Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 23 نومبر، 2016

13- مراقبہ- طریق کار ۔روشنی کا سفر تیسرا مرحلہ

پہلا اور دوسرا   ، مرحلہ مکمل کرنے کے بعد اب ہم تیسرے   مرحلے میں داخل ہوتے ہیں :
مرتکز  -  ارتکاز (Attenuation)   کے عمل کے لئے  مشق  : 

 ٭- میرا یہ عمل 20 منٹ کا ہے ۔ٹھیک 20 منٹ بعد میری آنکھ خود بخود کھل جائے گی ۔

 دو منٹ کا یہ دورانیہ آپ بے شک  اپنی گھڑی سے دیکھیں  اور سانسوں کے اندر لینے اور باہر نکالنے  کو ریگولیٹ کریں ، ٹھیک دو منٹ، آرام سے اپنی آنکھیں موند لیں  اور    ۔۔۔
اب اگلے دو منٹ یہ الفاظ دھرائیں۔

سانس اندر کھینچتے وقت  ۔   روشنی -   روشنی-  روشنی-
سانس باہر نکالتے وقت  ۔  روشنی زندگی کی علامت ہے، 
 ارتکاز   کی  4 منٹ کی مشق کے بعد ہم   روشنی کے مراقبے کی طرف جائیں گے-



اب اپنی   سوچ میں یہ ہدایات دیں اور پہلے  مرحلے  کی  ہدایات کو اپنے اند محسوس کریں :
  1- میرے چاروں طر ف روشنی موجود، جو میرے جسم کو روشن کر رہی ہے، اور میرے سر پر روشنی کا ایک مینار ہی جو میرے سر کے پہلے حصے میں آہستہ     آہستہ داخل ہو رہا ہے،میرا سر روشنی سے بھرتا جا رہا ہے۔ میں اپنے دماغ میں روشنی محسوس کر رہا ہوں، ہاں یہ روشنی میرے دماغ میں موجود تاریکی کو     نیچے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ 
  سانس اندر کھینچتے وقت  ۔   روشنی -   روشنی-  روشنی-
سانس باہر نکالتے وقت  ۔   روشنی -   روشنی-  روشنی-   

 2-  میری پیشانی کے پیچھے میرے دماغ کا مرکزی حصہ ہے، جو میرے پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے، جس میں روشنی داخل ہو کر میری پیشانی کی طرف آ     رہی ہے، میری پیشانی روشن ہو رہی ہے اور یہاں سے تاریکی نیچے کی طرف جا رہی ہے۔
 سانس اندر کھینچتے وقت  ۔   روشنی -   روشنی-  روشنی-
سانس باہر نکالتے وقت  ۔   روشنی -   روشنی-  روشنی-   

 3 -    روشنی، میرے حلق کی طرف جا رہی ہے، میری گردن اور اوپر کا سارا حصہ روشنی سے بھر چکا ہے، یہاں موجود تاریکی نیچے کی طرف اتر چکی ہے۔
  سانس اندر کھینچتے وقت  ۔   روشنی -   روشنی-  روشنی-
سانس باہر نکالتے وقت  ۔   روشنی -   روشنی-  روشنی-  
  اب آپ کے پورے سر میں روشنی محسوس  ہونے  لگی  ۔ لیکن  جو پیٹرن بنے گا    وہ تاریک حصہ نیچے اور روشن حصہ اوپر ۔ درمیان میں تاریکی کے نقطے بھی  گھومتے نظر آئیں گے  ۔ جب یہ نقطے بھی نظر آنے ختم ہو جائیں گے   - تو  پھر چوتھے مرحلے کی طرف جائیں -  
 اِس کے لئے آپ کو کم از کم    روزانہ مشق کرنے کی صورت میں کم از کم 30 دن درکار ہوں گے ۔   آپ اِ س مشق کے دوران محسوس کریں گے  کہ مرتکز ہونے  کے تھوڑی دیر بعد ہی آپ اپنے پورے ذہن میں یعنی بند آنکھوں کے سامنے  مکمل روشنی محسوس کریں گے ۔
تو پھرچوتھے  مرحلے کی طرف جائیں -

 لیکن یاد رھے کہ مرتکز ہونے کا وقت  4 منٹ نکال کر ، آپ کے مراقبے کا دورانیہ کسی بھی صورت میں 20 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاھئیے ۔مشقوں کے دوران ، گو کہ آپ کا بائیو کلاک آپ کو خود بخود  بیدار کر دے گا  -یعنی  بتا دے گا کہ 20 منٹ  ہوچکے ہیں تو آپ آہستہ آہستہ آنکھیں کھولیں گے ۔    آپ سامنے گھڑی رکھ سکتے ہیں  -

1 تبصرہ:

  1. کیا روحانیت کا مزہب سے کوئی تعلق ہے؟ ایسا کیوں ہے کہ اسلام اور دوسرے مزاہب کے مراقبوں میں فرق ہے مثال کے طور پر ہمارے یہاں مراقبے میں چکراز پہ زور نہیں دیا جاتا۔ غیر مسلم مراقبے میں جاتے ہیں تو وہ کچھ اور انفارمیشن لاتے ہیں۔ مثال کے طور پر دوسرے سیاروں کی مخلوقات کا ذکر۔ پورٹلز کا ذکر۔ 26000 پہلے پورٹلز کا ڈارک فورسز کے ہوتھوں ہائی جیک ہو جانا۔ ایلینز کا انسان کے ڈی این اے کو چینج کر دینا اور ایسی بہت سی دوسری انفارمیشن؟ کوئی گائیڈ کر سکتا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔