Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

منگل، 29 نومبر، 2022

بیلجیئن سٹون فلیمش خرگوش

بیلجیئم کے فلیمش ریجن   سے نکل کر دنیا کے مختلف علاقوں  میں بطور پالتو خرگو ش اپنے وزن اور قد کے اعتبار سے فلیمش نسل کے خرگوشوں نے اپنی پہچان کروائی ۔ 

یہ غالباً سولہویں صدی میں بلجیئم کے شہر شینٹ میں پایا گیا ارے ہاں سٹون کا مطلب یہ نہیں کہ یہ پتھر کا بنا ہو تھا ، یا پتھر کے زمانے میں دریافت ہوا ۔ دراصل سٹون ڈچ کی کلو گرام یا سیر کی طرح وزن کا پیمانہ ہے ، جس کا متبادل یعنی ا سٹون    برابر ہے  3800 گرام یا8.4 پونڈ اور یا اپنے 4 سیر بنتا ہے ۔ گویا  شینٹ کے شہر میں فلیمش ایک سٹون ( 3.8کلوگرام) یا اِس سے بڑا ہوتا تھا ۔ لیکن نیوزی لینڈ وھائیٹ کی بھی کم و بیش یہی وزن ہوتا ہے ۔

بوڑھے نے خود اپنے سامنے جمشید ریبٹ فارم پر اپنے سامنے ایک نیوزی لینڈ خرگوش وزن کرواکراپنے چار دوستوں کے سامنے دیکھا ۔ اور حیران ہوا ۔  (ویل ڈن جمشید خان )

لیکن فلیمش سنا ہے کہ وزن میں10 کلو گرام تک جاتے ہیں ۔ لیکن مخصوص گھروں میں، جہاں بطور پالتو جانور پالے ہوئے اور چوری بھی ہوتے ہیں ۔

اِس بوڑھے نے بھی دو جوڑے خریدے تھے 40 دن عمر کے لیکن وہ جلد ہی اللہ کی امان میں خوب پیٹ بھر کر کھانے کی وجہ سے چلے گئے ۔

یوں بوڑھے نے اپنی تجربہ گا میں خرگوش کیسے پالے جائیں پر تجربے کئے ۔ اور مقامی سے امورٹڈ پر چھلانگ لگائی اور تمام تر احتیاط کے باوجود  لاکھ سے اوپر نقصان کیا ۔جبکہ بوڑھا ۔ دیسی خرگوش عرصے سے پال رہا ہے ۔

پڑھیں:  ربیتانو ( خرگوش پالنے والوں کی ) ٹریننگ

اب صورت حال یہ ہے کہ پاکستان میں مقابلہ ہے فلیمش پالنے والوں اور نیوزیلینڈ واھائیٹ پالنے والوں میں، اگر نیوزی لینڈ وھائیٹ خرگوش  پر ایک بھی کالا دھبہ آجائے تو وہ ، نیوزی لینڈ کی صف سے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ۔بالکل ایسے جیسے ایک مرد  مختلف   عورتوں سے  مختلف النسل بچوں کے  قبیلے کا سربراہ ہوتا ہے ۔ لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جہاں سے یہ دنیا میں پھیلے ہیں وہاں صرف ماں بچے کی پہچان ہے ۔ہائے نیوزی لینڈ فیمیل   بے چاری نسلی امتیاز کا شکار ہو گئی ۔

وزن اور جسامت میں چار فٹ اور تین انچ  لمبا، سٹون فلیمش یقیناً   اپنے 22 کلوگرام وزن کے ساتھ بازی  لے گیا ہے ۔

یقیناً ، اِس  بیلجیئن سٹون فلیمش  خرگوش کے روسٹ بنانے کی اجازت ہر گز نہ دے گی   ، لہذا اپنے دیسی ہی بہتر ہیں ۔یعنی مختلف النسل بروکن نیوزی لینڈ وھائیٹ ۔ کیا پتہ کی ماؤں کی تبدیلی سے اُن کا وزن اور قد بڑھ جائے اور یہ بھی مقابلے کے روسٹرم پر اپنی پوزیشن بنانے میں کامیاب ہوجائیں  ۔

٭٭٭٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭٭٭

   مزید مضامین پڑھنے کے لئے جائیں ۔

 فہرست ۔ خرگوشیات  


پیر، 21 نومبر، 2022

ربیتانو (خرگوش ہالنے والوں کی ) ٹریننگ

٭ایک نئے ربیتانو نے ایک گروپ پر پوچھا:۔

How we start business of rabbit 🐰

میں نے اپنی رائے دی ۔
 ۔1۔ مقامی خرگوش کے پانچ فی میل بچے لیں ، جو آپ کو مبلغ 15 یا 16 سو کےپانچ مل جائیں گے۔

آپ ضرور سوچیں گے کہ میں امپورٹڈ  ریبٹ کا بزنس شروع، اور یہ مجھے مقامی خرگوشوں کے پیچھے دوڑا رہے ہیں ۔
تو پھر ایسا کریں کہ امپورٹڈ خرگوش لے لیں اورپہلے اُن کی رہائش گاہیں بنائیں ،  بہترین خوراک لیں ۔ تمام خرگوشوں کی بیماریوں کی دوائیں لیں ، بھئی قیمتی خرگوش ہیں کسی وقت بھی کچھ ہو سکتا ہے ؟

اور شروع ہوجائیں ایسے ہی جیسےآپ کوئی میکاؤ یا مور پالتے ہیں ۔اور روزانہ صبح اُٹھ کر ملازم سے پوچھیں سب ٹھیک تو ہے نا ؟

دیکھیں نا مقامی خرگوش کے بچوں کا جوڑا ،عمر 30 دن ، صرف 600 روپے میں مختلف رنگوں کا مل جاتا ہے اور سرخ آنکھوں والا سفید جوڑا 800 روپے میں ۔جب کہ امپورٹڈ خرگوش کے بچوں کی قیمت 2000 روپے (انگورا) ، نیوزی لینڈ وھائیٹ 4500 روپے جوڑا اور فینسی خرگوشوں کے بچوں کے جوڑے کے اِس سے اوپر قیمتیں ہیں ۔   

۔2۔   خرگوشوں کے بچوں  کو پنجروں میں رکھیں یا صحن میں چھوڑیں   اُن کی دیکھ بھال ، خوراک اور شکاری جانور یا پرندوں سے بچانے کا ضرور خیال رکھیں ، بلی اور چیل خرگوش کے بچوں کو اچک کر لے جاتی ہے ۔

۔3۔ اُن سے تربیت حاصل کریں ، خوراک ، دیکھ بھال اور بیماریوں کے بارے میں معلومات ۔

مقامی خرگوش پالنا سب سے آسان ہے کیوں کہ اُنہیں بیماریاں کم لگتی ہیں وہ اپنا علاج خود کرتے ہیں ، جڑی بوٹیوں سے اگر وہ پنجروں میں بند نہیں  اورآزاد کھلے پھرتے ہوں ۔ 
۔4۔ - جب یہ مقامی خرگوش  بالغ ہو جائیں ، تو اِنہیں بازار سے  میل خرید کر میٹنگ کروائیں ۔ لیکن ہفتہ میل کو الگ پنجرے میں رکھیں کہ وہ بازار سے  کوئی بیماری نہ  ساتھ لایا ہو ۔
۔5۔  جب فی میل بچے دیں تو اُن بچوں کی سٹڈی کریں اور اُن کا 45 دن تک سروائیول ریٹ دیکھیں ۔
۔6۔  اگر آپ کا سروائیول ریٹ 100٪ ہے تو نہایت اعلی ۔

۔7۔ اگر سرواوئیول ریٹ 75٪ ہے تو بہت بہتر ۔

۔8۔ اگر  سرواوئیول ریٹ50٪ سے کم ہے تو آپ ایک بار پھر اپنے پلان پر نظر ڈالیں ۔ کہ کہاں کہاں  غلطی ہوئی ۔ 

۔9۔ اگر اِس آن جاب ٹریننگ  کے بعد آپ سمجھتے ہیں کہ ، آپ امپورٹڈ ریبٹ پال سکتے ہیں اور  ریبٹ فارمنگ  کے بزنس میں قدم رکھ سکتے ہیں ۔
۔10۔  ایک بات یاد رکھیں ، جب آپ کسی بھی کام کو شروع کریں اور آپ اُسے درمیان میں چھوڑ دیں ، تو ہم اِسے نقصان کہتے ہیں ۔
۔10-1 ۔ جو آپریشنل ایکپینسیس کی صورت میں ہوتا ہے ، جیسے پنجرے و دیگر آئیٹم ۔
۔10-2 ۔ ایکپینڈینسس جیسے،  خوراک، دوائیں  وغیرہ بزنس کے سائز پر منحصر ہوتا ہے۔

۔11۔خرگوش صحراء میں بھی پایا جاتا ہے اور برفانی علاقوں میں بھی۔ علاقہ تبدیل کرنے کے لئے آپ کو خرگوشوں کے لئے درجہ حرارت بھی اُنہی کے آبائی ماحول کی طرح بنانا ہو گا ۔  

کوئی خوش قسمت فارمر ہوگا کہ جس کے خرگوشوں کی ابتداء میں موت نہ ہوئی ہو ۔اورموت کی بنیادی وجہ خرگوش کو بہت زیادہ   تیار یعنی دلیہ نما خوراک (یا ونڈا)  دینا ۔ سبز چارہ خرگوش سارا دن بھی کھاتے رہیں ، پیٹ کے اپھارے سے اُن کی موت نہیں ہو گی۔،

٭٭٭٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭٭٭

   مزید مضامین پڑھنے کے لئے جائیں ۔

 فہرست ۔ خرگوشیات  

 

جمعہ، 11 نومبر، 2022

نیوزی لینڈ وھائیٹ اور پاکستانی فارمرز

ا یک خرگوش پال دوست، جس نے اپنے نیوزی لینڈ ریبٹس  بریڈرز(  عمر 6 ماہ )کے ایک جوڑے  وزن 7100 گرام کی  فروخت کے مندرجہ  ذیل  پلان بنائے ہیں :۔

٭۔پلان 1۔ میں1 جوڑا نیوزی لینڈ۔وزن 3500 گرام . قیمت مبلغ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ۔مادہ85 ہزار روپے (60 فیصد) اور  نر 55 ہزار روپے(40 فیصد) میں فروخت   ہوگا ۔جو ایگریمنٹ کے بغیر ہو گا۔

٭۔پلان 2۔میں ایک نر اور  2 مادہ جسے  1/2  پلان  کہا جاتا ہے ۔ میں  نیوزی لینڈ  ۔وزن 3500 گرام . قیمت مبلغ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ۔یعنی فیمیلز  67 ہزار روپے  ا ور  نر 5 ہزار روپے ،میں فروخت ہوں گے، 25سالہ  ایگریمنٹ کے ساتھ۔

٭۔پلان 3۔میں ایک نر اور  4مادہ جسے  1/4  پلان  کہا جاتا ہے ۔    میں نیوزی لینڈ  ۔وزن 3500 گرام . قیمت مبلغ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ۔یعنی فی  ماد ہ 33،750  اور نر 5000 روپے  میں فروخت ہوں گے، 25سالہ  ایگریمنٹ کے ساتھ۔

پلان4 ۔میں ایک نر اور  8مادہ جسے  1/8  پلان  کہا جاتا ہے ۔    میں نیوزی لینڈ  ۔وزن 3500 گرام . قیمت مبلغ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ۔یعنی فی  ماد ہ 16،875اور نر 5000 روپے  میں فروخت ہوں گے، 25سالہ  ایگریمنٹ کے ساتھ۔

پلان 1/2،1/1، 1/4 اور 1/8 کےجوڑوں کے بائی بیک بچے ، جو آپ سے واپس خریدے جائیں گے :۔

پلان1/1۔میں   جوڑا نیوزی لینڈ۔وزن 3500 گرام۔قیمت خریدمادہ 21 ہزار روپے اور نر 5000 روپے ۔ 

پلان 1/2 ۔میں    نیوزی لینڈ۔وزن 3500 گرام۔ایک نر اور 2 فیمیلز13 ہزار روپے میں۔

پلان 1/4  ۔میں    نیوزی لینڈ۔وزن 3500 گرام۔ایک نر اور 4فیمیلز6،500 روپے میں۔

پلان1/8۔ میں    نیوزی لینڈ۔وزن 3500 گرام۔ایک نر اور8فیمیلز3،250 روپے میں۔واپس خریدا جائے گا ۔

اسی  طرح بائے بیک میں کسی بھی خرگوش کا وزن 2499 گرام ہوا تو وہ گوشت کیٹیگری میں بیچا جائے گا ۔میں لازمی بیچا جائے گا ورنہ ایگریمنٹ منسوخ سمجھا جائے  گا ۔

اب رہا ایگریمنٹ کا ایگریمنٹ پر عمل نہ کرنے والے کا۔بائے بیک میں تنزلی کا سفر

اگر آپ نے اپنے ایگریمنٹ کے مطابق، کمپنی کو 1/2 ۔ 1/4 یا 1/8 کے مطابق سال میں ، خرگوش نہ  دیئے تو آپ، خود بخود اگلے ایگریمنٹ میں چلے جائیں گے ۔

  ایگریمنٹ 25 سال ، ایگریمنٹ قائم  رکھنے  کے لئے آپ کم از کم سال میں ایک جوڑا واپس کریں گے ۔

٭٭٭٭٭٭٭

نیک دل ربیتانو۔ یہ ایک ایگریمنٹ ہے جو ایک کمپنی کا ہے ۔ اگر آپ کمپنی کے ایگریمنٹ سے متفق نہیں تو ایگریمنٹ نہ کریں ۔ لیکن جب آپ کمپنی کی پالیسی سے متفق ہوں اور آپ ایگریمنٹ کرتے ہیں تو اُس پرلازمی عمل کریں ۔ورنہ آپ ایگریمنٹ ختم کر دیں ۔

٭٭٭٭٭٭٭جاری ٭٭٭٭٭٭

   مزید مضامین پڑھنے کے لئے جائیں ۔

 فہرست ۔ خرگوشیات  


 

 

 



 

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔