٭ایک نئے ربیتانو نے ایک گروپ پر پوچھا:۔
How we start business of rabbit 🐰
میں نے اپنی رائے دی ۔
۔1۔ مقامی خرگوش کے پانچ فی میل بچے لیں ، جو آپ کو مبلغ 15 یا 16 سو کےپانچ مل جائیں گے۔
آپ ضرور سوچیں گے کہ میں امپورٹڈ ریبٹ کا بزنس شروع، اور یہ مجھے مقامی خرگوشوں کے پیچھے دوڑا رہے ہیں ۔
تو پھر ایسا کریں کہ امپورٹڈ خرگوش لے لیں اورپہلے اُن کی رہائش گاہیں بنائیں ، بہترین خوراک لیں ۔ تمام خرگوشوں کی بیماریوں کی دوائیں لیں ، بھئی قیمتی خرگوش ہیں کسی وقت بھی کچھ ہو سکتا ہے ؟
اور شروع ہوجائیں ایسے ہی جیسےآپ کوئی میکاؤ یا مور پالتے ہیں ۔اور روزانہ صبح اُٹھ کر ملازم سے پوچھیں سب ٹھیک تو ہے نا ؟
دیکھیں نا مقامی خرگوش کے بچوں کا جوڑا ،عمر 30 دن ، صرف 600 روپے میں مختلف رنگوں کا مل جاتا ہے اور سرخ آنکھوں والا سفید جوڑا 800 روپے میں ۔جب کہ امپورٹڈ خرگوش کے بچوں کی قیمت 2000 روپے (انگورا) ، نیوزی لینڈ وھائیٹ 4500 روپے جوڑا اور فینسی خرگوشوں کے بچوں کے جوڑے کے اِس سے اوپر قیمتیں ہیں ۔
۔2۔ خرگوشوں کے بچوں کو پنجروں میں رکھیں یا صحن میں چھوڑیں اُن کی دیکھ بھال ، خوراک اور شکاری جانور یا پرندوں سے بچانے کا ضرور خیال رکھیں ، بلی اور چیل خرگوش کے بچوں کو اچک کر لے جاتی ہے ۔
۔3۔ اُن سے تربیت حاصل کریں ، خوراک ، دیکھ بھال اور بیماریوں کے بارے میں معلومات ۔
مقامی خرگوش پالنا سب سے آسان ہے کیوں کہ اُنہیں بیماریاں کم لگتی ہیں وہ اپنا علاج خود کرتے ہیں ، جڑی بوٹیوں سے اگر وہ پنجروں میں بند نہیں اورآزاد کھلے پھرتے ہوں ۔
۔4۔ -
جب یہ مقامی خرگوش بالغ ہو جائیں ، تو اِنہیں بازار سے میل خرید کر میٹنگ کروائیں ۔
لیکن ہفتہ میل کو الگ پنجرے میں رکھیں کہ وہ بازار سے کوئی بیماری نہ ساتھ لایا ہو ۔
۔5۔ جب فی میل بچے دیں تو اُن بچوں کی سٹڈی کریں اور اُن کا 45 دن تک سروائیول ریٹ دیکھیں ۔
۔6۔ اگر آپ کا سروائیول ریٹ 100٪ ہے تو نہایت اعلی ۔
۔7۔ اگر سرواوئیول ریٹ 75٪ ہے تو بہت بہتر ۔
۔8۔ اگر سرواوئیول ریٹ50٪ سے کم ہے تو آپ ایک بار پھر اپنے پلان پر نظر ڈالیں ۔ کہ کہاں کہاں غلطی ہوئی ۔
۔9۔ اگر اِس آن جاب ٹریننگ کے بعد آپ سمجھتے ہیں کہ ، آپ امپورٹڈ ریبٹ پال سکتے ہیں اور ریبٹ فارمنگ کے بزنس میں قدم رکھ سکتے ہیں ۔
۔10۔ ایک بات یاد رکھیں ، جب آپ کسی بھی کام کو شروع کریں اور آپ اُسے درمیان میں چھوڑ دیں ، تو ہم اِسے نقصان کہتے ہیں ۔
۔10-1 ۔ جو آپریشنل ایکپینسیس کی صورت میں ہوتا ہے ، جیسے پنجرے و دیگر آئیٹم ۔
۔10-2 ۔ ایکپینڈینسس جیسے، خوراک، دوائیں وغیرہ بزنس کے سائز پر منحصر ہوتا ہے۔
۔11۔خرگوش صحراء میں بھی پایا جاتا ہے اور برفانی علاقوں میں بھی۔ علاقہ تبدیل کرنے کے لئے آپ کو خرگوشوں کے لئے درجہ حرارت بھی اُنہی کے آبائی ماحول کی طرح بنانا ہو گا ۔
کوئی خوش قسمت فارمر ہوگا کہ جس کے خرگوشوں کی ابتداء میں موت نہ ہوئی ہو ۔اورموت کی بنیادی وجہ خرگوش کو بہت زیادہ تیار یعنی دلیہ نما خوراک (یا ونڈا) دینا ۔ سبز چارہ خرگوش سارا دن بھی کھاتے رہیں ، پیٹ کے اپھارے سے اُن کی موت نہیں ہو گی۔،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں