Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 5 نومبر، 2016

ٹورینٹ ۔ پسندیدہ وڈیو ڈاؤن لوڈ کریں

یو ٹیوب پر بہت سے نوجوانوں نے ، مختلف ایپلیکیشنز کو چلانے کے لئے وڈیوز بنا کر ڈالی ہیں ، جو کمپیوٹر کے ماہر کے لئے تو آسان ہے ، مگر " عام آدمی " کے لئے مشکل ۔
جس میں :
1- ٹورنٹ اپلیکیشنز، گوگل سے  کیسے ڈاون لوڈ کریں ۔
2- وہ تمام وڈیوز جو ٹورنٹ سے لنک ہیں کیسے دیکھیں اور پھر اپنی پسند کی ڈاؤن لوڈ کریں ،
3- وڈیو ، بنیادی طور پر ڈاؤن لوڈ فولڈر میں جاتی ہیں ، آپ انہیں اپنی مرضی کا راستہ بتا سکتے ہیں ۔

میں نے  پسندیدہ وڈیو ، کتاب ، گانا اور گیم  ڈاؤن لوڈ کرنے کا درج ذیل آسان طریقہ  آپ کے لئے منتخب کیا ہے ۔

1-  وہ تمام وڈیوز جو ٹورنٹ سے لنک ہیں، انہیں دیکھنے کے لئے، یہ ویب پیچ کھولیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سامنے پیج پر کلک کریں ۔
2- کھلنے کے بعد  اسے فیورٹز میں محفوظ کر لیں ۔
3- میں نے کیوں کہ گالف کھیل پر ایک پرانی مووی ڈاؤن لوڈ کرنا تھی ۔ لہذا میں tin cup  لکھ کر تلاش کی تو یہ پیج نمودار ہوا ۔
  tin cup فلم ٹورنٹس پر موجود ہے ۔ اور کل 9 لوکیشن پر پائی جاتی ہے ۔
اِس پیج پر میں نے سمجھانے کے لئے کچھ گرافکس بنائی ہیں جن کی تفصیل یہ ہے ۔
https://thepiratebay.org/
1- وہ ممالک جہاں کاپی رائیٹ کا قانون ہے وہاں ، کتاب ، گانا ، گیم اور  فلم مُفت ڈاؤن لوڈ کرنے ، دیکھنے اور دوبارہ کسی کو بھیجنے پر آپ کے خلاف جرمانہ  کیا جائے گا ، لہذا اپنا وہ کمپیوٹر ایڈریس چھپائیں جو انٹرنیٹ کمپنی نے آپ کو دیا ہے ، یعنی آئی پی ایڈریس ، جس سے آپ کی اُس جگہ پر پہنچا جا سکتا ہے جسے آپ کا ٹھکانہ کہتے ہیں ۔ آپ کو معلوم ہوگا ، کہ انٹر نیٹ لگاتے ہی ، آپ انسانی ھاتھوں پر نظر آنے والی لکیروں میں سے ایک لکیر بن جاتے ہیں اور پامسٹ جو ایک ماہر ہے وہ آپ کو دیوار کے دوسری طرف دیکھ رہا ہوتا ہے ، سُن رہا ہوتا ہے، آپ کی انگلیوں کی ہر حرکت کو نوٹ کر رہا ہوتا ہے ۔
آپ کا بند کیمرہ، آپ کا بند مائیک ، عام انسان کے لئے بند ہے مگر ، اُن کے لئے بند نہیں ، جو قانون کے پیچھے بیٹھے ہیں ، یہاں تک کہ آپ کا بند موبائل ، سوائے بیٹری نکال کر الگ رکھ کر بند کرنے کے علاوہ بند نہیں ہوتا !

ڈر گئے ؟
ارے اِس میں ڈرنے کی کیا بات ہے ۔

آئیں آگے چلتے ہیں ۔ دوسرے حصے کی طرف :


2- ٹورینٹ ۔  قزاقوں کا مسکن

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔