Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 12 فروری، 2016

بے نظیر زندہ رہے کی زرداری کے پلان کے مطابق !


اُس نے خود ہی تین دفعہ کال کیا اور پوچھا میں کال کیوں نہیں کرتا ، آپ کا ڈیٹا لکھنا ہے ۔

میں نے جواب دیا ،
" خدمتِ خلق کر رہے ہو تو ، سوپر کارڈ ڈلوا لو یا بولو پاکستان پیکج لے لو ، غریبوں کا بھلا ہوجائے گا ۔
کہنے لگا ، کہ آپ کیوں نہیں ڈلواتے ۔
میں نے کہا ،
میں تو مِس کال کرتا ہوں ، اگلاخود فون کرتا ہے ۔ میرے پاس تو 30 روپے بھی نہیں کہ بیلنس ڈلوا لوں ،
کمبخت کہنے لگا ،
اتنے غریب ہو تو بھیک کیوں نہیں مانگتے ۔
میں نے کہا ،
جبھی تو بے نظیر فنڈ کے لئے درخواست دی تھی ، تو 25000 روپے کا صدقہ ملا ہے ۔
پوچھنے لگا ، اِس رقم کا کیا کرو گے ؟
میں نے آواز میں حسرت اور دکھ سمیٹتے ہوئے کہا ،
شادی کروں گا ۔
خبیث کہنے لگا ،
فقیروں کو کون لڑکی دیتا ہے ؟
میں نے کہا ،
وہ بھی فقیر ہے ، کہتی ہے سونے کا دس تولے کا ھار دو گے تو شادی کروں گی ۔
دس تولے کا ، دس تولہ کتنے کا آتا ہے معلوم ہے ؟
میں نے کہا ھاں ، پہلی والی نے ، بیس تولے کا مانگا تھا میں نے دے دیا ۔
شادی ہوگئی تھی تمھاری ، اُس نے حیرت سے پوچھا ۔
ھاں ہوگئی تھی ، میرے سالے نے وہ سنار کو دکھایا ، اُس نے کہا یہ تو سونا نہیں ،
پھر کیا ہوا ۔ اس نے پوچھا
کچھ نہیں بے نظیر ہسپتال میں مہینہ رہا تھا ۔ میں نے جواب دیا ۔
اچھا پھر کیا ہوا ؟ اُس کا اشتیاق بڑھ چکا تھا اور وہ بھول گیا تھا کہ اُس کا موبائل بیلنس ختم ہو رہا ہے ۔
میں وہ شہر چھوڑ کر لاہور آگیا ۔ اب دوسری شادی کروں گا ؟
پہلے اور کتنی کی ہیں ؟ اُس نے پوچھا ۔
کوئی دس ہو چکی ہیں ۔ میں نے جواب دیا ۔
تم بہت بڑے فراڈئیے ہو ؟ وہ ہنستے ہوئے بولا ۔
نہیں تم سے چھوٹا ہوں ۔ نوجوان ۔ میں نے جواب دیا ۔
میں فراڈ نہیں ہوں ۔ وہ غصے سے بولا ۔
اچھا ، تو یہ پھر بے چاری بے نظیر کے نام پر یہ فراڈ سے لوگوں سے پیسے کیوں بٹور رہے ہو؟
کیا مطلب ؟ وہ بولا ۔ کیوں تم فقیر نہیں ہو ؟
میں فقیر ہی ہوں ، بلکہ وکھری ٹائیپ کا ، تم جیسے بھٹکے لوگوں کو عقل دکھانے والا ۔ ویسے میں ، پی ٹی اے میں شکایت کر کے تمھارے دونوں نمبر بلاک کرواتا ہوں ۔
اُس نے ایک گالی دے کر فون بند کر دیا !
ہیں ! آپ نے بھی فون بند کر دیا ؟

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

پی ٹی اے میں آن لائن کی گئی ،  شکایت کا جواب !پی ٹی اے کمپلین فارم کے لئے کلک کریں !


یو فون کی طرف سے ۔

http://www.pta.gov.pk/index.php?Itemid=760
 اِس شاطر آدمی نے یو فون کے نمبر کو ، موبی لنک پر شفٹ کروا لیا تھا ۔ تاکہ اگر آپ شکایت کریں تو یوفون والے کہیں کہ یہ ہمارا نمبر نہیں ، کسی اور موبائل کمپنی پر شفٹ ہو گیا ہے ۔ 
ٹیلی نور پاکستان کا شکریہ کہ انہوں نے بھی فراڈیوں کا نمبر بند کروادیا ۔ اور پی ٹی اے نے ، لوگوں کو معلومات دینا شروع کر دی ۔
برائی کے خلاف جب جہاد شروع ہوتا ہے تو قافلہ بنتا جاتا ہے ۔
شرط یہ ہے کہ کوئی اُٹھے ۔
تو آئیں ، اِن فراڈیں کو ہنس کر نہ چھوڑیں اور برائی کے شگوفے پھوٹنے سے پہلے انہیں کچل دیں ۔

آپ بھی ٹرائی کریں !
 پی ٹی اے کمپلین فارم کے لئے کلک کریں !
 

2 تبصرے:

  1. Mateen Zaman: نے لکھا :
    Good intiative but pardon me sir,it is neither a conspiracy theory nor a pessimism of a sick mind but result of a thorough investigation aided by the friends in concerned agencies,no fraud in our country has nurtured without the aid of black sheep serving in the related govt depts,rather they have and had been guiding the miscreants the ways and means by checking the loop holes in our system specially the world knows the biggest fraud in the history of mankind was initiated by the world most crooked mind of AAZ was nothing else then "Benazir income support program",though we can catch a one odd rascal through launching a complaint but it will go on till the time this fraud of BISP is virtually over,it is not a single or few indls but a organised gang of govt supported gangsters because it is not one BISP but winning a car or a lottery ticket,getting a job,jack pot of a villa some where in Miami or else.It will take some time to over come these cyber crimes by then stay blessed and alert

    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
    متین زمان جی : ہمت نہ ھارو !
    فیس بک پر موجود میرے 4892 دوستوں اور 5025 فالو کرنے والوں میں سے اگر 100 افراد نے بھی یہ کمپلین فارم بھر کر بھیج دیا ۔ تو دو نمبر ۔
    1 - جہاں سے اس ایم ایس آیا ہے
    2- جس پر رابطہ کرنے کے لئے کہا جارہا ہے ۔
    دونوں بلاک ہوجائیں گے گویا
    200 نمبر بلاک ہوں گے ۔
    اگر اسی طرح ، لڑکیوں کو ایس ایم ایس کرنے والے ، یا موبائل پر تنگ کرنے والوں کی بھی شکایت کی جائے تو وہ نمبر بھی بلاک ہوجائیں گے ۔

    پہلی کوشش ہی کافی ہے ۔
    پی ٹی اے ، اِن تمام بند نمبروں کا ریکارڈ رکھ رہا ہے ، اُن کے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ، جن لوگوں کو اِس طرح لوٹا گیا ہے وہ تمام افراد ، پی ٹی اے کو کملپین کریں اور نمبر بند کروائیں ،
    ابھی ایف آئی آر ، کٹوانے کا مرحلہ ، ذرا مشکل ہے ، آپ کے تمام ایس ایم ایس اور کالوں کا ریکارڈ موبائل کمنیاں رکھ رہی ہیں ، ایک دوسرے سے بات کرنے کا ریکارڈ ، نہیں رکھ رہیں اُن کی مجبوری ہے ، ھاں اگر آپ انہیں تحریری شکایت دیں ،
    کہ اِس موبائل نمبر اور میری گفتگو کا ریکارڈ رکھا جائے اور وجہ بتائیں ، اُس کی اطلاع پی ٹی اے کو بھی دیں ، پھر اِس کمپلین فارم پر بھی دیں ۔
    انشاء اللہ ہماری مدد سے ، اِن جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں لیکن بہت کمی ہو جائے گی ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. نوجوان ثاقب شہزاد :

    اگر یہ نمبر آپ کو آیا ہے تو یہ فارم بھر گر پوسٹ کر دیں ۔ تاکہ یہ نمبر بند ہوجائے اور آئیندہ کسی کو یہ پیغام دے کر نہ پھنسائے ، شکریہ

    http://www.pta.gov.pk/index.php?Itemid=760

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔