Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 7 جنوری، 2022

پاکستان ایسوسی ایشن آف ریبٹ انڈسٹری

   پاکستان ایسوسی ایشن آف ریبٹ انڈسٹریز ایک کمپنی کے اشتراک سے خرگوش فارمنگ کا ایک پروجیکٹ لانچ کر رہی ہے جو تین فیزز میں ہوگا۔

٭۔ فیزون :۔میں دس فارمرز ہوں گے۔ ہر فارمر کو تین مادہ بریڈرز خرگوش رکھنےکے لیے دیں گےجو اس کو تقریبا 35 ہزار روپے میں ایک پڑے گی۔ فارمرز تین کلچ کے بچے ایگریمنٹ کے مطابق واپس دیں گے، پہلا کلچ اوسط بچے 5×3=15 بلحاظ عمر دو ماہ 30 ہزار روپے، تین ماہ 45ہزار اور چار ماہ کی صرف فیمیل 75 ہزار روپے کے حساب سے واپس کرے گا۔

٭۔ فیزٹو :۔ اس کے بعد ایسوسی ایشن فیز ٹو شروع کرے گی، جس میں فارمرز کو تین فی میل بریڈرز، ایک 20 ہزار روپے میں دی جاے گی۔ اور تینوں کلچ کے بچے 15 اوسطاً، بلحاظ عمر 20 ہزار، 30 ہزار اور چار ماہ کی صرف فیمیل 60 ہزار روپے ہر کلچ واپس ہونگے۔ فیز ون کے فارمرز بھی اسی ریٹ پر بچے واپس کریں گے۔

٭۔ فیز تھری:۔ میں فارمرز کو تین فی میل بریڈرز ایک 12ہزار روپے کی دی جاے گی اور ایک کلچ کے 15 بچے بالترتیب 15 ہزار، 25ہزار اور چار ماہ کی صرف فیمیل 45 ہزار روپے میں لیے جائیں گے۔ یہی ریٹ فیز ون اور فیز ٹو کا ہو گا۔

٭۔ ریبٹ میٹ فیز :۔   فارمرز کو ایک فی میل بریڈر 8ہزار میں ملے گی اور بچے واپس ہونگے بالترتیب عمردوماہ فیمیل700روپے، میل 500روپے، عمر تین ماہ 800روپے فیمیل، عمر چار ماہ صرف فیمیل 1000روپے، دیگر تمام فیزز کے ریٹ بھی یہی ہونگے۔ 

پروگرام  :۔
جو فارمرز ہمارے ساتھ مسلسل کام کرنا چاہیں گے آن کو ہم تین فیمیل کے بریڈرز سے ترقی دے کر 20 فیمیل 5میل کا رجسٹرڈ فارمر بنا دیں گے۔ 

جو 80 ہزار روپے کا فلاک سیل کر سکے گا اور اگر اس کا کردار بہت اچھا پایا گیا تو اُس کا سیٹ اپ ڈبل بھی کیا جا سکتا ہے جس سے اس کی آمدنی160,000روپے ایک کلچ کی ہو جائے  گی۔

 اس پراجیکٹ میں میل کمپنی کے پاس رہیں گے اور معقول فیس پر کراس کی سہولت ملے گی۔ 

میل ہاؤس ہر ضلعی مقام پر ضلعی صدر کے تحت ہو گا وہ ان میل ہاؤس پر انویسٹر بھی لا سکتا ہے جو ان کی قیمت بھر کر منافع کما سکتا ہے، ایک کراسنگ فیس دوسرا تمام بریڈرز سے میل بچے اس نے پرچیز کرنے ہیں اور آن کو بریڈرز بنا کر سیل کرنے تک اپنے پاس رکھے گا اور کمپنی کو معقول منافع میں فروخت کرے گا اور میٹ سیل پوائنٹس پر سپلائی پوری رکھے گا۔ (مثلاً۔ دو یا تین ہزار روپے میں دوماہ یا تین ماہ کا بچہ لے کر فل بریڈر بنا کر 8 یا 9 ہزار روپے کا)۔ اس طرح رقم تین، چار ماہ میں چار گنا ہوتی ہے۔

٭۔ اسٹاکسٹ۔ پروجیکٹ میں ایک انویسٹر صدر ضلع کی نگرانی میں فیمیل بچے خرید کر اپنے پاس بریڈر بننے تک رکھے گا اور مطلوبہ تعداد صدر صاحب آگے نیو فارمرز کو بک کریں گے اس سے معقول منافع سے خرید کر دیں گے۔ (مثلاً۔ دو، تین اور چار ماہ میں رقم ڈبل، تین گنا اور چار گنا ہوتی ہے)

 ٭-میٹ سیل پوائنٹ۔ ہر ضلع میں ایک یا زیادہ سیل پوائنٹ بنائے جائیں گے کوئی بھی ممبر یا اس کا نمائندہ ضلعی صدر کی منظوری سے پوائنٹ بناۓ گا اور 40خرگوش روزانہ کا ٹارگٹ بنا کر کام کرے گا اس کو اسٹاکسٹ سے بکنگ کروانی ہے وہ ڈیمانڈ روزانہ سپلائی کرے گا جس کا دوکلو سے کم وزن نہ ہو۔

٭۔ گوشت کا ریٹ:۔ صدر صاحب دیں گے پوائنٹ والے کو 50 روپے فی خرگوش ملیں گے اس طرح اس کو 60 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

 اگر کوئی ممبر دو یا تین سیل پوائنٹ کھولنا۔ چاہتا ہوگا تو وہ صدر ضلع سے منظوری لے گا صدر اسٹاک کو دیکھتے ہوئے منظوری دے سکتے ہیں۔ 

کمپنی کے ساتھ تمام امور اور لین دین کے معاملات میں صوبائی ایسوسی ایشن ، مرکزی ایسوسی ایشن کو جواب دہ ہو گی۔

 ٭٭٭٭جاری ہے ٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔