Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)
‏بلاگرز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏بلاگرز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 5 نومبر، 2016

ٹورینٹ ۔سافٹ وئر کی سیٹنگ

جیسا کہ پہلے بتایا ہے کہ ٹورنٹ کی سیڈنگ سے، انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوجاتی ہے ۔
 لہذا ، اِس کی سیٹنگ نہایت ضروری ہے ۔
 ڈیفالٹ بینڈ وڈتھ نارمل پر ، سیڈنگ (اپ لوڈ ) اور لیچنگ (ڈاؤن لوڈ ) ، ان لمیٹڈ پر ہوتی ہے -

بینڈ وڈتھ آپ کی مرضی جب دیر کام کر رہے ہوں تو نارمل پر رہنے دیں ، لیکن اگر رات بھر ڈاؤن لوڈنگ کرنا ہے تو اسے ھائی پر کر دیں ، لیچنگ (ڈاؤن لوڈ ) کو ان لمیٹڈ پر رہنے دیں ۔ لیکن سیڈنگ (اپ لوڈ ) کو کم سے کم رکھیں ۔ جیسے یہ :
اب آپ NAME پر جاکر رائیٹ کلک کریں تو یہ ونڈو آئے گی ، آپ  جس باکس کا سٹیٹس دیکھنا چاھتے ہیں وہ ، مارک کر دیں -
اور دعائیں دیں ۔

 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پہلا حصہ
ٹورینٹ ۔ پسندیدہ وڈیو ، کتاب ، گانا اور گیم ڈاؤن لوڈ کریں

ٹورینٹ ۔قزاقوں کا مسکن

https://thepiratebay.org/

2 - Magnet  کا مطلب ہے کہ یہ لنک ، جب آپ کلک کریں گے تو یہ آپ کے ٹورنٹ سے جاکر چپک جائے گا اور ڈاؤن لوڈنگ شروع ہو  جائے گی -
3-  SEeding کا مطلب  2،327 کمپیوٹر ، انٹر نیٹ کلاؤڈمیں موجود " قزاقوں کے مسکن " میں ، مختلف پروگرام جمع کر رہے ہیں ،
 4- LEeching سے مراد 453 افراد ، کلاوڈ کے ساتھ جونک بن کر چمٹے ہوئے ہیں اور مُفت ، فلمیں ، گانے اور دیگر تفریحاتی پروگرام ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں ۔

5- اوپر تصویر میں دائیں طرف انٹر نیٹ کلاؤڈ کی فرضی تصویر ہے ، جو وائی فائی ، انٹر نیٹ کیبلز ، سے منسلک موبائلز اور کمپیوٹر  کے درمیان پایا جاتا ہے ۔
کلاوڈ وہ نہیں جو انڈین بابے نے سمجھایا ہے ۔
 17 افراد کلاوڈ کو فلم  tin cup  سے سیڈ کر رہے ہیں اور 5 افراد ، فلم  tin cup کو اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں ۔ جن میں اب میں 1 کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ جو میں ہوں :
آپ اپنی پسندیدہ فلم ، کتاب ، گانا یا گیم کو کہ کیا وہ  " قزاقوں کے مسکن " میں پہنچ چکی ہے ، تلاش کریں :

اگر آپ کی فلم ، جتنے ٹورنٹس پر ہے اُس کی معلومات آگئی تو وہ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ورنہ نہیں ۔
جس

 سوال پیدا ہوتا ہے کہ اب آپ فلم ڈاؤن لوڈ کیسے کریں ؟
پریشان نہ ہوں !

آگے بڑھتے ہیں ۔ تیسرے  حصے کی طرف :

ٹورینٹ ۔ پسندیدہ وڈیو ڈاؤن لوڈ کریں

یو ٹیوب پر بہت سے نوجوانوں نے ، مختلف ایپلیکیشنز کو چلانے کے لئے وڈیوز بنا کر ڈالی ہیں ، جو کمپیوٹر کے ماہر کے لئے تو آسان ہے ، مگر " عام آدمی " کے لئے مشکل ۔
جس میں :
1- ٹورنٹ اپلیکیشنز، گوگل سے  کیسے ڈاون لوڈ کریں ۔
2- وہ تمام وڈیوز جو ٹورنٹ سے لنک ہیں کیسے دیکھیں اور پھر اپنی پسند کی ڈاؤن لوڈ کریں ،
3- وڈیو ، بنیادی طور پر ڈاؤن لوڈ فولڈر میں جاتی ہیں ، آپ انہیں اپنی مرضی کا راستہ بتا سکتے ہیں ۔

میں نے  پسندیدہ وڈیو ، کتاب ، گانا اور گیم  ڈاؤن لوڈ کرنے کا درج ذیل آسان طریقہ  آپ کے لئے منتخب کیا ہے ۔

1-  وہ تمام وڈیوز جو ٹورنٹ سے لنک ہیں، انہیں دیکھنے کے لئے، یہ ویب پیچ کھولیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سامنے پیج پر کلک کریں ۔
2- کھلنے کے بعد  اسے فیورٹز میں محفوظ کر لیں ۔
3- میں نے کیوں کہ گالف کھیل پر ایک پرانی مووی ڈاؤن لوڈ کرنا تھی ۔ لہذا میں tin cup  لکھ کر تلاش کی تو یہ پیج نمودار ہوا ۔
  tin cup فلم ٹورنٹس پر موجود ہے ۔ اور کل 9 لوکیشن پر پائی جاتی ہے ۔
اِس پیج پر میں نے سمجھانے کے لئے کچھ گرافکس بنائی ہیں جن کی تفصیل یہ ہے ۔
https://thepiratebay.org/
1- وہ ممالک جہاں کاپی رائیٹ کا قانون ہے وہاں ، کتاب ، گانا ، گیم اور  فلم مُفت ڈاؤن لوڈ کرنے ، دیکھنے اور دوبارہ کسی کو بھیجنے پر آپ کے خلاف جرمانہ  کیا جائے گا ، لہذا اپنا وہ کمپیوٹر ایڈریس چھپائیں جو انٹرنیٹ کمپنی نے آپ کو دیا ہے ، یعنی آئی پی ایڈریس ، جس سے آپ کی اُس جگہ پر پہنچا جا سکتا ہے جسے آپ کا ٹھکانہ کہتے ہیں ۔ آپ کو معلوم ہوگا ، کہ انٹر نیٹ لگاتے ہی ، آپ انسانی ھاتھوں پر نظر آنے والی لکیروں میں سے ایک لکیر بن جاتے ہیں اور پامسٹ جو ایک ماہر ہے وہ آپ کو دیوار کے دوسری طرف دیکھ رہا ہوتا ہے ، سُن رہا ہوتا ہے، آپ کی انگلیوں کی ہر حرکت کو نوٹ کر رہا ہوتا ہے ۔
آپ کا بند کیمرہ، آپ کا بند مائیک ، عام انسان کے لئے بند ہے مگر ، اُن کے لئے بند نہیں ، جو قانون کے پیچھے بیٹھے ہیں ، یہاں تک کہ آپ کا بند موبائل ، سوائے بیٹری نکال کر الگ رکھ کر بند کرنے کے علاوہ بند نہیں ہوتا !

ڈر گئے ؟
ارے اِس میں ڈرنے کی کیا بات ہے ۔

آئیں آگے چلتے ہیں ۔ دوسرے حصے کی طرف :


2- ٹورینٹ ۔  قزاقوں کا مسکن

 

پیر، 8 اگست، 2016

تین لاکھ کا ہندسہ عبور ہوا !



مہاجر زادہ ، آپ سب کا مشکور ہے کہ آپ نے اردو بلاگنگ کی حوصلہ افزائی کی  -


https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10204389742720766&set=gm.489026394582726&type=3&theater
فیس بُک پر ہمارا فورم :  بلاگرز اردو فورم پاکستان

ہماری شاخیں : اِن ملکوں میں آپ کی صورت میں ہیں !


 ٭ ٭ ٭  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  
 اپنے خیالات دوسروں تک  پہنچانے کے لئے اپنا بلاگ بنائیں ۔ 
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

جمعہ، 6 مئی، 2016

آپ سب کا شکریہ !

میں اُن تمام دوستوں کا مشکور ہوں ، جنہوں نے میرے  760مضامین پڑھے یا صرف کلک کئے ۔
اگر ایک لاکھ 20 ھزار کلکس میں سے اگر 100 افراد بھی میرا مضمون پڑھتے ہیں تو یہ میرے لئے ، بہت فخر کی بات ہے ۔
آپ سب کا شکریہ ! 

ہفتہ، 12 ستمبر، 2015

بلاگ کو خوبصورت کریں -2

بلاگ بنانے کے بعد جو اہم مرحلہ ہے اُس میں تحریری لکھ کر اُسے  خوبصورت بنانے کا ۔
1- سب سے پہلے اپنے مضمون کا عنوان لکھیں ۔
2- اُس کے بعد لیبل ، کیٹیگری لکھیں کہ یہ ، شاعری ، طنز و مزاح ، تعلیم ، طب  ۔ ۔ ۔ ۔ ! ہے ۔
اِس کے لئے لیبل کے ٹیب کو دبائیں تو ایک ونڈو کھل جائے گی ۔ اُس میں لیبل لکھ کر  ،  Done  کو دبا دیں ۔
3- اب آپ اپنے ٹیکسٹ کو انگلش میں لکھنا چاہتے ہیں یا اردو میں ، لو لازمی بات ہے کہ دائیں یا بائیں ایڈجسٹ کریں گے ۔ تو اِس آئی کون کو سلیکٹ کریں ۔ اور لکھنا شروع کر دیں ۔
4- اگر آپ شاعری لکھ رہے ہیں تو  ، شاید آپ دو شعروں کو دائیں اور دو کو بائیں رکھیں گے تو اُس کے لئے یہ آئی کون دبائیں ۔
5- اگر ٹیکسٹ کو مختلف رنگ دینے ہیں تو اِس آئی کون کو دبا کر اپے پسند کے رنگ منتخب کریں ۔ اور اگر منتخب ٹیکسٹ کی لائن کے نیچے لکیر لگانی ہے ، یا اٹالِک الفاظ لکھنے ہیں یا الفاظ کو بولڈ کرنا ہے تو اِن کو منتخب کریں ۔
6- اگر ہیڈنگ اور سب ہیڈنگ بنانی ہے تو اِس آئی کون کو سلیکٹ کریں ۔
7- گو کہ یہ پروگرام ، آٹو محفوظ کرتا ہے ۔ لیکن احتیاطاً ۔ آپ جو بھی ٹائپ کریں اُسے محفوظ لازماً کریں ،
8- اُس کے بعد ، یہ دیکھنے کہ ئے کہ پوسٹ ہونے کے بعد آپ کی تحریر کیسے نظر آتی ہے ، تو  PREVIEW  کو دبائیں ۔ نئی ونڈو آئے گی ، اِسے پڑھ کر اگر ضرورت ہے تصحیح کریں-
 9- اگر اپنی تحریر کے فونٹ کو بڑا یا چھوٹا کرنا ہو ، تو   یہ آئی کون دبائیں اور اپنی پسند کا فونٹ منتخب کریں  ۔ 
10- تصویر ڈالنی ہو تو یہ آئی کون دبائیں ۔ تو نیچے والی ونڈو کھلے گی-
 1- اگر آپ کمپیوٹر سے اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ دبائیں ۔
2- اگر اپ اپنے پچھلے بلاگ میں ڈالی ہوئی تصویر کو یہاں دوبارہ ڈالنا چاھتے ہیں تو اسے دبائیں -
اسی طرح  3 ، 4 ، 5 ، 6 کو دبا کر آپ منتخب جگہوں سے تصویر جب لائیں گے تو یہ ونڈو آئے گی ۔ 
 آپ اسے سلیکٹ کریں گے تو  تصویر آپ کے ٹیکسٹ ایڈٹ  ایریا میں اجائے گی ، اُسے پکڑ کر اُس کی جگہ پر رکھ دیں ۔ شروع میں آپ کو مشکل آئے گی لیکن پھر آپ ماہر ہو جائیں گے -
 11- ٹیکسٹ  میں لنک  ڈالنے کے لئے , ٹیکسٹ لکھ کر سلیکٹ کریں ، لنک کو کاپی کریں -اِس آئی کون کو دبائیں ۔ اور لنک کو پیسٹ کریں ۔


12- بعض پوسٹ میں ہم عربی آیت ، کاپی پیسٹ کر کے ڈالتے ہیں ۔ چونکہ ہمارا بنیادی فونٹ ، نستعلیق ہے ، لہذا آیت بھی نستعلیق فونٹ  میں     ،
PREVIEW   ہوگی اور مشکل سے سمجھ آئے گی اُسے عربی فونٹ میں دیکھنے کے لئے 

ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَ‌يْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ﴿2/2﴾
اِس عربی آیت کا فونٹ سائز  ۔  Largest   ، رنگ سبز ، فونٹ  Times ، اور   2/2  میں لنک ہے ،
13- وڈیو ڈالنے کے لئے اِس آئی کون کو دبائیں اور اپنے کمپیوٹر سے ، وڈیو سلیکٹ کریں اور ایڈ کریں ۔

 دوستو !  یہاںآکر آپ یقیناً ایک ماہر بلاگر بننے پر قدم رکھ چکے ہیں ۔ 
گوگل بلاگر کام کے بلاگ سپاٹ بنانے والوں کو دعائیں دیں ۔
 ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

  اپنے خیالات دوسروں تک  پہنچانے کے لئے اپنا بلاگ بنائیں ۔ 

٭- کمپیوٹر سے آیات تلاش کرنا آسان ہے
٭
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
٭

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔