Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 21 نومبر، 2017

کیا تمھاری محبّت میں وہ پناہ ہے !

مرد کو اللہ نے  بہت سی خوبیوں   سے حصہ دیا ہے ۔
رزاق بنایا ہے ، متکبّر بنایا ہے ، قابض بنایا ہے ، عادل بنایا ہے ، لیکن عورت کو وہ صفت  دی  جو مرد کو نہیں دی 
وہ کون سی صفت بابا جی ؟   میں نے حیرت سے پوچھا ۔
 بابا جی دور خلاؤں میں گھورتے ہوئے گویا ہوئے ،
نوجوان :
عورت کو اللہ نے ہمتِ تخلیق دی ،
بیٹے اور بیٹیاں پیدا کرنے کی قوت دی ،

اُنہیں اپنے جسم سے سینچنے
  کی قدرت دی،
اُنہیں سردی  اور گرمی میں سنبھالنے کی طاقت دی ۔
پھر میرے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے  کہنے لگے ،
یہ طاقت عورت کی انا کو دوام بخشتی ہے ، قوت دیتی ہے اور اپنی اولاد کی حفاظت میں مرد کے مقابلے پر لاکر کھڑا کردیتی ہے  ۔
آپ کی بات سو فیصد درست ہے بابا جی  میں نے کہا  ،
لیکن  وہ مجھے کیوں چھوڑ گئی ؟ 
میں نے اپنا سوال  بے صبری سے دھرایا ۔
بتاتا ہوں نوجوان بتاتا ہوں ۔   بابا جی مسکراتے ہوئے بولا
 اپنے سوال پر غور کرو ! جو عورت کی ایک اہم ضرورت سے منسلک ہے !
وہ ضرورت ہے ، ایک پناہ گاہ کی ، جہاں وہ زمانے بھر کے طوفانوں سے چھپ سکے ،ہر  عورت کو اپنی اِس پناہ گاہ سے بہت محبّت ہے !  
  بابا جی نے مجھ پر تائیدی نظر ڈالی۔
جی آپ نے درست فرمایا  ۔ میں نے دھیمی آواز میں جواب دیا 

بابا جی نے میری طرف سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا :
اب مجھے یہ بتاؤ ! کیا تمھاری محبّت میں وہ پناہ تھی ؟

میری نظریں زمین پر گڑھ گئیں !
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 نقل کیا مہاجرزادہ نے ۔
نقل کیا ایک خاتونِ دانا نے ،
کہا ایک مردِ دانا  کی ۔
نوٹ: اِسے نقل کرکے مزید آگے پھیلانے میں  کوئی قباحت نہیں !


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔