❶ : ایک سید صاحب کا قصہ لکھا ہے کہ :
بارہ دن تک ایک ہی وضو سے ساری نمازیں پڑھیں اور پندرہ برس مسلسل لیٹنے کی نوبت نہیں آئی، کئی کئی دن ایسے گزر جاتے کہ کوئی چیز چکھنے کی نوبت نہ آتیں۔
(بحوالہ 📚فضائل اعمال ‘ فضائل نماز باب سوم صفحہ 360 )
کاکا نٹور لال سنگھ : کیا بارہ دن ، پاد ، ٹٹی اور پیشاب روک رکھنا افضل اعمال میں سے ہے ؟
❷ :امام ابو حنیفہ ، وضو کا پانی گرتے ہوئے یہ محسوس فرما لیتے تھے کہ کونسا گناہ اس میں دھل رہا ہے۔
(📚فضائل اعمال ‘ فضائل نماز باب اول صفحہ 304 )کاکا نٹور لال سنگھ :گناہوں کی روزانہ تعداد کیا ہو گی ؟ 😜
❸ : شیخ عبدالواحد مشہور صوفیا میں ہیں اُس نے خواب میں نہایت خوبصورت لڑکی دیکھی جس نے کہا ،
" میری طلب میں کوشش کر میں تیری طلب میں ہوں !"
تب اُس نے چالیس برس تک صبح کی نماز عشا کے وضو سے پڑھی۔
(📚فضائل اعمال فضائل نماز صفحہ 356 کاکا نٹور لال سنگھ :کیا لڑکی مل گئی ؟ 😜
❹ : حضرت زین العابدین روزانہ ایک ہزار رکعت پڑھتے تھے۔
(📚فضائل اعمال فضائل نماز باب سوم صفحہ 378 )
کاکا نٹور لال سنگھ :اور کوئی ریکارڈ ہولڈر ہے ؟
(پورے دن میں 1،440 منٹ ہوتے ہیں )
❺ :فضائل و اعمال کا مصنف لکھتا ہے :
" میں نے اپنے والد صاحب سے بھی بار ہا سنا اور اپنے گھر کی بوڑھیوں سے بھی سنا ہے کہ میرےوالد صاحب کا جب دودھ چھڑایا گیا تو پاؤ پارہ حفظ ہو چکا تھا اور ساتویں برس کی عمر میں قرآن شریف پورا حفظ ہو چکا تھا اور وہ اپنے والد یعنی میرے دادا صاحب سے مخفی فارسی کا معتدبہ حصہ بوستان سکندر نامہ وغیرہ پڑھ چکے تھے ۔
(📚فضائل اعمال حکایات صحابہ باب یازدہم )
کاکا نٹور لال سنگھ :گینز بُک آف ریکارڈ میں درج ہونا چاھیئے !
❻ : ابو سنان کہتے ہیں ،
" خدا کی قسم ! میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے ثابت (ابوحنیفہ) کو دفن کیا دفن کرتے ہوئے لحد کی ایک اینٹ گر گئی تو میں نے دیکھاکہ وہ کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں " ۔
میں نے اپنے ساتھی سے کہا:
"دیکھو یہ کیا ہو رہاہے؟"
"اس نے مجھے کہا چپ ہو جا !"
(📚 فضائل اعما ل فضائل نماز باب سوم صفحہ 361 )کاکا نٹور لال سنگھ :کمرہ نما قبر بنائی جاسکتی ہے ، تاکہ مرنے کے بعد نماز پڑھنے کی سہولت ہو ؟
❼ : ابن الکاتب کا معمول تھا کہ روزانہ آٹھ قرآن شریف پڑھتے تھے..
(📚فضائل اعمال فضائل قرآن ‘ صفحہ 254)کاکا نٹور لال سنگھ : اس نے تو حد کر دی اس بزرگ کا نام تو گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں لکھنا چاہیے ❗
اگر قرآن کا حافظ بھی بغیر وقفے کے قرآن پڑھے تو کم سے کم 7 گھنٹے میں قرآن مکمل کرے گا.
مگراب الکاتب کے پاس معلوم نہیں کونسی ٹیکنالوجی تھی؟
❽ : ابن الجلاء نے بتایا ،" میرے والد کا انتقال ہوا، انہیں نہلانے کے لیے تختہ پر رکھا تو وہ ہنسنے لگا، نہلانے والے چھوڑ کر چل دیے-"
(📚فضائل صدقات صفحہ 160) کاکا نٹور لال سنگھ : گدگدی کریں گے تو مردے کی بھی ہنسی چھوٹ جاتی ہے ۔
❾: ابو بکر بن عیاش چالیس برس تک بستر پر نہیں لیٹے..!!
(📚فضائل صدقات صفحہ 591 )کاکا نٹور لال سنگھ : زمین پر تو بندہ لیٹ سکتا ہے نا !
(بشکریہ : ناصر چوہدری)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں