نوشہرہ میں پڑوسیوں اور ہمارےلان کے درمیان کیکٹس کی باڑ تھی ۔ پٹو گرم کھیلتے وقت کرمچ کا بال کیکٹس کے پودوں میں گھس جاتی ، نکالتے وقت کئی بار ننھے ننھے کانٹے ہاتھوں میں چبھ جاتے ، امّی اُس پر آک کے پودے کا دودھ لگا کرنکالتیں اور جھاڑیں بھی سننی پڑتیں ۔
فروری یا مارچ میں اُن پر ، اُن پر پھول لگے اور جون میں لال رنگ کا پھل ، امی نے بتایا اِسے ناگ پھنی کہتے ہیں ، جسے ہم بہت کھاتے تھے ۔
چنانچہ ہم نے بھی سردیوں کے دستانے پہن کر ناگ پھنی توڑی ،کانٹوں کی کون پرواہ کرتا ہے ، چھری سے کانٹے ہٹائے ،چقندر کی طرح لال رنگ کا بہت رسیلا پھل تھا ۔
آج کل بوڑھے کو باغبانی کا شوق چڑھا ہے ، لہذا ایک ماہ سے بیجوں سے پودے اُگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کچن کے کاونٹر پر گملے ، پلاسٹک کے گلاس ملک شیک کے خالی کپ کے علاوہ چم چم کے پرانے لنچ بکس بھی استعمال میں لائے جا رہے ہیں، بلکہ وہ بنیادی چیز ہیں۔ یوں کاونٹر چھوٹے چھوٹے پودوں سے ڈھک گیا ہے ۔
کیکٹس کی 20 سے زیادہ قسمیں ہیں ۔ 20قسمیں وہ ہیں جو گھر میں لگائی جاتی ہیں ۔
چنانچہ ہم نے بھی سردیوں کے دستانے پہن کر ناگ پھنی توڑی ،کانٹوں کی کون پرواہ کرتا ہے ، چھری سے کانٹے ہٹائے ،چقندر کی طرح لال رنگ کا بہت رسیلا پھل تھا ۔
کیکٹس کی 20 سے زیادہ قسمیں ہیں ۔ 20قسمیں وہ ہیں جو گھر میں لگائی جاتی ہیں ۔
تو آئیں سیکھتے ہیں کہ بیجوں سے پودے کیسے لگائے جائیں ؟
٭٭٭٭٭٭٭فہرست ۔ باغبان اور کسان٭٭٭٭٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں