٭ایلو ویرا ۔ گیکھوار یا کنوار گندل ۔ سے آپ کم واقف ہوں لیکن یہ پودا آپ نے یقیناً خوبصورتی کے لئے ، کئی گھروں کے باہر لگا دیکھا ہو گا !۔
یا خواتین کے بالوں کو بڑھاپے تل لمبا رکھنے والے نسخہ جات برائے جدید و قدیم آئل میں ضرور لکھا دیکھا ہو گا ۔ اور بس !۔
نہیں بھئی اللہ کی کُن سے بننے (اُگنے ) والی ،کتاب اللہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے یہ آیت کئی خوبیوں کا مجموعہ ہے ۔ جس کا گودہ سر پر لگایا بھی جا سکتا ہے اور کھایا بھی جاسکتا ہے ۔ اور ہاں یہ ذائقے میں نیم یا دھریک کے پتوں کا ہم نوا ء ہے ۔
ایک چائے کی چمچ کی نوک زُبان پر رکھیں !۔
یخ کڑوا زہر ۔ آخ تھو ۔ یہ کیا کھلا دیا ۔ مہاجرزادہ جی ؟؟
ارے کوئی بات نہیں کڑوی کسیلی گولیوں کی طرح اِس کو شوگر کوٹٹڈ بنا لیتے ہیں ۔ پھر تو کھاؤ گے نا؟ جیسے چینی ، گڑ وغیرہ ۔
کیا کہا شوگر ہے ؟
کوئی بات نہیں اُس کا بھی علاج موجود ہے ۔کینڈرل ، سٹیویا اور دیگر مصنوعی مٹھاس۔
یہ جو تصویر میں پیالہ نظر آ رہاہے ، اِس میں ایک ایلو ویرا کے پتے کا گودا لیں اور اُس میں:۔
٭۔ لونگ۔دو عدد۔
٭- دار چینی۔ ایک ٹکڑا ۔
٭۔ بڑی الائچی - ایک عدد
٭- السی کے پسے ہوئے بیج ۔ایک کپ
٭- کلونجی ۔ ایک کھانے کا چمچ۔
٭- خشک میوہ جات اپنی جیب و پسند کے مطابق۔ بادام ،اخروٹ ، پستہ، کاجواور کشمش ۔
ارے آپ کہیں گے ،کہ لونگ، دارچینی ، بڑی الائچی ، السی کے بیج اور کلونجی یہ سب تو دوائیوں میں بھی ڈالتے ہیں ۔
ٹھیک ہے تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ صرف کھانوں کو چٹخارا بنانے میں ضائع کئے جاتے ہیں ؟
ترکیب :
دیسی گھی میں لونگ،دارچینی اوربڑی الائچی ڈال کرکڑکڑالیں۔
اب اِس مکسچر میں دیسی گھی کے دو یا تین چمچ ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔
پھر اس میں ایلوویرا کاپلپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
پانی خشک ہو جانے پر اس میں بادام ،اخروٹ ، پستہ ، السی کے بیج اورکلونجی شامل کریں۔ آمیزے کواچھی طرح مکس کرکے دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
اب اسے چکھیں کیا اب بھی کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے ؟ یہ کڑواہٹ کم کرنے کے لئے حسبِ ذائقہ ۔ چینی یابراؤن شوگر یا مصنوعی مٹھاس ملائیں ۔
یہ حلوہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو دور کرنے، بالوں اور جلد کے لیے بہت مفید ہے . ٭٭٭٭واپس ٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں