کمانڈنگ آفیسر نے یونٹ کے سارے آفیسروں کو تالاب کے پاس بلا ۔
" جنٹل مین آپ کی ذہانت اور فراست کا امتحان ہے !
یہ کہہ کہہ کر ایک اینٹ اٹھائی اور تالاب میں پھینکی جو ڈوب گئی ۔
ویل جنٹل مین ، اینٹ پانی میں کیوں ڈوبی ؟؟"
سیکنڈ اِن کمانڈ سے لفٹین تک سب نے ایک جواب دیا ،
"سر اینٹ پانی سے بھاری تھی لہذا ڈوب گئی "
لیکن ایک سیکنڈ لیفٹنٹ چپ رہا اور جواب نہ دیا ۔
"سیکنڈ لیفٹنٹ ٹونی ! تم نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا ؟" کمانڈنگ آفیسر نے پوچھا -
کیا تم اِن سے متفق نہیں ؟"
ملٹری کالج ، جے سی بی اور اکیڈمی سے فارغ التحصیل سیکنڈ لیفٹنٹ ٹونی نے جواب دیا ،
" سر ! میرے خیال میں ، جس کو آپ نے چھوڑا وہ ڈوب گیا "
لیفٹنٹ جنرل ٹونی پچھلے سال ریٹائر ہوا ہے -
٭٭٭٭ ٭٭٭٭
اگلا مضمون :
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پہلا مضمون : -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں