Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 22 اپریل، 2016

الکتاب اور مذہبی اختلافات

اللہ نے انسان میں ایک خوبی یہ دی ہے کہ  جو بات اُس کی مرضی کے مطابق ہو اُسے بیان کرنے میں فصیح الذُبان بن جاتا ہے  اور جو چیز اُس کی مرضی کے مطابق نہ ہو اُس کی ہجّو میں  اپنی فصیح البیانی کی انتہا کر دیتا ہے ۔

اِس میں ہر وہ فرد آتا ہے جو اپنے تیئں خود کو پارساء اور دوسرے انسانوں سے علم میں  افضل سمجھتا ہے ۔ یہ بات اللہ کے علم میں ہے کیوں کہ وہ انسانی اچھائیوں اور برائیوں کا خالق ہے۔ اور یہی بات بذریعہ روح القدّس، محمدرسول اللہ و خاتم النبیئن ، کو انسانوں کے لئے الکتاب میں درج کروادی ۔

 جو حقیقی واقعات  انسانی زندگی سے متعلق وجود میں آئے اُنہیں قصص  سے موسوم کیا اور 

جن قصص میں انسانوں نے اپنی فصیح البیانی کی ملاوٹ کی اُنہیں اساطیر سے موسوم کیا۔  

اساطیر کو قصص میں شامل کرنے کے لئے ، چرب زُبان مقررین نے اِسے تاریخ کی ہی کسی قد آور شخصیات سے مروی کرنے کی بنیاد ڈالی تاکہ انسانوں  کے فہم و ذکاء پر آباء و اجداد  کے اقوال  سے منحرف ہونے کی بیڑیاں ڈال دی جائیں ۔اور اِن بیڑیوں کو انسانی زنجیر کی ایسی لڑی میں پرودیا کہ جن میں سے کسی ایک   کو توڑ آزاد ہونے کے لئے جلاوطنی کی شرط، خواہ یہ مذہبی ہو یا قبائلی یا سماجی عائد کردی ۔

لیکن مزے کی بات کہ یہ شرط صرف فردِ واحد کے لئے تھی ۔ اِن انسانی بیڑیوں کو ہر اُس مذہبی عالم نے توڑا جِس نے فہم و فکر کو استعمال کیا ، اور دوسرے پر اپنے فہم و فکر سے تابڑتوڑ حملے کئے ۔ 

 جب الفاظ کا ذخیرہ ختم ہوجاتا ہے- تو وہ الفاظ ادا ہوتے ہیں جو کسی طور پر قابلِ قبول نہیں ہوتے ۔ زندیق ، مرتد ، منکر حدیث و روایات  ، مردود ۔وغیرہ اور دُکھ کی بات یہ کہ یہ سب الفاظ ، مسندِ رسالت و حاکمیت پر بیٹھ کر ادا کئے جاتے ہیں ۔

جبکہ قصص ہمارے پاس الکتاب سے اور اساطیر ہمارے پاس ادبی و مذہبی رسالوں کے علاوہ درسی کُتب سے پہنچائے  جاتےہیں ۔

  مذہبی  دور یا زمانے کے واقعات دو طرح سے ہم تک پہنچے ہیں۔

٭- جن کے سامنے یہ واقعات ہوئے ۔جس کے وہ گواہ ہوتے ہیں ۔ کیوں کہ تمام جزئیات اُن کے دماغ میں مٖجفوظ  ہوتی ہیں  اور وقت کے ساتھ ساتھ محو ہوتی جاتی ہیں ۔ جب یہ واقعات دوسروں کو سناتے ہیں  ۔تو وہ   ہو بہو  نہیں ہو سکتے  یا اُس میں اپنے الفاظ ستائش (دلچسپی یا تجسس ) یا ہجّو ( بزدلی یا کم ہمتی)  کا اضافہ کیا  جاتا ہے ۔

٭- جن کے سامنے یہ واقعات سنائے جاتے ہیں وہ اِس کو اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں ، یو ں  الفاظوں کے حجم میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔

اور یہ سلسلہ۔ یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے سن کر چلتا رہا ، یہاں تک کہ یہ قلمبند ہونا شروع ہو گئے ۔
لیکن   اگر  کسی  مبازرت یا جنگ کے واقعات  تھے  تو اِن میں
الفاظ ستائش  یا ہجو   کا  کثرت  سے اضافہ کیا  گیا ۔

اگر ہم مذہبی تاریخ سے لیں تو ہمارے سامنےدو اہم واقعات ہیں- پہلا خلافت کی ابتداء کی چپقلش ۔ علی ابنِ ابوطالب کا دعویٰ ءِ خلافت۔ تلواروں کا نکلنا اورعلی ابنِ ابوطالب کادوڑ کر اپنے گھر میں گھسنا  ۔ دروازہ توڑا جانا   اور جان بچا کر کوفہ جانا۔

 خلافت کا مدینہ میں عمر بن الخطاب اور  عثمان ابنِ عفّان کے محبانِ (شیعانِ) علی کے ہاتھوں قتل تک چلنااورعلی ابنِ ابوطالب کا بصرہ میں حکومت قائم کرنا ، وہیں محبانِ (شیعانِ)علی کے ہاتھوں قتل ہونا  اور دفن ہونا ۔

دوسرا واقعہ کربلا  کاہے ، جس میں دو اسلامی فوجیں اقتدار کے لئے آمنے سامنے تھیں اور دونوں اسلامی خلافت کے داعی تھے ۔

٭۔ یزید بن معاویہ بن ابو سفیان۔ حاکمِ وقت- ( لشکر و خطیبان و وقائع نگار )

٭- حسین ابنِ علی بن ابو طالب - مخالف حکومتِ وقت۔ ( لشکر و خطیبان و وقائع نگار )

اب دونوں لشکروں کے خطیبوں ، وقائع نگاروں  سے اساطیر ہم تک پہنچے ۔ دونوں لشکروں کے اپنے اپنے طرفداریں یعنی دو جماعتوں کے لکھاریوں کے لکھے پر سختی سے ڈٹے ہوئے ہیں اور دو مذہبی فرقے بن چکے ہیں ، ایک سنّی  (یعنی رسول اللہ کی سنت پر چلنے والے )اور دوسرا شیعہ  (یعنی رسول اللہ کی  اُس  سنت پر چلنے والے جس کی وضاحت علی ابن الخطاب  نے کی )

   اب جو تاریخ دان تھے، وہ مسلم ( سنی و شیعہ)  اور غیر مسلم دونوں ہوسکتے ہیں۔ 

وصالِ محمدﷺ کے بعد کے تمام افعال ، اعمال و واقعات کا تعلق احادیث سے نہیں ہوسکتا ۔

یاد رکھیں ۔ رحمت للعالمین سے پہلے سب الغیب ہے ، جو رب العالمین اور اُن کے درمیان ہے ۔ ہم صرف ۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سے مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ تک عربی کے الفاظ ۔میں جو  تلاوت کی ہیں ہمارا اُن پر بحیثیت 

الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ کےایمان ہے ۔ باقی سب رحمت للعالمین پر کذب و افتراءہے ۔ شکریہ 

 

٭٭٭٭
اب ابتداء ہوتی ہے انسانی مذہبی تاریخ کے شیطان نامہ سے -

٭٭٭واپس ۔شیطان نامہ  ۔ فہرست ٭٭٭

 
 
 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔