Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 3 اپریل، 2022

خرگوش میٹ سٹار پلان

تمہید ۔ مقامی خرگوش پالنے  کا تربیتی پروگرام

میں نے ایک نر اور دومادائیں خرید کر ، 5 باہمت نوجوانوں کو اپریل میں دی ہیں ، یہ 15 مقامی مکس خرگوش اب تک بہترین حالت میں ہیں ۔ ستمبر میں ، اِن کا ملاپ شروع ہوگا اور اکتوبر سے ، یہ بچے دیں گے جن کی افزائش یہ نوجوان مقامی سبز خوراک پر کریں گے۔

٭- انوسٹمنٹ

6000 روپوں کی یہ انوسٹمنٹ ، جن میں مکس کلر خرگوش ( براؤن ، بلیک ، گرے اور مکس ہیں) ، جو 5 میرے پاس بھی ہیں ۔اگر کوئی ریبٹ فارمر جو مقامی  خرگوشوں کا فارم رکھتا ہے ۔ وہ رابطہ کرے ۔ اِس وقت راولپنڈی میں کالج روڈ پر مقامی خرگوش ریڈ آئی 500 روپے اور دوسرے 400 روپے فی خرگوش فروخت ہو رہے ہیں ۔

 ٭- پلان

پلان کے مطابق:
1- ساتواں ،مہینہ ( دن210) کی عمر میں کراس کروائے جائیں گے ،
2- آٹھویں مہینے کی عمر میں یہ بچے دیں گے ۔ نوجوان بنیز کو پالیں گے ۔
3- 12 ویں مہینے میں ،بنیز کی تعداد اور سیکس کے مطابق ۔پروگرام کی ایکسپینشن شروع ہو گی ۔ جس میں :-
3-1-ایک نر اور دو مادائیں ۔ مزید تقسیم کئے جائیں ۔
3-2۔ تمام اضافی نر ، پروگرام میں شامل نوجوان رکھے گا - جن میں سے 50 ٪ مجھے واپس کرے گا ۔
3-3۔ جب نر بننیز 180 دن یعنی 6 ماہ کے ہوجائیں گے ۔ تو اُن کا گوشت کھانے کا پروگرام شروع ہو گا ۔
4-میرا  یہ  پروگرام ، جس پر میں نے عمل شروع کر رکھا ہے ۔جس میں اِن خرگوشوں کی میڈیکل کیئر میرے فارم کے ہسپتال کے ذمہ ہے ۔
5۔ اِس پروگرام  کے دوسرے حصے میں ، جب مقامی مادہ خرگوش کم از کم  دس انہیں خرگوشوں    سے  بالغ ہو جائیں گی تو  ، مقامی نیوزیلینڈر نرخرگوش  مُفت  ۔ بہترین مقامی  خرگوش پال کو ہی دیئے جائیں گے ۔جن کی اور مقامی مادہ خرگوشوں کی مدد سے وزن دار خرگوش ، مقامی گوشت کی کھپت کو حاصل کرنے کا پلان جاری رکھا جائےگا کیوں کہ اُن کو دیکھنا میرےلئے آسان ہوگا ۔ شکریہ

 پہلا فیز کامیاب ہو گیا تو دوسرے کی طرف بڑھوں گا ۔ آپ دعائیں کریں  ۔

دوسرے فیز کی تیاری کے لئے نیوزی لینڈ بننیر جو آج 167 دن کے ہو چکے ہیں ۔اُن کو  یکم ستمبر سے ۔  پلان کے دوسرے حصے پرعمل کے لئے جاری رکھا  جائے گا ۔  


نوٹ:  وہ تمام نیوزیلینڈ خرگوش پال نوجوان ، جن کے  6 ماہ سے زائد خرگوش اُن کے فروخت کنندہ نہیں واپس خرید رہے ، وہ اِس پلان کی  پانچویں  جُز پر عمل کرتے ہوئے ، مقامی خرگوش پال نوجوانوں کو :۔
1- اپنا مقامی نر ، عاریتاً دیں ،
2- یا خود 5 جوڑے مقامی مادہ خرگوشوں کے اُس نر کے بدلے لیں اور اپنے پاس  اُن ماداؤں سے مکس نسل کو فروغ دیں ۔

3- یا اُن کی ماداؤں  کو اپنے نیوزی لینڈ نر خرگوش سے کراس کروا کر، دیں ۔
میرا یقین ہے کہ احسن الخالقین کی مدد سے ہم پاکستان میں ریکس یا بلجیئم نسل کے مقابلے کے خرگوش اِنہی ، نیوزی لینڈ یا فلیمش سے  ، مقامی خرگوش کے گوشت کو فروغ دینے میں ،حاصل کرنے میں انشاء اللہ کامیاب ہوجائیں گے ۔شکریہ

٭٭٭٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭٭

  مزید مضامین

 فہرست ۔ خرگوشیات  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔