جون
کی بات ہے ، اپنے پرانے دوست آصف اکبر کے گھر بڑھیا کے ساتھ گئے ۔ خواتین
کی گفتگو پوتے پوتیوں ، نوسے نواسیوں ، بہوؤں سے ہوتی ہوئی ، صحت پر آکر
رُک جاتی ہے ۔
چنانچہ
واپسی میں بڑھیا نے بتایا کہ اُنہوں وہاں اُن کی بیگم کو اپنی شوگر اور جوڑوں کے
درد کا بتایا ، تو اُنہوں نے کہا کہ کراچی سے وہ ایک پھل نما دوائی
منگوائیں گی آپ اُسے استعمال کرنا ۔ شوگر کی شکایت ، انشاء اللہ شکایت دور ہوجائے گی ۔
کوئی
ہفتے بعد دوائی تو نہ آئی لیکن ہفتے بعد، جمع کی صبح آصف اکبر صاحب کا
بیٹا، ایک ڈبے میں چار ، ہرے رنگ کے گول موسمبی سے بڑے پھل لایا۔
" انکل امی نے بھجوائے ہیں ، ابھی یہ کچے ہیں چار پانچ دن میں پک جائیں گے تو پھر استعمال کرنا " وہ بولا ۔
" آؤ بیٹھو چائے پی کر جانا " میں نے کہا ۔
" نہیں انکل میں نے جانا ہے ، جلدی ہے " اُس نے کہا
" نہیں انکل میں نے جانا ہے ، جلدی ہے " اُس نے کہا
" امی ابو کو میرا اور آنٹی کا سلام کہنا ۔" میں نے کہا اور نوجوان چلا گیا ۔
بوڑھے نے وہ پھل لے جاکر بیوی کو دیئے اور ہدایت کر دیا ،
بڑھیا نے وہ چاروں ، ڈبے سمیت فریج پر رکھ دئیے ۔ اور بڑھیا میں اور چم چم ایبٹ آباد چم چم کی خالہ کے پاس چلے گئے ۔
کل
یعنی ہفتے کی بات ہے ، کچن کی صفائی ہو رہی تھی ۔ کہ وہ پھل بھی اُسی ڈبے
سے برآمد ہوئے ، بڑھیا پریشان کہ یہ کیا چیز ہے ؟ اور کِس نے یہاں رکھی
؟
خیرپھر، اُس ٹیں کے ڈبے میں سڑی ہوئی اُس چیز کو کوڑے میں ڈال دیا ۔
دو
دن پہلے آصف اکبر صاحب کے ہاں پوتی کی مبارک باد دینے گئے ، وہاں بھابی نے
بڑھیا سے پوچھا ،" آپ نے بیل گری استعما ل کی کوئی فائدہ ہوا؟"
" وہ کیا ہوتی ہے ؟" بڑھیا نے پوچھا
" وہ کیا ہوتی ہے ؟" بڑھیا نے پوچھا
" ارے وہی جو کراچی سے منگوا کر حسن کے ہاتھ آپ کو بھجوائی تھی " اُنہوں نے کہا
بڑھیا کو یک دم یاد آگیا ۔
" بھابی ہوا یہ کہ ۔ ۔ ۔ " اور سارا واقعہ بتا دیا ۔ " چلیں اب اور منگوادیں ۔ میں ضرور استعمال کروں گی "
" بھابی وہ درخت ، ہماری بہن کی ساس کے گھر تھا ، اُنہوں نے کمرہ بنایا تو وہ کاٹ دیا " اُنہوں نے کہا۔
" بھابی وہ درخت ، ہماری بہن کی ساس کے گھر تھا ، اُنہوں نے کمرہ بنایا تو وہ کاٹ دیا " اُنہوں نے کہا۔
پھر اُنہوں نے بیل گری کی افادیت پر پورا لیکچر دیا ۔ تو بوڑھے نے واپس گھر آکر گوگل چاچا سے پوچھا ۔
"یہ بیل گری کیا ہے اور کہاں پایا جاتا ہے " ؟
"یہ بیل گری کیا ہے اور کہاں پایا جاتا ہے " ؟
جو معلومات ملیں ، آپ بھی پڑھیں ۔
بیل
گری برصغیر کے بہت سے خطوں میں مشہور ہے۔
اردو میں اسے بیل پتھر بھی کہتے ہیں، انگریزی میں
Beal Fruit اور Wood Apple
پنجابی میں بل ، سندھی میں کاٹھوری ، بنگالی اور ہندی میں اسے بلوا کہتے
ہیں۔
پاکستان ،ہندوستان ،بنگال ، برما ،سری لنکا اور نیپال ،میں بکثرت
ہوتا ہے۔ گویا بر صغیر کا پھل ہے۔جو بیل کے درخت سے حاصل ہوتا ہے ۔ جس کاپھل یعنی گری ، ایک ایسا غیر معمولی پھل ہے، نہ صرف جس کے استعمال سے بلکہ پتوں سے بھی ان گنت فوائد حاصل
کئے جا سکتے ہیں۔
بیل کا درخت ،پچیس سے تیس فٹ اونچاہوتاہے۔موسم ِ بہار میں ، نئے پتوں کے ساتھ ہی سبزی مائل سفید پھول جس
کی چار انچ پنکھڑیاں ہوتی ہیں ان میں تھوڑی خوشبو ہوتی
ہے۔
پھل جنگلی خودرودرختوں پرلیموں کے برابر سے لےکرگیند کے برابر ہوتے
ہیں۔ان پر درمیانی گیند سے لے کر ایک کلو
تک پھل لگتے ہیں جو پہلے سبز اور بعد میں سرخی مائل زرد ہو جاتے ہیں۔جن کے
اوپر چھلکا سخت ہوتاہے۔اورپکنے پر اندر کا گودہ لیس دار شیریں اورخوش ذائقہ
ہوتا ہے اس کے اندر سے چھوٹے سفید رنگ کے تخم بھر ے ہوتے ہیں۔
بیل کا پھل جسے بیل گری کہتے ہیں، خوب پکی ہوئی بیل گری کا گودہ نہایت سرخ‘ خوشبودار اور شیریں ہوتا
ہے۔
اطباء اسے کثرت سے ادویات میں استعمال کرتےہیں اس کا مربہ بھی بہت عمدہ
بنتا ہے۔ یہ خاصیت میں گرمے سے مشابہ ہوتا ہے اس کاباہر کا خول بے حد سخت
جبکہ اس کا گودا بے حد نرم اور کھانے میں لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے مغز کے چھلکے
سکھالیتے ہیں اسے خشک بیل گری کہتے ہیں۔
اطباء بیل گری کا مزاج۔تازہ درجہ دوم اور خشک درجہ سوم بتاتے ہیں ۔
بیل کے درخت کے فوائد؛
بیل درخت کا پھل یعنی بیل گری کے انسانی جم پر ہونے والے فوائد:
٭۔ پھل کو بطور میوہ کھایا جاتا ہے اور اِس کا شربت بنا کر بھی پیا جاتا ہے ۔
٭- دہی میں چینی کے ساتھ گودہ ملا کر کھایا بھی جاتا ہے ۔
٭- بیل گری ، انسولین سے بھرپور ہے ،جو خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے
لئے ضروری ہے،یہ شوگر کے مریضوں کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔
٭- بیل گری کا استعمال ، برص، بواسیر،اسہال یا ڈائیریا، ہیضہ ، السر ، سوزش،دل
کی بیماریوں،نظام ہضم کی بحالی ،سانس لینے میں دشواری کے علاج سمیت دیگر
بہت سی بیماریوں میں مفید ہے۔
٭- معدے میں غیر معمولی تیزابیت جو السر کا اصل سبب بنتا ہے اس کو بننے سے
روکتا ہے ۔
٭۔جسم میں وٹامن سی کی کمی کے باعث کمزوری،تھکاوٹ، خون میں سرخ خلیوں کی کمی،مسوڑھوں کی بیماریوں کے لئے بہتر ہے ۔بیل گری میں ایسے وٹامن کی وافر مقدار موجود ہے جو ان تمام خرابیوں کو
دور کرتا ہے۔
٭- بیل گری کا استعمال سوزش میں بھی انتہائی مفید ہے،جسم میں کسی جگہ سوزش کی
شکایت کی صورت میں اسے متاثرہ جگہ پر لگانے سے سوزش دور ہو سکتی ہے۔
٭۔ بیل گری کے پھل کا جوس اور اس کو گھی کی نسبتاً کم مقدار کے ساتھ روزانہ
کی بنیاد پر بطور غذا میں شامل رکھنا دل کی بیماریوں کو روکتا ہے، جس میں
دل کا دورہ بھی شامل ہے اس سے بچنے کا امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔
٭- بیل گری کاگودہ یا شربت ، قبض کشااور اس کی بہترین قدرتی دوا
ہے،اس کے گودے میں چھوٹی کالی مرچ اور نمک کو شامل کرکے کھانے سے آنتوں
میں بننے والے زہریلے مادے کو ختم کردیتا ہے.
٭۔ بیل گری کا استعمال خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو قابو رکھنے میں بہت
مفید ہے ،اس کا باقاعدہ استعمال خون میں کولیسٹرول کی درست مقدار کو برقرار
رکھنے کا مکمل علاج ہے ۔
٭۔ صحت تندرستی میں اضافہ کیلئے بیل گری کی چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر
آپ چاہتے ہیں کہ آپ معدہ صاف رہے اور آپ کا نظام ہاضمہ مضبوط ہوجائے تو
آپ بھی بیل گری کی چائے استعمال کرسکتے ہیں۔
بیل کا پھل جو ٹکڑے کرکے خشک کرلیاجاتا ہے جو کہ بیل گری کے نام سے مشہور
ہے۔
خشک بیل گری کسی بھی پنسار
سٹور سے بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔
بیل درخت کے پتے :
٭- بیل
گری کے پتوں کا رس نزلہ زکام اور انفلوئنزہ میں پلانا مفید ہے اور جڑ کا
جوشاندہ مقوی قلب ہے
٭- تازہ پتوں کو کشید کرنے سے
ایک زردی مائل تیل حاصل ہوتا ہے ۔جس کے استعمال سے سانس لینے کی دشواریوں اور خرابیوں
جیسے دمہ کے علاج کے لئے استعمال کیا جا تا ہے،شدید نزلہ زکام میں جب ناک
اور کان بند ہوجائیں اس کے روغن کو سر پر لگانے سےفائدہ ہوتا ہے۔
بیل درخت کی چھال :
٭۔بیل درخت کی چھال کو خفیف بخاروں میں بکثرت
استعمال کرتے ہیں۔
٭۔ بیل درخت کی چھال کا جوشاندہ سانپ کے زہر کو دورکرتاہے۔اور بخارسرمیں مفیدہے۔
٭- بیل گری کی جڑ کی چھال
سے ایک خاص جوشاندہ تیار کیا جاتا ہےجس کے پینے سے دل کی دھڑکن کی تیزی میں
اور نوبتی بخار میں افاقہ ہوتا ہے۔
طریقہ ءِ علاج :
مقدار خوراک :
طریقہ ءِ علاج :
مقدار خوراک :
1۔ 100گرام بیل گری لیں‘ اسے ایک لیٹر پانی میں
ڈال کر آگ پر چڑھادیں۔ اسے خوب پکنے دیں جب پانی کی مقدار تقریباً اڑھائی
گرام رہ جائے۔ تو اسے گھوٹ لیں ۔
شہد ڈال کر فریج یا ٹھنڈی جگہ رکھ دیں ، لیں جناب ، مربّہ تیار-
روزانہ خالی پیٹ ایک چمچ دن میں تین بار کھائیں ۔
٭۔ بیل گری کی چائے: صحت تندرستی میں اضافہ کیلئے بیل گری کی چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کامعدہ صاف رہے اور آپ کا نظام ہاضمہ مضبوط ہوجائے تو آپ بھی بیل گری کی چائے استعمال کرسکتے ہیں۔
شہد ڈال کر فریج یا ٹھنڈی جگہ رکھ دیں ، لیں جناب ، مربّہ تیار-
روزانہ خالی پیٹ ایک چمچ دن میں تین بار کھائیں ۔
٭۔ بیل گری کی چائے: صحت تندرستی میں اضافہ کیلئے بیل گری کی چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کامعدہ صاف رہے اور آپ کا نظام ہاضمہ مضبوط ہوجائے تو آپ بھی بیل گری کی چائے استعمال کرسکتے ہیں۔
آرتھرائیٹس کے لئے بہترین نسخہ ہے ۔
مکرر :
بوڑھا 12 اکتوبر 2019 کو بڑھیا کے ساتھ افریقیوں کی دیس آپہنچا ۔
یہاں آکر چڑھائیاں چڑھتے گھٹنے جواب دے گئے ، بیٹی نے پاکستان سے آنے والے دفتر کے ایک آفیسر سے Knee Caps منگوادیئے ۔ اُن سے گذارا تو ہوا لیکن درد رفع نہ ہوا ، 5 دسمبر 2019 میں پاکستان جانا ہوا ، پہلے ہفتہ تو آرام کیا ، پنسار کے پاس گیا ، اُس سے بیل گری کا پھل آدھا کلو 600 روپے میں لیا ۔دیکھنے میں واہیات خیر 4 جنوری کو ایتھوپیا لے آیا ۔
بوڑھا 12 اکتوبر 2019 کو بڑھیا کے ساتھ افریقیوں کی دیس آپہنچا ۔
یہاں آکر چڑھائیاں چڑھتے گھٹنے جواب دے گئے ، بیٹی نے پاکستان سے آنے والے دفتر کے ایک آفیسر سے Knee Caps منگوادیئے ۔ اُن سے گذارا تو ہوا لیکن درد رفع نہ ہوا ، 5 دسمبر 2019 میں پاکستان جانا ہوا ، پہلے ہفتہ تو آرام کیا ، پنسار کے پاس گیا ، اُس سے بیل گری کا پھل آدھا کلو 600 روپے میں لیا ۔دیکھنے میں واہیات خیر 4 جنوری کو ایتھوپیا لے آیا ۔
اِسے دھو کر خشک کیا، پیسنے کی کوشش کی دھماکے کی آواز سے چھت ہلنے لگی۔
بوڑھےنے چار پیس پانی میں ڈالے ، وہ نرم ہو گئے ، بوڑھے نے ایک چائے کے چمچے میں ٹکڑا لے کر چکھا اور پھر کھا لیا ، جو پانی تھا اُسے پی لیا ، باقی گودے کو ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیا اب روزانہ بوڑھا ایک درمیانہ چمچ کھاتا ہے ۔
گھٹنوں پر جو Knee Caps باندھی تھیں وہ اتار دی ہیں اور روزانہ چم چم کو سکول چھوڑنے اور لانے جاتا ہے ۔ جاتے ہوئے دو منزلہ چڑھائی اور آتے ہوئے دو منزلہ چڑھائی ،بوڑھا پہاڑی بکرے کی طرح آرام سے بغیر سستائے چڑھ جاتا ہے ۔
بھائی ثنااللہ احسن نے کمنٹ دیئے ، کہ بیل گری کے پھل کی پنجیری بنا کر بھی کھائی جاسکتی ہے !
جواب دیا بھائی : حلوہ اور پنجیری کی طرف جانے سے ڈر لگتا کہ شوگر کے ہتھے نہ چڑھ جائیں، کیوں کہ آخری حد سے پہلے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ سمجھو کہ صاحبِ اعراف ہیں ،اسی لئے حلوہ یا پنجیری سے کوسوں دور ہیں۔
ہاں کبھی کبھی لڈو کی یاد میں لڈو کھا لیتے ہیں ، چم چم پاس ہے اور برفی کی مٹھاس بھی چکھ کر برفی کو یاد کرلیتے ہیں ۔
ہاں کبھی کبھی لڈو کی یاد میں لڈو کھا لیتے ہیں ، چم چم پاس ہے اور برفی کی مٹھاس بھی چکھ کر برفی کو یاد کرلیتے ہیں ۔
ویسے ، بوڑھے کا نظریہ یہ ہے کہ چیز کھاؤ تو خالص کھاؤ اوردوائی کھانی ہے تو اُسے میٹھا کر کے اُس کی خاصیت کم کیوں کی جائے ؟۔
بیل گری کے مزید فوائد !
٭-شوگر کے لئے : پتوں کا رس 60 گرام۔ نکال کر صبح نہارمنہ پلانا
ذیابیطس کیلئے بہت مفید ہے ۔
٭- معدے و آنتوں کے امراض کے لئے :بیل
گری کا پکا ہوا گودا جگر و معدےکوقوت دیتا ہے۔کیونکہ
یہ آنتوں کو صاف کرتا ہے اور ان میں قدرتی لچک کو بحال کرتا ہے۔ آنتوں کے امراض کو ختم کرتا ہے ۔
٭۔ یرقان کیلئے: یرقان کےمرض میں بیل گری کا پاؤڈر ایک گرام کالی مرچ ملا کر
پانی کے ہمراہ چند روز کھلانے سے مرض کی زیادتی ختم ہوجاتی ہے۔
٭۔ پیچش یا
اسہال کے لئے : بیل گری کا گودا اپنے نرم و کثیف اثرات کے باعث فائدہ
مند ہے۔جن افراد کو
دست آنے کی شکایت ہو ان کو بیل گری کا شربت تیس گرام پلانے سے یا بیل گری
کا پاؤڈر ایک ایک گرام روز کھانے سے آرام آجاتا ہے۔ یا ۔
بچوں کو 244 ملی گرام سے 488 ملی گرام تک
بیل گری کا پاؤڈر 122 ملی گرام یا 244 ملی گرام ، کتھے میں ملا کر پانی کے ساتھ کھلاتے ہیں۔
اس سے دستوں میں افاقہ ہوتا ہے اور آنتوں کی بے قاعدگی بھی درست ہوتی ہے۔
بڑوں کو یہ مقدار دو گنا کرکےدی جاسکتی ہے۔
٭- حلق میں ورم کے لئے :پکے ہوئے گودے کے کھانے سے ورم حلق میں فائدہ ہوتا ہے۔
٭۔ سردیوں کی بیماریوں کے لئے : پتوں کا رس
کھانسی‘ زکام‘ انفلوئنزا اور ورم کو تحلیل کرتا ہے۔
بخار کیلئے: گرمی یا سردی کے باعث جن افراد کو بخار ہوجائے وہ اس نسخے سے
فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ بیل کے پتوں کا رس ہم وزن شہد یا پانی میں ملا
کرمریض کو پلائیں۔ اس سے بخار کا زور ٹوٹ جاتا ہے اور طبیعت میں سکون پیدا
ہوتا ہے۔
بندش پیشاب کیلئے: پروسٹیٹ گلینڈ کی خرابی کی وجہ سے ، پیشاب کی بندش‘ پیشاب کے رک رک کر آنے‘ دوبارہ پیشاب
کرنے کے بعد حاجت ہونے اس نسخہ کا استعمال بے حد مؤثر پایا گیا ہے۔
٭٭٭صحت پر مضامین پڑھنے کے لئے کلک کریں ٭واپس٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں