Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 24 اپریل، 2016

شیطان نامہ - تمہیدِ کارِ گراں بر لبِ سمندرِ بے کراں

تمہید ِ کارِ گراں بر لبِ سمندرِ بے کراں 
"شیطان "  نے 9 مارچ 2012    خالد نعیم (مہاجر زادہ) کو معلومات دینا شروع کیں،خالد نعیم الدین نے سرسری مطالعہ کے بعد  مُفت پُور کے مُفتی کے سامنے رکھ دیں ، مُفتی نے ، نومولود شیطان سمجھ کر توجہ نہ دی کیوں کہ مُفتی اُس وقت دین داروں سے "مُلاکھڑے" میں مصروف تھا تو شیطان کی ہرزہ سرائیوں پر کیا توجہ دیتا -
چنانچہ مُفتی نے اپنے تئیں ، مہاجرزادہ کو نامزد کر دیا ، کہ ذرا اِس پچونگڑے کی گہرائی اور گیرائی ماپو ، تاکہ بعد میں  دو دو ھاتھ کرنے کا مزہ آئے  اور فیس بُک پر الفاظوں کی کھال اتار کر اُس کا جوتا بنایا جائے ، اور بلا ضابطہ اِس نکمے شیطان کی لترول کی جاسکے ، 
جو اِس منصبِ رزالیہ  پر خود کو اپنے بزرگوں کی آڑ میں فائز کر کے لوگوں کو ، راہ راستِ ولیاں ، صوفیاں ، شیخاں ، پیراں ، اَن داتاں ، غوثاں ، قلندراں، فقیراں ، درویشاں  اور  مُلّاں سے  اپنے خیالاتِ باغیاناں و  ملائماناں و گسترانہ و بے حجابانہ کی رسی گلے میں ڈال کر  مریداں کو دور لے جانا چاہتا ہے ۔
آہ ، مہاجرزادہ اتنا  بھاری اور وزنی پتھر کیسے اُٹھا سکتا تھا ، لہذا اُس نے چوم کر چھوڑ دیا ۔ مگر شیطانی ٹخ ٹلیّاں جاری رہیں- کوئی جواب نہ پا کر شیطان واپس اپنے دیس کوقاف چلاگیا ، تاکہ وہاں کی پریوں اور جنوں سے اپنے  ، حُسنِ کثیف کو 14 سورج لگائے ۔
ہوا یوں ، کہ  ایک پوسٹ نے  شیطان ، المعروف "قبروں کامسافر " کی یاد دلا دی ۔
 
مہاجر زادہ نے ، شیطان کو ڈھونڈھ نکالا ،

 وجہءِ تسمیہ ، یہ تھی کہ   ،  جب آدھی رات ادھر اور آدھی رات اُدھر تھی تو مہاجرزادہ مراقبہ میں انٹاغفیل تھا تو  " مُفت پُور کے مُفتی" نے خواب میں آکر بتایا کہ تمھاری پوسٹ کو شیئر کرنے اور کمنٹس دینے پر تمھارے اِن بکس پر پلچل مچادی ہے اور شیعانِ علی ، شیعان عمران نیازی کی طرح سنڈاس اُبل رہے ہیں ، کیوں کہ تم ہمارے   "خاص  پیغام نشر " کرنے والے دلدار ہو ، تو اُن سے بد ظن ہونے کے بجائے ، شیاطین کی مدد لینے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ لیکن یاد رکھو کسی ،مستند اکبر کی مدد لو  ، خبردار اصغر کے پیچھے مت  لپکنا  ، جس کے قدموں تلے پھسلن ہوتی ہے ۔
  ٭٭٭واپس ۔شیطان نامہ  ۔ فہرست ٭٭٭
 نوٹ: شیطان  نامہ  پڑھنے کے لئے باوضو ہونا ضروری نہیں ۔
 
 
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔