقینی کے باوردی سائے۔۔۔

 اس سب کے ڈانڈے اکہتر کے سال میں ہونے والے واقعات سے آنکھیں موندنے سے جا ملتے ہیں۔ چاہے کوئی پسند کرے یا نا کرے۔ (منقول) 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دیگر مضامین : - 

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔