کاکا نٹور لال سنگھ کے سوالات پر ہنسیں یا سوچیں ۔ آپ کی مرضی:۔
٭۔ وہ کہیں کا بھی نہیں رہا ۔ تو پھر کہاں کا رہا؟
٭- کسی کے معاملے میں ٹانگ کون سی اَڑائی جائے ؟
٭۔دل پر رکھنے والا پتھر کتنا وزنی ہو ؟
٭۔ زخموں پر نمک چھڑکنا ہو تو کون سا استعمال کیا جائے ؟
٭۔سوچتا ہوں کہ بھاڑ میں جانے کے لئے سواری کیا ہو ؟
٭ ۔ عزت کی روٹی کمائی جائے یا نان ؟
٭۔سوچتا ہوں کہ بھاڑ میں جانے کے لئے سواری کیا ہو ؟
٭ ۔ عزت کی روٹی کمائی جائے یا نان ؟
٭۔ڈنر سیٹ میں لنچ کیا جا سکتا ہے ؟
٭۔دال نہ گلے تو کیا سبزی گلا سکتے ہیں ؟
٭۔ چکنی چپڑی باتوں کے لئے کون سا گھی بہتر رہے گا ؟
٭۔دال نہ گلے تو کیا سبزی گلا سکتے ہیں ؟
٭۔ چکنی چپڑی باتوں کے لئے کون سا گھی بہتر رہے گا ؟
٭۔ بیگم کو مکھن کون سا لگایا جائے ؟
٭۔ کڑوی کسیلی باتوں کے لئے کیا کھایا جائے ؟
٭۔غلطیوں پر پرد ہ کیسے ڈالا جائے ؟
٭۔ مذاق کتنی اونچائی تک اُڑایا جائے ؟
٭۔ معاملے میں ٹانگ کون سی اَڑانی چاھئیے ۔؟
٭٭٭٭٭٭٭
کاکا نٹور لال سنگھ کے سوالات سے بوڑھا بہت پریشان رہتا ہے ۔ لیکن کیا کیا جائے کوئی سنتا ہی نہیں سوچا چلو اسے کسی پیچ پر ڈالتے ہیں ۔ اُفق کے بار بسنے والا کوئی نہ کوئی دوست ، تو حل بتائے گا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں