بہت پرانی بات ہے ، بوڑھے نے ایک کردار تخلیق کیا ، کاکا نٹورلال سنگھ ، جو قطعی سیاسی نہیں تھا ۔
پہلے اُس کے سوالات کی ٹخ ٹلیاں ہوتی تھیں۔ پھر اُس نے چوندیاں تے وکھری باتیں شروع کردیں ۔
اُس کے نام میں پرشاد کا اضافہ ہوگیا۔
یوں اُس کی ٹخ ٹلیاں ، وقت گرد میں تو نہیں ،البتہ موبائل کی 10 سموں کے ھجوم میں گم گئیں ، لیکن اب مل گئیں۔
کاکا نٹور لعل سنگھ کے سوالات پر ہنسیں یا سوچیں ۔ آپ کی مرضی:۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭-ہاتھوں کے طوطے اُڑ کر کہاں جاتے ہیں ؟؟
٭۔لوگ آسمان سے گر کر ، کھجور میں کیوں اٹکتے ہیں ۔ آم کے درخت پر کیوں نہیں ؟
٭۔ دودھ کا جلا چھاچھ کیوں پھونک کر پیتا ہے ۔ لسی کیوں نہیں ؟
٭۔نو دوگیارہ کیوں ہوتا ہے۔ دس تین تیرہ کیوں نہیں ؟؟
٭۔ بندر کی بلا طویلے کے سر کیوں ڈالی جاتی ہے ، کوئے کے سر کیوں نہیں ؟
٭۔کریلا نیم پر کیوں چڑھتا ہے ،آم پر کیوں نہیں ؟؟
٭۔ اشرفیاں لٹانے پر کوئلوں پر مہر کیوں لگائی جاتی ہے کاغذ پر کیوں نہیں ؟؟
٭- اندھا ریوڑیاں گھر میں ہی کیوں بانٹتا ہے ، لڈو کیوں نہیں ؟؟
٭۔ ساون کے اندھے کو ہرا کیوں نظر آتا ہے ، سفید کیوں نہیں ؟؟
٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں