اُفق کے پار بسنے والے خرگوش پال دوستو ۔
کسی بھی ماں سے پیدا ہونے والے جان دار کی طرح خرگوش
کے بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو ان کے کان اور آنکھیں بند ہوتی ہیں۔ جو کہ
تقریباً دس دن بعد کھلتی ہیں۔اِس دوران، وہ ماں کے رحم و کرم پر پلتے ہیں۔ ماں صبح اور شام دوددھ پلاتی ہے ۔ اُن کے بال بڑھنا شروع ہوتے ہیں۔
میرے گھر ، پلنے والی اِس مادہ خرگوش کو میں ، کالج روڈ سے چار دیگر جوڑے 22 اکتوبر کو لایا تھا ۔
اِس نے پہلے اِسی رنگت کے چار بچے ، خود بنائی ہوئی سرنگ میں دیئے ۔ جس کا انکشاف ، اِس بوڑھے کو 10 مارچ 2022 کی رات کو ہوا ۔جب اُس نے 21:00 بجے کسی جانور کو جھاڑیوں کی طرف بھاگتے دیکھا ۔ اگلی صبح بھتیجے نے بتایا ، کہ اِس بل میں خرگوش کے بچے ہیں ۔ 15 دن پہلے تین خرگوش ۔ غائب ہوگئے ، یہی خیال تھا کہ بلی یا نیولا کھا گیا ۔یہ شائد اُن کے بچے ہوں ۔
11 مارچ کو ریسکیو آپریشن ہوا ، بچوں کو سرنگ سے نکالا اور پنجرے میں بند کردیا ۔ سرنگ میں ایک پائپ لگا کر اُس کو بند کردیا ۔ تاکہ اگر کوئی اور خرگوشنی اُسے استعمال کرے ۔ گھنٹے بعد بوڑھے نے ، ایک خرگوش مادہ کو پریشانی کے عالم میں شام کو سرنگ کا چکر لگاتے دیکھا تو خیال آیا کہیں ، اِس کے بچے تو نہیں ، پچکارا، پاس آئی تو اُٹھا کر بچوں کے پنجرے میں ڈالا بچے ، ماں پر ٹوٹ پڑے۔
اگلے دن خرگوشنی نے چار بچے اور جنم دے دیئے ، پہلے والے بچوں کو ساتھ والے پنجرے میں ڈالا ۔ اور بچوں کے لئے ڈبے کا انتظام کیا ۔ یہ بوڑھے کے پاس ، خرگوش کے بچوں کی پنجرے میں پہلی ولادت تھی ۔
خرگوشنی اپنی کھودی ہوئی سرنگ کو بند کرکے سبزہ کھانے نکل جاتی ہے ۔ اور اب پنجروں میں پلنے والے بچے 15 دن بعد سبزہ کھانا شروع کر دیا ۔خرگوشنی کیوں کہ سرنگ کا منہ بند رکھتی ۔لہذا سرنگ میں رہنے والے بچوں کا 30 دن بعدانکشاف ہوا ۔
وہ رات کو اپنی سرنگ سے نکلتے ہیں اور نزدیک اُگا ہوا ، سبزہ کھاتے اور ذرا سی آہٹ پر وہ دوڑکر سرنگ میں داخل ہو جاتے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا مکمل انحصارماں پیاری ماں پر ہوتا ہے!
خرگوش کے بچے 15دن بعد سبزہ کھانا شروع کر دیتے ہیں ۔ لہذا 30 دن بعد جب دوسرے بچے پیدا ہوتے ہیں ، تو وہ خود بخود ماں کا دودھ چھوڑ دیتے ہیں ۔خرگوش کے بنیز کو بالغ ہو کر نئی نسل کو پروان چڑھانے میں، جسم اور جسامت کے حساب سے ساڑھے تین سے نو ماہ لگتے ہیں ۔ اوراِس عرصے میں ، خرگوشنی ہر ماہ 4 سے 6 بچے ہر ولادت کے حساب سے ، مزید 24 بچوں کو جنم دے دیتی ہے۔ ایک خرگوشنی 4 سے 12 بچوں کو ایک جھول میں جنم دیتی ہے ۔ ہم نے سمجھانے کے لئے 6 بچوں کا حساب فی حمل رکھا ہے ۔
نیدر لینڈ ،پولش، ڈارف، ڈچ اور ہوٹوٹ چھوٹے سائز کے خرگوش ساڑھے تین سے 4 ماہ میں بالغ ہو جاتے ہیں ۔ بالغ ہونے کا مطلب ، زچگی کے عمل سے گزرنا ۔ درمیانے سائز کے خرگوش 4 سے ساڑھے پانچ ماہ لیتے ہیں اور جینٹ ۔(giant) سائز کے خرگوش بالغ ہونے میں 6 سے 9 ماہ لیتے ہیں۔ یہ بات یاد رہے کہ خرگوشنی کو حیض نہیں آتے ، نر خرگوش سے ملاپ کے بعد ،اُس کی بیضہ سے ترائب ریلیز ہوتے ہیں ، جو 3 سے لے کر 11 تک ہوسکتے ہیں ۔
جناب اگر نر خرگوش (بازار سے خریدا ہوا ) بوڑھا نہیں ہوا ، تو وہ مہینے میں تیس خرگوشنیوں کو ماں بننے کے عمل سے گذارتا ہے اور ایک خرگوشنی ، بچے دینے کے فوراً بعد خرگوش حاملہ کر دیتا ہے ۔اگر آپ نے 30 خرگوشنیاں اور ایک خرگوش رکھا ہے اور وہ نوجوان راسپوتین، روزانہ کے حساب سے ۔۔ ۔ ۔
چلیں حساب کرتے ہیں :۔
٭ - ایک خرگوشنی کی حمل کی مدت30 دن ہے ، زچگی کے بعد وہ - اپنے بچوں کو دودھ پلائے گی ۔ اور 10 دن بعد مدوبارہ حاملہ کروائی جائے گی ، ایک سال میں 52 ہفتے ہوتے ہیں ،
لہذا، 10 بار وہ زچگی کے عمل سے گذاری جائے گی ۔اگر وہ ایک حمل میں 6 بچے دے تو سال کے 150بچے ہوجائیں گے ۔جن میں سے پہلا بیچ 6 ماہ یعنی 230دن کے بعد بچے دے گا ۔ جن میں سے کم از کم ہر بیچ میں تین خرگوشنیاں اور تین خرگوش فرض کئے گئے ہیں ۔تو اِس چارٹ کے مطابق :۔
اپنے ہی باپ یا بھائیوں سے حاملہ ہونے والی خرگوشنیاں ۔ اپنے ماں اور باپ کی خالص نسل کو برقرار رکھتے ہوئے، 230سے 364 دن تک 90بچے دیں گی اور 60 بچے اُن کی ماں جنم دے گی ، یوں 360 دن بعد آپ کے پاس ایک جوڑے سے ،کم از کم 150مقامی خرگوش مزید ہوجائیں گے۔
اگر حالات جوں کے توں رہے ۔
لیکن خرگوش پال (ربیتانو) دوستو ۔
یہ ذہن میں لازمی رکھیں کہ حالات کو بیماریاں سرے سے تبدیل کر دیتی ہیں! ۔
لہذا اِس بیان کو صرف خرگوش فارمر کا بیان سمجھیں ۔
٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں