Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

پیر، 12 اکتوبر، 2020

بت پرستوں کے لئے -یزدانی اور اہرمانی پیغامات

 بُت سب سے پہلے ذہنوں میں بنائے جاتے ہیں اُن چالاک اور فطین انسانوں کی طرف سے جب وہ دیکھتے ہیں کہ کمزور و بے بس کا خدا اُن کی مدد نہیں کرتا ۔ تو وہ کی مدد کے لئے اُن کی پریشانی حل کرنے کا بت اُن کے ذہنوں میں بناتے ہیں ۔ جیسے :
٭- غریبوں کے لئے ۔ دولت کا بت ۔

٭-  کمزوروں کے لئے - انتقام کا بُت ۔

٭-  بیماروں کے لئے ۔ شفا کا بُت -

٭- لاچاروں کے لئے -طاقت کا بُت-

٭-  بے اولادوں کے لئے - اولاد کا بُت-

٭-  بھوکے کے لئے - رزق تقسیم کرنے والا بُت

 اُور اِن سب سے اوپر - حاکمیت کا بُت ۔

 اِن کے علاوہ بے شمار دوسرے بُت انسانی مرادوں کے لئے بنائے جاتے ہیں

کچھ لوگوں کے لئے اُن دیکھے خدا یا اُس کے نائیبین  پر یقین کرنا مشکل ہے- تواُن کے بُت تراشے جاتے ہیں جو اُن کے سامنے موجود ہوتے ہیں ، پتھروں اور قبروں کی صورت میں ، جن پر کامیابی سے پہلے اور کامیابی کے بعد بلیدان اور چڑھاوے لازمی قرار دیئے جاتے ہیں ۔

 تمام بتوں سے منسوب ، معجزات اور کرشمے نشر و اشاعت کے ایجنٹوں سے زمانہءِ قدیم سے پھیلائے جارہے ہیں اور جاتے رہیں گے ، جو بڑی دلجمعی سے یہ کام کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ 

چالاک اور فطین انسان خود کو خدا کا منتخب فرد یعنی پیغامبر ظاہر کرواتے ہیں ۔ جن کے پاس الھامی پیغامات خدا کی طرف سے آتے ہیں ۔ 

خدائے یزداں (نیکی) ہو یا اہرمن (برائی) یا 

اُن دونوں کو کنٹرول کرنے والا خدائے یکتا ۔ 

خدائے یکتا کی یکتائی سے کسی انسانی مذہب سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، جو انسانوں کے لئے انسانوں ہی کے ذریعے (یزدانی اور اہرمانی) پیغامات میں ردو بدل کرتا رہتا ہے ۔

جن کی الھامی وضاحت  پر ایک خاص طبقہ مامور ہوتا ہے- جس میں شامل افراد کو آپ کسی بھی نام یا صفت سے موسوم کر سکتے ہیں ۔

جب کہ انسانوں کے لئے یہ وضاحت، کائینات میں نہیں اُنہی کے ارد گرد بکھری ہوئی ہے ۔

جِس کے لئے عقل و تدبّر کی ضرورت ہے ۔ 

 ٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔