Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 9 نومبر، 2016

دیتے ہیں دھوکا یہ بازیگر کھلا. .

ایسے پیغامات دراصل آپ سے ایک فارم فل کروانے کے لیے ہیں جہاں آپ انعام جیتنے کی خوشی میں فارم پر ان کی مطلوبہ معلومات لکھتے چلے جائنگے. مثال کے طور پر بینک کا نام ..اکاونٹ کا نمبر. ای میل ایڈریس کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے نمبرز اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد آپ منتظر ہونگے کہ آپ کی لاٹری کی انعامی رقم اب آپ کے اکاونٹ میں شفٹ ہوتی ہے کہ تب. .

خیالی پلاو پکنا شروع ہو جاتا ہے . .
بنگلہ گاڑی، ورلڈ ٹور ،گرل فرینڈ یا بیگم کو متاثر کیسے کرنا ہے، سسرال والوں سے کتنا رابطہ رکھنا ہے اور کتنے فاصلے سے ملنا ہے. .
دنیا کے کون کون سے مشہور مقامات آپ کی قدم بوسی کے منتظر ہیں.
حج اور عمرہ بھی آپ لسٹ میں ایڈ کر لیتے ہیں.
والدین کے ساتھ ساتھ ساس سسر کو بھی عمرہ کروانے کا سوچتے ہیں.
اپنے سخت گیر باس کو چھوڑ کر نوکری کو ٹھوکر مار کر اپنا ذاتی امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس بھی اسٹیبلش کر لیتے ہیں.
بلکہ ایکس باس کو نوکری پر رکھنے کا بھی سوچ لیتے ہیں اب ہی تو بدلے لینے کا وقت آیا ہے. .
بچے محلے کے انگریزی میڈیم اسکول سے انٹرنیشنل چین آف اسکولز کی پوش برانچ میں ہینڈسم ڈونیشن دے کر داخل کروا دیتے ہیں.
بڑے بیٹے کو اعلی تعلیم کے لئے باہر کی یونیورسٹی میں بھیجنے کا سوچتے ہیں..
بیگم کا خیال آتا ہے تو اسے سونے کا سیٹ دلوانے کا سوچتے ہیں.
اچھی ہے بےچاری بہت ساتھ دیا ہے میرا اب میرا بھی کچھ فرض ہے اس کے لیے کچھ کرنے کا.
چھوٹے بھائی اور سالے کو بھی کچھ ادھار دینے کا ارادہ کرتے ہیں .
خیالی پلاؤ کو ابھی دم پر رکھتے ہیں کہ خیال آتا ہے بینک سے میسج آ گیا ہو گا. .
اکاونٹ کی نئی تفصیل اور اپنے کیے حساب کتاب کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے نئے موٹے تازے بینک بیلنس کی تفصیل جاننے کے لیے جب آپ موبائل چیک کرتے ہیں یا بینک فون کرتے ہیں تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ کے اکاونٹ سے تمام رقم نکال لی گئی ہے .
کریڈٹ کارڈ کی آخری حد تک بینک سے قرض بھی لیا جا چکا ہے. .
آپ کے خیالی پلاؤ کے دم آنے سے پہلے ہی جلنے کی بُوآپ کے حواس پر حملہ آور ہوتی ہے اور آپ کو سمجھ میں آتا ہے کہ کوئی کاریگر آپ کو ''سجی'' دکھا کر '' کبھی'' مارگیا. .
اب آپ دل کو روئیں یا جگرکو پیٹیں. .
بینک کے نظام کے مطابق آپ کی فراہم کردہ تفصیلات کے عین مطابق بغیر کسی ھیر پھیر کے پیسے نکلوائے گے ہیں اور اس کو نکلوانے والے آپ خود ہیں. .
اب آپ پولیس کو رپورٹ کیجیے اور اپنے جلے ہوئے خیالی پلاو کا پتیلا اٹھا کر باہر گلی میں پھینک دیں.
اگر باس کو استعفے نہیں بھجوایا تھا تو خدا کا شکر ادا کریں. .
بیگم بےچاری اب بھی اچھی ہی ہے. آپ کا ساتھ دیتی رہے گی .
خیالی گرل فرینڈ سے خیالی معذرت کر لیجیے. اور پھر کبھی پر ٹال دیجیے. .
بچوں کو خود گھر پر پڑھائیے. . محلے کے انگریزی میڈیم اسکول میں بھی اچھا رزلٹ دینے لگیں گے.
چھوٹے بھائی اور سالے کو ان کے اپنے حصے کا کنواں خود کھودنے دیں.
ورلڈ ٹور کی خیر ہے جانے دیں .
حج اور عمرہ ویسے بھی صاحب استطاعت پر فرض ہے ان شاءاللہ اس کا وقت بھی آئے گا. امید رکھیں.
فی الحال اپنے والدین کو آپ اور بیگم کے والدین کو بیگم دل کی گہرائی سے محبت اور مسکراہٹ سے دیکھیں. آپ کو مقبول حج کا ثواب گھر بیٹھے نصیب ہو جائے گا. ان شاءاللہ.

بہتر یہ ہے کہ ایسے میسج کرنے والے ستم ظریف کا فون نمبر بی ایم ڈبلیو یا مرسڈیز کار کی تصویر کے ساتھ فیس بک پر اپلوڈ کر دیجیے اور کار کی قیمت دس بارہ لاکھ سے زیادہ نہ لکھیں. ..
اب یہ نمبر والے صاحب جانیں اور گاڑی خریدنے والے خواہشمند. . آپ نے جیسے کو تیسا جواب دے دیا..
تصویر میں فون نمبر واضح ہے اور یہ محترم اپنا آئی فون 7 دس ہزار روپے میں بیچنا چاہتے ہیں تو پھر ہے کوئی خریدار. .

رابعہ خرم درانی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔