CHUM CHUM's BOULANGERIE
بٹّر کوکیز کیسے بنائیں ؟
چم چم نے اپنی ڈائری میں بٹر کوکیز بنانے کی ترکیب لکھی اب چونکہ بوڑھے اور چم چم کا مقابلہ تھا ۔ بوڑھے کو بڑھیا نے کچن میں داخلے سے منع کر دیا تھا سوائے برتن دھونے کے ۔
1- مکھن - ڈیڑھ کپ
2- چینی - ایک کپ
2- چینی - ایک کپ
3- انڈے کی زردی - 3 عدد
4- ونیلا ایسنس - 1/2 چائے کا چمچ
5- میدہ - 2 کپ (200 گرام)
6- دودھ - ایک ٹیبل سپون -(10 گرام)
سب سے پہلے مکھن کو، ایگ بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں ۔ اُس میں ایک کپ پسی ہوئی چینی ملائیں ۔ اُسے کے بعد انڈے کی زردی باری باری ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
اب اِس میں ایسنس ملائیں مکس کریں ۔ دو کپ میدہ چھان کر ڈالیں مکس کریں اور ایک ٹیبل سپون -(10 گرام) دودھ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں ۔
یہ سب مکس کرنے کے بعد ، کوکیز بیٹر کوپولیتھین بیگ میں سانچا ڈالنے کے بعد بھر دیں ۔
بیکنگ ٹرے پر بٹر پیپر رکھ کر، بیٹر کو کوکیز کی شکل دیں ۔
پری ہیٹ اوون میں رکھ دیں ۔اور 170سے 180 ڈگری سنٹی گریڈ پر اوون میں 14 سے 16 منٹ تک پکائیں اور پکنے پر اتار لیں۔ ٹرے ہی میں ٹھنڈا ہونے دیں ، کوکیز تیار۔
٭٭٭٭واپس ٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں