کیلے کے چھلکے کو کوڑے دان کی نذر مت کیجئے !
٭ ۔ کیلے کا چھلکا غذائیت سے پر ہے۔ اس میں معدنی پوٹاشیم بکثرت ہوتا ہے ۔ یہ معدن ہمارے
بلند فشار خون (بلڈ پریشر ) کم کرتا اور موڈ بہتر بناتا ہے۔ اس میں حل
پذیر ریشہ بھی خوب ملتا ہے یہ ریشہ ہم میں سیری کا احساس پیدا کرتا-
٭ ۔ کولیسٹرول ( ایل ڈی ایل ) سے نجات دلاتا ہے
٭ ۔ یہ
چھلکا غیر حل پذیر ریشہ بھی رکھتا ہے، ہماری آنتوں
کی صفائی کرکے
ہمارا نظام ہضم ٹھیک کرتا ہے، کیلے کے چھلکے کی خصوصیات کے باعث بھارت
سمیت کئی ایشائی ممالک میں یہ بطور سبزی پکایا جاتا ہے
٭ ۔ اس کی یخنی (سوپ) بھی بنتی ہے
لہذا آئندہ بے پروائی سے کیلے کا چھلکا مت پھینکیئے
بلکہ اسے کام میں لائیے
٭ ۔ چھلکے کے نیچے واقع سفید حصہ بھی غذائیت رکھتا
ہے ماہرین طب کے مطابق یہ سفید حصہ وٹامن سی اوروٹامن بی 6 کا حامل ہے۔!
٭ ۔ سفید حصے میں سائٹرولین ( Citrulline) نامی کیمیائی مادہ بھی ملتا ہے یہ ایک امائنو ایسڈ یا تیزاب ہے، جو ہمارے بدن میں
خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے- یوں ان میں خون روانی سے دوڑتا اور ہمیں تندرست رکھتا ہے
٭۔ یہ چہرے کے دانے ،پمپلز، چھائیاں، نشانات، ایکزیما، خارش، داد ،چمبل ،خشکی، ایڑی کا پھٹنا ، گویا جلد کے ہر مسئلے کا بہترین آزمودہ حل ہے-
٭۔ یہ چہرے کے دانے ،پمپلز، چھائیاں، نشانات، ایکزیما، خارش، داد ،چمبل ،خشکی، ایڑی کا پھٹنا ، گویا جلد کے ہر مسئلے کا بہترین آزمودہ حل ہے-
٭٭٭صحت پر مضامین پڑھنے کے لئے کلک کریں ٭واپس٭٭٭٭
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں