نمکین زیرہ بسکٹ -ایک گھنٹے میں گھر میں بنائیں ۔
٭- میدہ - 1 کپ
٭-انڈہ - 1 عدد
٭-مکھن-100 گرام
٭-نمک - 1/2 چائے کا چمچ
٭- زیرہ -1/4 چائے کا چمچ
٭-بیکنگ پاوڈر-1/4 چائے کا چمچ
٭-چینی - 1 چائے کا چمچ
نمکین زیرہ بسکٹ کا پیڑا بنانے کی ترکیب:
- ایک پیالے میں مکھن اور چینی کو پھینٹیں -
- دوسرے بڑے پیالے میں انڈے کو پھینٹیں -
اِس میں مکھن اور چینی کا آمیزہ ملا دیں ۔
اب اِس میں ،نمک اور1/4 ٹی سپون کا آدھا زیرہ شامل کردیں اور پھر پھینٹیں۔
-میدے اور بیکنگ پوڈر کو ایک چھنی میں ڈالیں -
- اِس پیالے میں چھان کر ڈال دیں -اور اچھی طرح ملائیں کہ میدے کی پھٹکیاں نہ بنیں ۔
- اِسے ڈھانپ کر30 منٹ کے لئے ، فریج میں رکھ دیں -
نمکین زیرہ بسکٹ کے پیڑے کو بسکٹ بنا کر بیکنگ کی ترکیب:
- فرج سے نکال کر پیڑے کو بیلیں اور کسی چھوٹے کپ یا گلاس سے دبا کر گول کاٹ لیں -
- اب ان پر 5 سے 8 زیرہ کے دانے چھڑ کیں -
۔ بیکنگ پین میں ڈال کر اوون میں 180 ڈگری سنٹی گریڈ پر 20 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
-اپنے اوون کی تپش دیکھنے کے لئے ، اِنہیں 15 منٹ بعد ضرور دیکھیں ۔
- بسکٹ کو گولڈن براؤن ہونے پر نکال ہیں ۔
٭٭٭٭واپس ٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں