پاکستان میں سب والدین چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے انگلش پڑھ کر بابو بنیں ۔ لیکن انگلش
پڑھانے والے جس طرح انگریزی کرتے ہیں اُس سے وہ بچے ، چپڑاسی بھی نہیں بن
سکتے ۔
پرانی بات ہے ، میرے ایک بنکر دوست کا بھائی بی اے پاس ہے ۔ میں بنک گیا تواُس سے ملاقات ہوئی ۔
اُس نے کہا ، "میجر صاحب کوئی سفارش لڑاؤ اور اِسے نوکری دلواؤ یہ بے چارا ، بی اے پاس ہے "۔
میں نے چائے پینے کے دوران نوجوان کو ایک کاغذ اور بال پوائینٹ دیا اور کہا ،
" چیف آف آرمی سٹاف کے نام انگلش میں مضمون لکھو اور اُس سے کہو کہ تمھیں فوج میں ، کلرک کی نوکری چاھئیے ۔ لیکن اگر لفٹین کی مل جائے تو اعلیٰ ۔"
اُس نے جو درخواست لکھی وہ میں نے پڑھے بغیر دوسرے کیبن میں بیٹھی ہوئی ، بنک آفیسر خاتون کو دی ، اور کہا ،
" یہ درخواست چیف آف آرمی سٹاف کے پاس جانی ہے ، اِس درخواست کو دیکھتے ہوئے اِس کے لئے فوج میں کسی ایک نوکری کی سفارش کرو یہ دیکھے بغیر کہ یہ کیا مانگ رہا ہے ۔"
پڑھ کر ، اُس نے لکھا ۔
" گارڈ یا چپڑاسی "
وہ درخواست میں نے اُس کے بھائی کے سامنے رکھ دی ۔
سر ! یہ گاؤں کا پڑھا ہوا ہے ، " وہ شرمندہ ہوتے بولا ۔
"ویسے جوان تم کیا بننا چاھتے تھے " میں نے درخواست گذیدہ جوان سے پوچھا
" جی میں مکینک بننا چاھتا تھا ، لیکن گھر والوں نے منع کر دیا " وہ دکھی لہجے میں بولا ۔
میں بنک آفیسر سے مخاطب ہو کر بولا ، " آپ کے گھر والوں نے اِس کے اٹھارہ قیمتی سال گنوا دئے "
" اِس نے تعلیم نہیں حاصل کی بلکہ بھگتائی ہے " ۔ میں نے جواب دیا ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ہم پاکستانیوں میں سے اکثر تعلیم کو "بھگتاتے" چلے آئے ہیں
جواب دیںحذف کریںاس میں کوئی شک نہیں کہ آجکل تعلیم بھگتائی جارہی ہے
جواب دیںحذف کریںشاید وہ مکینک بن جاتا تو اس بینک آفیسر سے بھی اچھی زندگی گزار رہا ہوتا
جواب دیںحذف کریں