آٹے کی ڈبل روٹی
٭ پریشر کو کر میں ڈبل روٹی
آسان ڈبل روٹی بنائیں :
٭- گرم پانی - ڈیڑھ کپ-(40 ڈگری سنٹی گریڈ )
٭- ییسٹ - 2 چائے کے چمچ -
٭- براون شوگر - 2 چائے کے چمچ یا شہد
٭- انڈا - 1 عدد
٭-نمک - 1 چائے کا چمچ -
٭- میدہ - ساڑھے3 کپ ۔
پہلے گرم پانی اور یسٹ کو ملائیں اور 10 منٹ رہنے دیں ، پھر ترتیب وار ساری چیزیں ملا کر آخر میں میدہ ملائیں اور پیڑا بنا لیں ،اور پیالے میں ڈال کر 60 منٹ کے لئے کپڑے سے ڈھانپ دیں تاکہ پیڑے میں خمیر اُٹھ جائے ۔اِسے اچھی طرح گوندھ کر -
ڈبل روٹی کے سانچے میں ڈالیں اور 20 منٹ کپڑا ڈھانپ کر رکھ دیں ۔
اب اسے 180 ڈگری سنٹی گریڈ (350 فارن ھائیٹ) گرم اوون میں 25 تا 30 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
پیز ا بنانے کے لئے ، اِسے اوون میں نہ رکھیں ۔ اسے پیڑا بنا کر نان کی طرح پھیلا لیں ، اور اُس پر ساس ، پنیر اور دیگر چیزیں ڈال کر -
اب اسے 180 ڈگری سنٹی گریڈ (350 فارن ھائیٹ) گرم اوون میں 25 تا 30 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
٭٭٭٭٭
7 کپ میدہ ، 3 کپ پانی ، 2 ٹیبل سپون ییسٹ ، 3 ٹی سپون نمک ، 2 ٹیبل سپون آئل ۔
اِن سب کو ملا کر گوند لیں جیسے آٹے کا پیڑا بنایا جاتا ہے -
اور دو حصوں میں تقسیم کر کے دو پیڑے بنا کر 15 منٹ کے لئے کپڑا ڈھک کر رکھ دیں -
اور پھر ڈبل روٹی کے سانچے میں ڈال دیں ۔ اور مزید ایک گھنٹے کے لئے کپڑا ڈال کر رکھ دیں
اُس کے بعد سانچوں کو اوون میں رکھ دیں اورر 40 منٹ کے لئے 250 ڈگری فارن سینٹی گریڈ پر پکائیں -
٭٭٭٭واپس ٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں