Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 21 اگست، 2022

تربت میں ذکریوں کی عبادت گاہ

 ٭21 اگست 2022 ۔ بوڑھے کی ڈائری ۔ 

کوئٹہ کی سرد بارش زدہ صبح اور ذکریوں کی ایک مذہبی رسم ۔ کی معلوماتی وڈیو ، وٹس ایپ پر موصول ہوئی ۔

Travel: Baluchistan's Zikri community and their pilgrimage to Koh-e-Murad - BBC Urdu

چنانچہ ، فیس بک پر ایک مضمون ڈال دیا ۔ 1997 کےانتخاب کے وقت میں تربت میں تھا وہاں اِن کے خلاف کتاب مجھے ایک بلوچ نے دی جو میرے فہم کے مطابق واہیات پر مشمل تھی - اتوار کے دن اِن کے مرکز گیا اور وہاں اُن کے ایک امام سے بات ہوئی اور ذکری مذہب کے مطابق تمام معلومات حاصل کیں۔ میں چونکہ 1993 سے الکتاب سے جڑا ہوا تھا ، کہیں ماضی بعید میں کسی نیک دل انسان نے حج کے سفر میں تربت کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹے جانے پر یہیں پڑاؤ کیا اور ۔ ۔ ۔ اپنے فہم کے مطابق ، رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی تلاوت کردہ ، آیت سے مکمل استنباط کیا ۔ میرا فہم بھی یہی بنتا تھا ۔ ۔ ۔ 

اور بعد میں یہاں سے واپس اینے علاقوں میں جانے والوں نے اِس جگہ کو اپنے اپنے خطبوں میں بیت اللہ کا متبادل قرار دیا ( جو درست نہیں ) ۔ اُس وقت سے بلوچستان کے تمام غریب ذکری بلوچ اپنے رسول کی ہدایت کے مطابق اپنے خالق کو منانے اور اُس کا قُرب حاصل کرنے کے لئے یہاں آتے ہیں ۔ یہاں قبریں بھی ہیں ، کوہ مراد (جبل نور) بھی ہے زمزم تالاب بھی ہے اور طوافِ بیت بھی کیا جاتا ہے۔ یہاں نوجوان جوڑوں کی شادیاں بھی ہوتی ہیں۔


٭٭٭٭٭٭٭اگر موقع ملا تو شاید تفصیل لکھوں ٭٭٭٭٭٭٭٭

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔