پنشنر دوستو !
درخواست
فارم اتنا مشکل نہ تھا ۔ لیکن لکھنے والوں کے لئے بہت مشکل گریڈ 1 تا 11
کے پنشنرز کی مجبوری کہ اُنہیں گروپ انشورنس کے سلسلے میں آخری ادا
کردہ رقم یاد نہیں تھی اور وہ
پنشنرز جو 10 سال پہلے ریٹائر ہوگئے وہ بھی اِن میں شامل ہیں ۔ اُس وقت یہ
رقم اُنہیں تھوڑی لگتی تھی ۔ لیکن اگر اب یہ حکومت واپس کرے تو یہ اُن کی
غربت میں سہارا ہے ۔ آپ سوچ رہے ہوں گے یہ رقم تھوڑی ہو گی ۔ تو ماضی کا یہ
خط پڑھیں جو ایسے ہی ایک درخواست گذار نے سندھ ہائی کورٹ سے کیس جیتنے کے
بعد ، 26 نومبر 2021 کو بالا حکام کو اپنے گروپ انشورنس کے ملازمت کے
دوران جمع کروائے رقم اور منافع جو مبلغ 21 لاکھ روپے بنتا ہے ۔ لکھا ۔ کیا
سمجھے ؟؟
تو پنشنر دوستو ، آپ کی آسانی کے لئے ، درخواست میں تبدیلی کی ۔تصویر کی
شرط ہٹا دی ۔ تاکہ پنشنر کا خرچہ نہ ہو ۔ نام ، پنشنر نمبر یعنی پی پی
او نمبر یا سول آرمڈ فورسزکا سروس نمبر اور جس محکمے سے ملازمت کے بعد
ریٹائر ہوا ۔ اور نیا فارم گرینڈ الائنس ایمپلائز اور پنشنرز کے لوگو
کے ساتھ وٹس ایپ کر دیا ۔
اب
اِس ، بلیک اینڈ وہائٹ ،درخواست کی قیمت ، شناختی کارڈ کے فرنٹ کی
فوٹو کاپی کی قیمت کی وجہ سے یہ ایک پنشنر کے لئے نہایت سستی ہو گئی ۔
لیکن اِس کے باوجود ہدایت میں صاحب ثروت پنشنر سے درخواست کی کہ وہ گریڈ
ایک سے 11 تک کے پنشنرز کی مدد کریں اوراُن کے محکمے کے حساب سے لسٹ بنا
کر اکٹھی درخواست پوسٹ آفس سے ، اس ناموں کی لسٹ کے حساب سے بھجوائیں ۔
فرد واحد درخواست نہ بھجوائے اور نہ وٹس ایپ کرے ۔
درخواستوں کی آفس پہنچنے کے بھرمار نے ، پریشانی پیدا کر دی لہذا جلدی سے ہنگامی بنیادوں پر ، درخواستیں آن لائین جمع کروانے کے لئے فارم ڈویلپ کیا اوراِس نوٹ کے ساتھ مشتہر کر دیا ۔
گروپ لائف انشورنس کی جمع کروائی گئی رقوم کی پنشنرز کوواپسی کی کوشش ۔ کے لئے آن لائن فارم کا لنک :
https://forms.gle/tJ18bEfbNEs6UZGs5
اِس لنک کے ذریعے وٹس ایپ موبائل ، کمپیوٹر یا نیٹ کیفے سے آپ اپنا ضروری ڈیٹا ، اِس فوٹو کے مطابق ڈالیں گے ۔
یہ فارم پرنٹ کروالیں اور اپنے وہ پنشنرز دوست جو خود آن لائن فارم نہیں بھر سکتے یا
اُن کے پاس سمارٹ موبائل یا کمپیوٹر کی سہولت نہیں ۔ اُن کی مدد کریں ۔
فارم بھرنے کے لئے،اِس پکچر پر کلک کریں شکریہ ۔
آپ کے لئے یہ عمل صدقہ جاریہ بن جائے گا ۔ شکریہ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جاری ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں