Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

اتوار، 10 جنوری، 2016

پرائیڈ فیملی پیرا گلائیڈنگ کلب

چم چم اور برفی، "پرائیڈ فیملی پیرا گلائیڈنگ" ٹرپ کے ساتھ جاتے ہوئے ۔
بوڑھا ، بوڑھی ، چم چم ، بوڑھے کی کپتان بیٹی اور برفی کے ماما اور بابا دو کاروں میں ، منگ پیرا گلائیڈنگ زون میں جانے کے لئے روانہ ہوئے ، یہ بوڑھے کا " پرائیڈ فیملی پیرا گلائیڈنگ کلب" کا پہلا گروپ تھا ، جس کی افتتاحی تقریب کی پہلی " پیرا گلائیڈر " چم چم تھی ۔ 

بوڑھے نے فیس بک اور وٹس ایپ پر جب اپنے ریکارڈ کی داستان ڈالی تو ، بہت سے دوستوں نے کہا کہ ہم بھی ، اپنے بچوں کے ساتھ پیرا گلائیڈنگ کرنا چاھتے ہیں ۔ بوڑھے نے سوچا ، پلان بنایا ، ایکسپلور کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں بوڑھے نے "ایڈونچر گلائیڈنگ کی دنیا " میں پہلا قدم ، اُن دوستوں کی خواہش پر رکھ دیا ہے ، جو فضا میں اُڑنا چاہتے ہیں ۔
شروع میں "پرائیڈ فیملی پیرا گلائیڈنگ کلب" ویک اینڈ ( ہفتہ اور اتوار) پیرا گلائیڈنگ ہو گی ۔ جو جی دار فیملی اور نوجوانوں کے لئے ترتیب دی جا رہی ہے ، 

کیوں کہ آج بوڑھا ، چم چم کے پہاڑ پر چڑھا اور ساڑھے 6 سالہ ، چم چم نے بوڑھے کا ھاتھ پکڑا یہ کہہ کر ،
" آوا ، آپ کی سانس تیز چل رہی ہے ، آپ تھک گئے ہو ، میرا ھاتھ پکڑ لو ! "


63 سالہ بوڑھے نے مستقبل کی پیرا گلائیڈر چم چم کے ساتھ بلندیوں پر اُسے لے جانے کے لئے اُس 
کا ھاتھ پکڑا اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !
وہ دونوں آہستہ آہتہ قدم بڑھاتے ہوئے اوپر چڑھنے لگے !
دونوں اوپر پہنچے تو ، بوڑھے کا بیٹا اور بیٹی اوپر پہنچ کر ، بوڑھے کے حکم کا انتظار کر رہے تھے
بوڑھا اور چم چم دونوں ایک پتھر پر بیٹھ کر سستانے لگے ، لیکن چم چم فوراً اپنا پسندیدہ کھیل ، پہاڑی سے پتھر لڑھکانے میں مصروف ہو گئی ۔

بوڑھے کے سانس بحال ہوئے اور ہوا بھی تھوڑی تیز ہونے لگی تو بیٹے نے بوڑھے سے پوچھا ،
" پپا پہلے آپ جائیں گے یا ہم دونوں میں سے کوئی ؟"

بوڑھے نے چم چم کی طرف دیکھا اور اُسے بلایا ، اور پوچھا ،
" مائی سوئیٹ ھارٹ ، کیا تمھیں مجھ پر فخر ہے ؟ "
" یس آوا " چم چم بولی اور بوڑھے کو ڈرل پپی دی ۔
" تو میں بھی آپ پر فخر کروں ، میری بہادر نواسی " بوڑھا بولا
ّ یقیناً ، آوا ! میں پہلی چھوٹی لڑکی ہوں جو اتنا اونچا پہاڑ چڑھ کر آئی " چم چم پورے یقین کے ساتھ بولی ۔

" مجھے فخر ہے کہ آپ نے اور میں نے ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ " بوڑھا بولا " اور اب آپ دوسرا ریکارڈ قائم کرو گی ، پہلی فلائیٹ لے کر ۔"
" کیا آپ کو یقین ہے آوا ، کہ کوئی خطرہ نہیں ؟" چم چم نے ڈر ظاہر کیا " ہم بہت اونچائی پر ہیں ! "
" کیا میں آپ کو ایسا کام کرنے کو کہوں گا ، جس میں خطرہ ہو ؟ " بوڑھا بولا ۔
" نہیں آوا ، مجھے آپ پر یقین ہے " چم چم بولی ۔
چم چم کا یہ سٹائل بن چکا ہے ، کیوں کہ چم چم کی ماما نے اُس کے ذہن میں بٹھا دیا ہے ۔ کہ وہ ہر کام کرنے سے پہلے سوچے ، کہ
کیا اِس میں نقصان نہیں ؟
اِس کام کے کرنے سے چم چم کو کیا فائدہ ہوگا ؟
کیا چم چم کی فیملی ، اِس کام پر فخر محسوس کرے گی یا سوری فیل کرے گی ؟
اگر چم چم ، مطمئن ہے تو وہ کام کرے ورنہ ، ماما سے پوچھے گی ۔ فیملی ڈسکشن ( چم چم ، ماما اور بابا) ہو گی اُس کے بعد اجازت ملنے پر کام کیا جائے گا ۔ گو کہ چم چم ماما اور بابا کی اجازت سے بوڑھے کے ساتھ آئی تھی ، لیکن اُس کے باوجود اُسے ہچکچاہٹ تھی ۔
بوڑھے نے پوچھا، " کیا وہ تیار ہے ؟ "
چم چم نے ھاں میں سر ھلاتے ہوئے بولی ،
" اوکے آوا ، میں تیار ہوں ! "

" یہ انکل عرفان ہیں ، اور یہ اچھے پائیلٹ ہیں " بوڑھے نے ماہر انسٹرکٹر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا ، " ان سے ھاتھ ملاؤ اور ان سے کہو کہ آپ کی مدد کریں "


چم چم نے ھاتھ ملایا ، عرفان نے چم چم کو گلائیڈنگ ھارنیس پہنائے ، اور تھوڑے انتظار کے بعد ، چم چم پائلٹ عرفان کے ساتھ ، فضا میں تھی اور خوشی سے نعرے لگا رہی تھی ۔ 


بوڑھے کی بیٹی اور بیٹا ، سولو ، ائر بورن ہوئے ، پھر باری باری باقی ممبروں نے ائر بورن کیا ،

بوڑھے نے وہی پیرا شوٹ لینا تھا ، جس پر چم چم اور انسٹرکٹرعرفان گئے تھے -

" آوا ! مجھے بہت مزہ آیا میں 5 فلائیٹس اور کروں گے "
چم چم پھر واپس جمپنگ پلیٹ فارم پر پہنچتے ہی بولی ۔

گو کہ چم چم تھوڑا نروس تھی لیکن بوڑھے کو معلوم تھا وہ دوبارہ لازمی آئے گی مگر اتنا جلدی ، اُس نے سوچا نہ تھا ۔ 




چم چم نے ایک اور جمپ لگا کر 10 جنوری 2016 کو " پرائیڈ پیرا گلائیڈنگ فیملی کلب" کی مستقل رُکنیت حاصل کر لی۔ !
چم چم کے لئے تالیاں !
چم چم کو بوڑھے نے  پہلی تعارفی سولو فلائیٹ کروائی ۔
  ٭ ٭٭ ٭معلومات کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں  ٭  ٭ ٭٭
٭                                                 -        پیرا گلائیڈنگ کیا ہے ؟
 ٭                                                 -       پیرا گلائیڈنگ ایک کھیل  
٭                                                 -     تھیوری ۔ پیرا گلائیڈر فلائیٹ ۔ 

 ٭                                                 -    پیرا گلائیڈر کنٹرولز
 ٭                                                 -  پیرا گلائیڈرز ۔ گراونڈ ٹریننگ

٭                                                 -    پیرا گلائیڈنگ . سوالات


پہلا مضمون:  ۔جوان ،  بوڑھا اور پیرا گلائیڈنگ

اگلا مضمون :۔   جاری ہے

   ٭٭٭٭٭٭


2 تبصرے:

  1. اچھی شئیرنگ کی گئی ہے
    اس سے ایک سبق یہ بھی ملتا ہے کہ بچوں میں کنفیڈنس پیدا کرنا چاہیے اور ان کو مشاورت کے لئے موقع فراہم کرنا چاہیے.

    جواب دیںحذف کریں
  2. اچھی شئیرنگ کی گئی ہے
    اس سے ایک سبق یہ بھی ملتا ہے کہ بچوں میں کنفیڈنس پیدا کرنا چاہیے اور ان کو مشاورت کے لئے موقع فراہم کرنا چاہیے.

    جواب دیںحذف کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔