Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 6 اگست، 2014

میرے عزیز ہم وطنو!


 میرے عزیز ہم وطنو !
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے عظیم ملک کو اِس وقت  چاروں طرف سے مہیب خطرات کے بادل آہستہ آہستہ ، طاغوتی طاقتوں کی مدد سے گھیرے میں لے رہے ہیں۔
پاکستان فوج نے آسمان سے گرنے والے یا زمین سے نکلنے والے ہر اللہ کے عذاب کا جوانمردی اور حوصلہ مندی سے مقابلہ کیا ہے اور پاکستان کے عوام کا ہر بھرپور ساتھ دیا ہے۔ جس کو ہر محبِ وطن پاکستانی نے سراہا ہے ۔
پاکستانی فوج نے کبھی نہیں چاہا اور نہ چاہے گی کہ پاکستانیوں کا خون پاک سرزمیں میں جذب ہو ، لیکن کہیں اسلام کے نام پر جو امن کادین ہے تو کہیں جمہوریت کے نام پر ،یہودی و عیسائی بھیک و  چندے سے  خریدے ہوئے ، لوگوں نے ، پاکستان کے مقدس ترین دن 14 اگست پر پاکستانی خون کو جس بے دردی سے بہانے کا جو بھیانک اور درد اندوز منصوبہ بنانے کے لئے ، پشاور و لاہور سے اسلام کی و جمہوریت کی عبا اوڑھے دہشت گردوں کو جمع کرکےپاکستانی عوام کی ووٹ کی طاقت کو کچلنے کا پروگرام بنایا ہے ۔
اُس کو      پاکستانی بصیرت کے ساتھ نمٹنے کے لئے ، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے پاکستان میں ایک مہینے کے لئے عوام کی حفاظت کے لئے ، آئین کے آرٹیکل 245 کے مطابق ، پر امن پاکستانیوں کو شرپسندوں سے بچانے کے لئے ، غیر معینہ مدت تک ہنگامی بنیادوں تک فوج کی حفاظتی تحویل میں دیا جاتا ہے ۔
پاکستانی بصیرت کے ساتھ نمٹنے کے لئے ، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کں عوام کی حفاظت کے لئے ، آئین کے آرٹیکل 245 کے مطابق ، پر امن پاکستانیوں کو شرپسندوں سے بچانے کے لئے ، غیر معینہ مدت تک پورے پاکستان کو  ہنگامی بنیادوں پر فوج کی حفاظتی تحویل میں دیا جاتا ہے ، موجودہ حکومت برقرار رہے گی  تمام جلسے جلوس احتجاج کو کسی بھی صورت میں سڑکوں پر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔جو بھی شخص ایسی جگہوں سے گرفتار ہوگا اُس کے بنیادی حقوق    اِس بنیاد پر معطل سمجھے جائیں گے کہ اُس نے دوسرے اِنسانوں کے بنیادی حقوق کو اُن سے چھینے کی کوشش کی ہے ۔ جس کی آئین کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیتا ۔ 

رات دیکھے گئے ایک خواب سے اقتباس

4 تبصرے:

  1. الله كري ساري باكستاني ايسا خواب هي ديكهتي رهين كم از كم ديبريشن سي تو محفوظ رهين كًي جهان تك عمران خان كاتعلق هي اسكا حل تو سياسي طور بر نكل هي ائيكًا
    اصل مسْله تو دهري شهرئيت والي كينيدين بادري كا هي ،

    جواب دیںحذف کریں
  2. يه بادري نما قادري هر سال هماري ملك سي زكاة جنده ، فطره اور صدقات جمع كركي همين هي انكهين دكهاتا هي اسكو باكستان سي نكال كر اسكي باكستاني شناختي كار اور باسبورت كينسل كئيا جائي
    اسمبلي اصلاحات كا بل لايا جائي كسي دهري شهرئيت والا شخص باكستانس سياست مين دخل نهين دي سكتا ، اور انقلاب كا نعره اسلام كي نام بر لكًا كر قوم كي جزبات سي كهيلني جرم قرار ديا جائي ، هر دوسري سال باهر بيتهكر باكستان سي جنده بهته جمع كرني والا شخص باكستان مين اكر كوئي سياسي بيان باذي كرني كا مجاز نه رهي
    الله ميري وطن مين وه فصل بهار ائي كه اسكو زوال نه هو امين يا رب العالمين

    جواب دیںحذف کریں
  3. مهرباني فرماكر ميري رائي كًوكًل بر شائي كيجائي

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. تسنیم گیلانی بہن :
      آپ کی رائے گوگل پر کیسے شائع ہو گی ؟ کیوں کہ یہ اردو میں ہے ۔

      حذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔