تو اُفق کے پاربسنے والے پیارے دوستو! ۔
اندرونی
دنیا کا بیرونی دنیا سے رابطے پر آپ کا مکمل صوابدیدی اختیار ہے ۔ کہ مثبت
راہ چنی جائے یا منفی ۔ بس آپ نے اپنے سر میں موجود دماغ (ہارڈڈسک) کے
نیچے واقع ،مڈ برین میں موجود ، چپ سیٹس کوخود ایڈجسٹ کرنا یا کسی ماہر
سے ایڈجسٹ کروانا ہے ۔ جو اتنا آسان تو نہیں لیکن وقت کے ساتھ ہوجاتا ہے
۔کیوں کہ آپ کا دماغ آپ کے ذہن کے تابع ہے۔ خواہ یہ اجتماعی شعور
،سےتبدیل ہو یا آپ کے ذاتی شعور سے اپنی سمت تبدیل کرے۔ اجتماعی شعور کے
لئے آپ کو ایسی محفلیں چننا پڑیں گی جن میں مقرر یا عالم مثبت آفاقی سوچ کا
درس دیں ۔آفاقی سوچ سب انسانوں کے لئے ایک ہوتی ہے ۔ لیکن مذاہب اُن میں
تفریق کر دیتے ہیں ۔