بلاگ پر جانے کے لئے اوپر والی تصویر پر کلک کریں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ بجلی بچانے کے لالچ میں آپ اپنے: 3980 روپوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ؟
کیوں کہ آپ اسے کسی بھی پلگ میں لگا کر امید رکھیں گے کی یہ بجلی کو 50 فیصد کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے !جو غلط ہے ۔
اِس آلے کے بنانے والے صالح محمد یا علی حامد ، گریڈ 6 کے الیکٹریکل ورکر کا دعویٰ کہ یہ میٹر اِس نے بنایا ہے اور یہ ، واپڈا گرڈ سے آنے والے 50 فیصد بے معنی سگنلز کو ختم کر دیتا ہے ، جس سے بجلی کا بل کم ہوجاتا ہے ۔
جہاں تک بجلی کی سپلائی کی آمد اور استعمال میں فرق ڈالنے کے لئے آپ واپڈا سے آنے والی بجلی کی لائن یا بجلی کی میٹر میں کچھ تبدیلی کر کے ہی اپنی استعمال کی گئی بجلی کی نشاندھی کو کم کر سکتے ہیں ، جسے بجلی کا چوری کرنا کہتے ہیں ۔
یہ
وہ آلہ ہے جس پر سپینی زبان اور انگلش دونوں لکھ کر اِسے غیر ملکی ظاہر
کرنے کی کوشش کی ہے - ویسے یہ آلہ ہے کیا
؟
parametros tecnicos سپینی زبان میں "ٹیکنیکل پیرامیٹرز" کو کہتے ہیں ۔
parametros tecnicos سپینی زبان میں "ٹیکنیکل پیرامیٹرز" کو کہتے ہیں ۔
حقیقت میں یہ تھائی لینڈ کا بنا ہوا آلہ ہے ۔ جس کی قیمت تھائی میں ہے یعنی 397.14บาท تھائی کرنسی بھات میں ہے ایک بھات روپے کا ہے اور یہ قیمت پاکستانی روپے میں 1236.11بنتی ہے ۔
اِسے آپ وولٹیج سٹیبلائزر سمجھیں ۔ صرف ایک بجلی سے چلنے والے آلے کے لئے ۔
New Power Energy Electricity Saving Box Saver Plug Device Voltage15KW 90V-250V Energy Saver EU Plug 90V-240V - intl
لوگوں کی رائے :
نوٹ : میں نے بھی آن لائن دئے گئے طریقے سے یہ ڈیوائس 15 جولائی کو بُک کروائی تو کراچی سے اِن نمبروں سے فون آئے :
021-38909906
021-38909949
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں