آسٹرو لارپ نسل کے یہ چوزے بوڑھے نے اپنے انکیوبیٹر میں 10 انڈوں سے ھیچ کروائے تھے ۔جن میں سے آٹھ چوزے نکلے مگر 3 مہینے میں یہ دو ہی بچے پھر13 مئی 2019 کو پہلا چوزہ جان سے گذرا اور ہفتے بعد دوسرا بھی ۔ لیکن ایک حیران کن بات کہ اپنے گھر کی مرغیوں کا رزلٹ سو فیصد رہا جونہی پسندیدہ مرغی انڈا دیتی بوڑھا 12 دن بعد کی تاریخ ڈال کر ھیچنگ مشین میں رکھ دیتا ۔ چم چم کی محلے میں موجود سہیلیاں ۔چوزوں کے انڈوں سے نکلنے کا انتظار کرتیں اور پھر ماؤں کی ڈانٹ ڈپٹ کے باوجود چوزے لے جاتیں ۔
اب برفی کی فرمایش تو لازماً پوری کرنا تھی ۔ بوڑھا چونکہ پرندوں کے وٹس ایپ گروپ، مرغیوں اور خرگوش کے وٹس ایپ گروپ میں بھی تھا ،۔ کہ جس دن برفی نے فرمائش کی ۔ اُس سے اگلے دن ریبٹس گروپ پر ایک نوجوان راشد افضال ولد محمد افضال سکنہ ہری پور ، نے آسٹرو لارپ اور آر آئی آر چوزوں کے بچوں کا اشتہار ڈالا ۔
خیر نوجوان سے 10 ، 10 چوزے بھیجنے کا کہا ، اُس نے انکار کر دیا کہ ہم 100 سے کم نہیں بھیجتے ۔ اگر آپ کو چاھئیں تو3800 روپے اِس اکاؤنٹ میں بھیج دیں ۔ میں اپنا شناختی کارڈ اور اکاؤنٹ نمبر بھجوارہا ہوں ۔
بڑھیا نے پوچھا کہ آپ کو 100 چوزے منگوانے کی کیا ضرورت تھی کیا مرغی خانہ کھولنا تھا ۔غضب خدا کا آپ کا بچپن ابھی تک نہیں گیا۔3800 روپے کے 100 چوزے ؟ یعنی 38 روپے کا ایک ، اُس کو کیا معلوم کہ اب آسٹرو لارپ کے چوزوں کا ریٹ 200 روپے فی چوزہ ہے ۔
اب بوڑھا کیا بتاتا کہ اُس نے کتنے بچوں کو اب بھی چوزے دئیے ہیں کہ وہ اِنہیں پالیں اور اپنی والدہ کے کچن کے لئے انڈوں کا بندوبست صبح ناشتے میں کریں ۔
پراجیکٹ عمران خان زندہ باد مرغیاں پالیں اور پاکستان کو خود کفیل بنائیں ،
٭٭٭٭فہرست چوزہ /مرغ بانی ٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں