Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

بدھ، 14 ستمبر، 2016

ھیکرز - وٹس ایپ - پر خوش خبریاں !

15 انچ کا ایل ای ڈی ٹی وی مُفت حاصل کریں ،
جلدی آخری 2 دن 16 ستمبر کو رات 12 بجے یہ آفر ختم ہو جائے گی ، تو پہلے آپ کیوں نہ ہوں !




وٹس ایپ پر ، وٹس ایپ کے چاہنے والوں کی طرف سے اتنی خوشخبریاں شیئرز کی جاتی ہیں ، کہ سمجھ میں نہیں آتا ،
وٹس ایپ اتنی کمزور ایپلیکیشن ہے کہ اُس کی ساری جدّت ، ھیک ہو کر مفت تقسیم ہو رہی ہے ؟
،
جیسے آج 14 ستمبر ، ایک گروپ ہی کیا سارے 14 گروپس کے دوستوں نے یہ ، پیغام دھڑا دھڑ ، بھیجنے شروع کئے ہیں َ
  اِس سے پہلے ، 6 ستمبر کو " گولڈن لیک " کا یہ پیغام آیا ۔

 


  اِس سے پہلے ،  " مُفت وائی فائی ایٹیویشن " کا یہ پیغام آیا ۔




 اور ایک ایسے دوست نے بھیجا کہ جس کو میں نے جب یہ پیغام لکھا  ۔
 اس لنک کو مت دبائیں ، ورنہ آپ کے موبائل میں موجود ، سارے نمبر ، کہیں اور پہنچ جائیں گے ۔ شکریہ

 تو اُس نے مجھے جھٹلا دیا ، کہ سب پر شک کرتے ہو ، چنانچہ سب سے پہلے میں نے ، اِس URL
http://ultra-wifi-activation.ga
کو کاپی کیا اور ایک اور پروگرام میں اِس کی " جنم کنڈلی " جاننے کے لئے لیپ ٹاپ سے ڈالا ۔ یہ یاد رہے کہ میں اپنے تمام وٹس ایپ پیغامات لیپ ٹاپ سے دیکھتا ہوں اور جواب دیتا ہوں ۔ جواب جلدی لکھنے میں آسانی ہوتی ہے ، کیوں کہ ایک انگلی کے بجائے 8 انگلیاں اور دو انگوٹھے استعمال ہوتے ہیں ۔



 تو مجھے یہ ڈی این ایس 135-162-153-160 ملا ۔
اِس ڈی این ایس کا کُھرا جاننے کے لئے میں نے مزید قدم بڑھایا ۔
 تو ثبوت وٹس ایپ کے بجائے ، گوڈیڈی کے دروازے تک لے گئے ۔


 خیر دروازہ کھٹکھٹایا ۔ تویہ صاحب باہر نکلے ۔


واؤ ! مفت 52 انچ ٹی وی ؟
صرف 15 افراد کو شیئر کرنے پر ، بس ابھی کرتے ہیں ۔
ٹَک ۔ ٹَک ، ، ،، ، ، ، ، ،،،،  اور ٹَک ۔ ہوگئے 15 افراد شئیر ۔

ہیں لیکن یہ کیا ؟


آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ 15  دوست پورے کروا کر چھوڑے گا ، جی  آپ دراصل قوانینِ فرینڈلی ھیکنگ و ایڈورٹائزمنٹ کے مطابق ، " گو ڈیڈی " اپنی رضامندی دے رہیں ہیں ۔ کہ وہ آپ کے موبائل میں موجود آپ کے دوستوں کے نمبر لینا شروع کرے ، یہ دائرہ اسی لئے گھوم رہا ہے ۔
جونہی آپ " ایکسکلوسیو گفٹ کارڈ " پر کلک کریں گے ، تو آپ کو ایک گفٹ کارڈ ملے گا ، جو دراصل آپ کے اور گوڈیڈی کے درمیان معلومات کے باہم تبادلے کو ، " میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ"  میں تبدیل کر دے گا ،
یہ " میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ" کیا ہے ؟
 جب بھی آپ کا فون ، انٹر نیٹ سے کنیکٹ ہو گا ، تو وہ گو ڈیڈی سے بھی رابطے میں رہے گا ، اور ایکٹو موبائل نمبروں میں اضافہ ، خود بخود ڈیٹا بنک میں چلا جائے گا ۔
آہ !

میں خود تھا اپنی ذات کے پیچھے پڑا ہوا
میرا شمار بھی میرے دشمنوں میں تھا

کیا اِس تصویر میں کوئی 15 انچ ٹی وی نظر آرہا ہے ؟



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔