امی ابو السلام علیکم
مجهے امید ہے کہ آپ ساته خیریت کے جنت کے باغوں میں رحمن کی رحمت کے مزے لوٹ رہی ہوں گی .. ابو بهی ٹهیک ہیں نا ؟ اب وہاں جا کر دوبارہ سمو کنگ تو شروع نہیں کر دی ؟
امی ہم سب بہن بهائی یہاں اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں .. آپ صحیح کہتی تهیں کہ تم لوگوں کو ماں باپ کی قدر تب پتا چلے گی جب تم خود ماں باپ بن جاو گئے .. بے شک امی اب مجهے ہر پل ہر لمحے آپ اور ابو یاد آتے ہیں .. جب جب میں کچه پکاتی ہوں تو آپ میرے ساته کھڑی مجهے نمک مرچ کی مقدار بتا رہی ہوتی ہیں .. . ہر کهانے کو دوسرے سے کیسے مختلف ذائقہ دینا ہے یہ آپ کے سکهانے اصول یاد آتے ہیں ..
سردی گرمی میں کپڑے سنبھالتے . نئے موسم کے کپڑے بنواتے . پیٹی میں موجود اشیا کو دهو دکھاتے اور نیم کے پتے خشک کرکے پیٹی میں رکھواتے..
ہر اذان کے بعد آپ کی پیاری آواز میری سماعت میں گونجتی ہے .. اٹهو بڑی بہنا نماز کے لئے ..
رات جب پڑهتی ہوں تو چائے کا خیال آتے ہی امتحانات میں آپ کے ساته بیٹھ کر پی چائے کا سواد یاد آتا ہے..
نماز ہو یا قرآن مجید،روزہ ہو یا دنیاوی زندگی کے مسائل آپ میرے دل و دماغ میں میرے ساته رہتی ہیں اور میری رہنمائی کرتی ہیں..
ابو کہیں جیلس ہی نا ہو جائیں اگر ان کی بات نا کی .. ابو میرے پیارے دوست میری سہیلی .. میرے سنگی ساتهی میرے محبوب ..ابو میرے آئیڈیل باپ ... ابو جی میں سانس لینا تو بهول سکتی ہوں لیکن آپ دونوں تو میری بنیاد ہیں جس پر میں ایستادہ ہوں ..
ہر خاص موقعے پر آپ کے فون کا انتظار ہوتا ہے .. آپ تهے تو ہر خاص دن کتنا بارونق ہوتا تها ..اب تو خاموشی سے ہی گزر جاتا ہے..
اب بس آپ کے لئے جب جب دل بہت اداس ہوتا ہے تو تلاوتِ قرآن مجید کرتی ہوں .. آپ کو میرے بهیجے سورت رحمن اور سورت یاسین کے تحفے مل جاتے ہیں نا .. کہ ڈاک لیٹ تو نہیں ہوتی ..
رات کو سونے کی دعا اور آیته الکرسی پڑه کر بهی ویسا یقین نہیں ہوتا جیسا آپ کے پڑهنے اور حصار باندھنے کا ہوتا تها..
امی ابو آج میں بہت اداس ہوں .. آج پلیز خواب میں آ کر ضرور مل جائیں ..
اللہ سبحان و تعالٰی پلیز ہمارے والدین کو مزید ترقی دے کر اور اونچے درجات سے سرفراز کر دیں ..

آپ کی عاجز بندی
رابعہ خرم درانی
رابعہ خرم درانی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں