ہاں وہ شرپسند جو پاکستانی فوج کو شرپسند ملک سے رقم لے کر اپنی انا، حمیت اور خوداری بیچ کر نقصان پہنچانا چاھتے ہیں ، 
اُن کو پاکستان کے ہر فرض شناس سپاہیوں سے خطرہ ہونا چاھئیے جو ، پاکستان کے امن کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے نہیں ڈرتے ۔ 
راحیل شریف پاکستان کی حکومت کا وفادار ملازم پاسداری ءِ آئین کا محافظ ہے ، بالکل اُسی طرح جس طرح اُس کا بھائی اور ماموں تھا ۔ اُسے اِس بات کی پرواہ نہیں کہ اُس کے کتنے بریگیڈئرز ، جنرلز اور کورز کمانڈر کرپشن سے پاک ہیں یا نہیں ، 
لیکن پاکستانی سپاہی اور پاکستان کے امن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے ، اُس کا وہ ہراول دستہ ہیں ، جو آئینِ پاکستان کی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان کے عوام کو امن دینے کے لئے لبیک کہتے ہیں !
سیاستدان اور بیورکریٹس کی کرپشن کی ذمہ دار پاکستان کی عدلیہ اور سول انتظامیہ ہے ۔ جن کے درمیان معلومات کی لائف لائن ، ملٹری انٹیلیجنس اور انٹر سروسز انٹیلیجنس مہیا کرتی ہے ۔ 
اگر احتساب کے زمہ داران اُس لائف لائن پر اپنا پاؤں رکھ کر دبا دیں ۔ ۔ ۔  تو 
عدلیہ یا انتظامیہ ، بہری ، گونگی اور اندھی ہو جاتی ہے ۔
 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں