Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 10 ستمبر، 2023

صوبہ بلوچستان کے لئے فوجی سپاہیوں کی بھرتی

 بلوچستان کے صوبے سےگوادر  میں فوج میں بھرتی   کا طریق کار:
1-سپاہی ۔ جنرل ڈیوٹی ۔ عمر  17 سے 26 سال ۔قد  5فٹ 4 انچ ۔چھاتی 74 سنٹی میٹر  سے 79 سنٹی میٹر تک۔تعلیم مڈل پاس  یا مساوی 

2-سپاہی ۔ کلرک۔ عمر  17 سال ۔قد  5فٹ 4 انچ ۔چھاتی 74 سنٹی میٹر سے 79 سنٹی میٹر تک۔تعلیم ایف اے  یا ایف ایس سی

  3-سپاہی ۔ باورچی ۔ عمر  17 سال ۔قد  5فٹ 4 انچ ۔ چھاتی 74 سنٹی میٹر سے 79 سنٹی میٹر تک۔  تعلیم مڈل پاس یا مساوی

4۔ سپاہی ڈرائیور مکینیکل ٹرانسپورٹ۔عمر 17 سال 5 مہینے ،قد 5 فٹ 7 انچ ۔  چھاتی 74 سنٹی میٹر سے 79 سنٹی میٹر تک۔  تعلیم میٹرک یا مساوی

 بھرتی کا طریق کار:

1۔امیدوار کا پہلے  جسمانی و طبعی معائنہ ہوگا ۔ اِس کے بعد تعلیمی ، ذہنی اور جسمانی ٹیسٹ ہوں گے ۔

2- امیدوار کا چناؤ تعلیم اور ریکروٹنگ سنٹر میں لئے گئے امتحان کی کارکاردگی کے مطابق ہوگا۔

3۔الیکٹریکل ، مکینیکل   ، سول انجنئیرنگ اور میڈیکل کا  3 سال کا ڈپلومہ ہرکھنے والوں  کے فوج میں ترقی کے بہت مواقع ہیں ۔

4۔ ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کا ڈرائیونگ  ٹیسٹ کے بعد ڈرائیور ٹریڈ میں رکھا جائے گا۔

 5۔حافظ القرآن۔ فوجی افراد کے بچے ۔کمپیوٹر کا ایک سالہ ڈپلومہ رکھنے والے۔کا ایک سالہ ڈپلومہ نرسنگ کا ایک سالہ ڈپلومہ رکھنے والے اور گریجویٹ یا اِس سے زیادہ تعلیم رکھنے والوں کو میرٹ میں اضافی 10 نمبر دیئے جائیں گے۔

فوج میں سپاہی کے لئے مراعات۔

1-پرکشش تنخواہ۔ مفت رہائش وکھانا  ۔ 

2۔تاحیات میڈیکل کی سروس فری ۔بیوی۔ بچوں اور والدین  کے لئے سروس کے دوران میڈیکل سروس فری ۔

 3- دوران سروس ریلوے اور پی آئی اے میں نصف کرائے کی سہولت

4-بچوں کا تعلیمی اداروں  اور ملٹری کالجز میں کوٹہ ۔فوج میں بھرتی کے لئے 10 اضافی نمبر ۔

5۔کارکردگی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے ساتھ بیرون ملک سروس کا موقع

6۔ ایف اے یا ایف ایس سی والوں کو فوج میں کمیشنڈ آفیسر بننے کے مواقع 

نوٹ:

1- تمام  منتخب ہونے والوں کو  ریکروٹ ٹریننگ سنٹرزمیں تربیت دی جائے گی ۔ 

2-گوادر سے   منتخب ہونے والے امیدواروں ، کی پہلی پوسٹنگ گوادر میں کی جائے گی ۔

بھرتی کی تاریخ۔

 آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ  سے رابطہ کیا جائے یا اِس و یب سائیٹ سے معلومات لیں ۔

https://www.joinpakarmy.gov.pk

 ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔