Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

ہفتہ، 30 اپریل، 2016

شیطان نامہ - قسط نمبر 8۔مصالحت اور بیعت خلافت

  مصالحت اور بیعت خلافت . 
اخبار الطول:
 زخم کے مندمل ہو جانے کے بعد حضرت حسن نے بلا تاخیر مصالحت میں سبقت کی . سبائیوں کی برابر کوشش رہی کے صلح نہ ہونے پائے ، ان کے ایک لیڈر حجر بن عدی نے پہلے تو حسن بن علی سے ملاقات کی تو انہوں نے سختی سے ڈانٹ دیا ، پھر ان کے چھوٹے بھائی حسین بن علی سے گفت و شنید کی کہ تم عزت کی بجاۓ ذلت کو اور کثیر کی بجاۓ قلیل کو اختیار کیوں کر رہے ہو اپنے بھائی کا ساتھ چھوڑ دو تو میں اہل کوفہ میں سے اعوان و انصار کی کثیر جماعت حاضر کر دوں گا ،مگر حضرت حسین نے جواب دیا اور صاف کہا کہ ہم نے بیعت کر لی ہے معاہدہ ہو گیا ہے اور اب کوئی سبیل ہمارے بیعت توڑنے کی نہیں ہے.
(اخبار الطول الدین پوری صفحہ 234 مطبوعہ لنڈن 1888 )

طبری : غالی راویوں نے بیان کیا ہے کہ حضرت حسیں صلح و مصالحت سے متفق نہ تھے انہوں نے اپنے بڑے بھائی سے بحث و مباحثہ کیا مگر حضرت حسن نے اپنے چھوٹے بھائی کو جھڑک دیا کہ تم چپ رہو میں اس معاملہ کو تم سے بہتر جانتا ہوں.(طبری جلد 2 صفحہ 62)

ڈاکٹر طٰحہ حسین:
نے اپنی جدید تالیف " علی و نبوہ " میں زیادہ تصریح سے لکھا ہے کہ حسین بن علی نے اپنے بھائی سے اتفاق نہیں کیا انہوں نے اپنے بھائی کو لڑائی میں چلنے کو زور دیا لیکن ان کے بھائی نے انکار کر دیا اور ڈرایا کہ اگر میری اطاعت نہ کی تو بیڑیاں پہنا دوں گا، (صفحہ 203 .)
اخبار الطول:
بہر حال حضرت حسین نے اپنے بڑے بھائی سے اتفاق بہ جبر کیا ہو یا خوشی سے ،بیعت سے تو کسی کو انکار نہیں ہے،اس وقت حالت یہ تھی کہ عراقی فوج کے کمانڈر قیس بن عبادہ اور حضرت حسن نے حضرت معاویہ کی بیعت کر لی تھی اور عراقیوں سے پوچھا کہ دو باتوں میں سے ایک اختیار کرو یا بلا امام کے جنگ کرو یا معاویہ کی اطاعت میں داخل ہو جاؤ . لوگوں نے حضرت معاویہ کی اطاعت میں داخل ہونا اختیار کیا (اخبار الطوال صفحہ 233 )

 اخبار الطول:
عراق سے واپسی پر بھی سبائیوں نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا ان کے لیڈر مدینہ آئے جن میں سلیمان بن صرو پیش پیش تھا اس نے حضرت حسن سے گفت گو کی مگر ان کے جواب سے مایوس ہوئے ،پھر ان کے چھوٹے بھائی حسین بن علی کے پاس آئے اس پر حضرت حسین نے کہا کہ تم سب لوگ اس وقت تک اپنے گھروں میں خاموش بیٹھے رہو جب تک یہ معاویہ زندہ ہے .(اخبار الطوال صفحہ 173 )

اخبار الطول:
حضرت حسین نے جواب دیا کہ معاویہ کی بیعت ہم نے کراہت سے کر لی ہے پس اگر معاویہ وفات پا گے تو ہم بھی غور کریں گے اور تم بھی، ہم بھی رائے قائم کریں گے اور تم بھی.گویا اس غالی مولف کے نزدیک حضرت حسین نے حضرت معاویہ سے بیعت بہ مجبوری اور بکراہت کی تھی اور حصول خلافت کے لئے مناسب موقح کے منتظر تھے اور حضرت معاویہ کی وفات کے بعد ان کو لا محالہ اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے کھڑا ہونا ہی تھا.

 مقتل ابی مخنف:
ابو مخنف نے تو یہ قول حضرت حسین سے منسوب کر دیا کہ اپنے بھائی حضرت حسن کا معاویہ سے بیعت کر لینا ان کو اس درجہ شاق تھا کہ فرماتے تھے کہ میری ناک چاقو سے کاٹنے والا کاٹ ڈالتا یا میرا جسم آری سے چیر ڈالتا میں نے اپنے بھائی کے اطاعت مجبوری اور کراہت سے کی ہے اس کے ساتھ بقول ابو مخنف انہوں نے شیعان کوفہ سے کہا ، اب اس وقت صلح ہے اور بیعت بھی ہے جب تک یہ شخص معاویہ زندہ ہے انتظار کرو جب مر جائے تو ہم بھی سوچیں گے اور تم بھی. ( مقتل ابی مخنف صفحہ 4 .متبح نجف . )

 

٭٭٭واپس ۔شیطان نامہ  ۔ فہرست ٭٭٭



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔