Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 10 مارچ، 2023

الْقُرْآنَ مَهْجُورًا

 ”وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا“ (30:25)

   اگر اُس آیات کا سباق دیکھیں تو واضح ہو جائے گا  کہ  السَّمَاءُ کا شَقَّقُ ہونا نزول الملائکہ کے لئے اہم ہے :

 وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا ﴿25:25﴾

 الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَـٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا ﴿25:26﴾ 

 ظالموں کا افسوس کرنا ، کہ مَعَ الرَّسُولِ القرآن پر عمل کرنے والوں کو صدیوں پہلے سبیل کیوں سمجھا؟

 وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ﴿25:27﴾ 

 ہم نے سبیل کو ہی خلیل بنا لیا۔ -

 يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا ﴿25:28﴾ 

 ہمارے پاس اللہ کی طرف سے الذکر آنے کے باوجود د ۔خلیلوں کی وجہ سے گمراہ ہو گئے ۔

 لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي ۗ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا ﴿25:29﴾

اب دہائی دے رہے ہیں ، یا رسول اللہ مکہ مدنی و عربی ہماری شفاعت کریں ہم تو قومِ رسولؐ ھاشمی سے ہیں :۔

 وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا  (25:30) 

اِس طرح کل نبی کے لئے المجرمین ( نبی پر جھوٹی باتیں ، اللہ کے موضوع تبدیل کرکے اپنی لَغوی گرائمر سے تحریف کرکے مودودی کی طرح فصاحت و بلاغت کے دریا بہانے والے ، پرویز کی طرح اللہ کی آیات کو ریزہ ریزہ کرنے والے ) کو عدو قرار دے دیا ہے ۔ لیکن الرسول فکر مت کر تیرا رب هَادِيً بھی ہے اور نَصِيرًبھی !۔

 وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِينَ وَكَفَى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا (25:31) 

 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔