Pages

میرے چاروں طرف افق ہے جو ایک پردہء سیمیں کی طرح فضائے بسیط میں پھیلا ہوا ہے،واقعات مستقبل کے افق سے نمودار ہو کر ماضی کے افق میں چلے جاتے ہیں،لیکن گم نہیں ہوتے،موقع محل،اسے واپس تحت الشعور سے شعور میں لے آتا ہے، شعور انسانی افق ہے،جس سے جھانک کر وہ مستقبل کےآئینہ ادراک میں دیکھتا ہے ۔
دوستو ! اُفق کے پار سب دیکھتے ہیں ۔ لیکن توجہ نہیں دیتے۔ آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ پوسٹ ہونے کے بعد یہ آپ کے ہوئے ، آپ انہیں کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت کی ضرورت نہیں !( مہاجرزادہ)

جمعہ، 11 مارچ، 2016

تھیوری ۔ پیرا گلائیڈر فلائیٹ


کبھی پتنگ اُڑائی ہے آپ نے؟
یقیناً اُڑائی ہو گی ۔ 

پیرا گلائیڈر کا ونگ بالکل پتنگ کے اصول پر کام کرتا ہے ، بس اسے پتنگ سے مختلف بنایا جاتا ہے ۔
اگر ہم اِس تصویر کو دیکھیں تو ونگ بہت سے سیلز کا مجموعہ نظر آئے ، ونگ دو پیرا کلاتھ پر مشتمل ہوتا ہے ، ایک اوپر کا حصہ اور دوسرا نیچے کا حصہ ، دونوں کودرمیان سے اِس طرح جوڑا جاتا ہے کہ ، کئی سیلز بن جاتے ہیں ، سامنے سے یہ سیلز کھلے ہوتے ہیں اور پیچھے سے یہ بند ہوتے ہیں ۔
 جب ان سیلز میں ہوا داخل ہوتی ہے تو یہ تن جاتے ہیں اور ونگ پھیل کر اپنا گھیراؤ بڑھا دیتا ہے ۔
ونگ کا یہ گھیراؤ ، اُسے فضاء میں اٹھنے اور مختلف ڈوریوں سے ، عین اُس کے نیچے ( سنٹری فیوگل سنٹر) لٹکے ہوئے وزن کو سہارا دیتا ہے ۔ جسے وہ اپنے ساتھ لے کر آہستہ آہستہ زمین پر اتر آتا ہے ۔

ونگ کو پھیلاؤ کیوں دیا جاتا ہے ؟
جیسا کہ اِس تصویر سے ظاہر ہے ، ونگ کے پھیلاؤ سے اُڑان کی مختلف کیفیات ، قدرت نے خود مقرر کی ہیں ۔



 گلائیڈنگ میں پانی کے شکاری پرندے فضا میں اوپر جاتے ہیں فضا میں ایک خاص اونچائی پر پروں کی لمبائی کی وجہ سے معلق رہنے کی کوشش کرتے ہوئے ، چکر کاٹتے ہوئے ، اپنی بلندی کم کرتے رہتے ہیں  اور وہاں سے اپنے شکار کو گلائیڈنگ کرتے ہوئے ڈھونڈتے ہیں اور تیزی سے نیچے آتے ہیں اور کرتب دکھانے کے انداز میں لہراتے ہوئے، پانی میں غوطہ مار کر شکار کو پکڑ لیتے ہیں ۔ 
جبکہ سورنگ کرنے والے شکاری پرندے گلائیڈنگ اور سورنگ دونوں کرتے ہیں ۔ اُن کے پروں کا پھیلاؤ اور لمبائی کی وجہ سے فضا میں اپنے پر پھیلا کر گلائیڈنگ کرتے ہیں اور گرم ہوا ملنے پر سورنگ کرتا ہوا اوپر جاتے رہتے ہیں ، کیوں کہ یہ پرندے اپنے شکار کر زمین پر حملہ آور ہوتے ہیں ، لہذا سمندری پرندوں کے مقابلے میں انہیں زمین پر ٹکراؤ سے بچنے کے لئے ، نہایت شدید قسم کی بریک لگانی پڑتی ہے ۔ جس میں اُن کے چوڑے پر مدد کرتے ہیں ۔ 

 پیرا گلائیڈر ونگ بھی اسی ٹیکنیک پر بنائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کی اُڑان محفوظ اور ہموار ہو جاتی ہے ۔  یاد رہے ، کہ جب ہم پتنگ کو کھینچتے ہیں تو وہ اوپر جاتی ہے کیوں کہ اُس سے ٹکرانے والی ہوا اُسے اوپر اُٹھاتی ہے ۔ ونگ کو اوپر اٹھانے کے لئے ہم اُس کو کا اینگل اُن رسیوں کی مدد سے تبدیل کرتے ہیں جو اُس سے ساتھ لگی ہوتی ہیں ۔ جس سے ونگ ، اوپر ، نیچے یا ہموار فلائیٹ کی پوزیشن میں ہو جاتا ہے ۔
 










ہوا میں اُڑ کر حفاظت سے زمین پر اترنا ہی دراصل کسی بھی فضائی کھیل کی پسندیدگی کو بڑھاتا ہے ، کیوں کہ ہر انسان خطروں سے نہیں کھیلتا ، وہ یقین کرتا ہے ، کہ وہ اِس کھیل میں ہر طرح محفوظ ہے ۔ جب وہ ہمت پاتا ہے کہ وہ اُس کھیل میں دوسروں کی طرح حصہ لے ۔ وگرنہ وہ اس کھیل کو بھاری پتھر سمجھ کر چھوڑ دیتا ہے ۔
یوں سمجھیئے کی ایک سائیکل سیکھنے والا بچہ کبھی بازار یا مصروف سڑک پر سائیکل نہیں چلائے گا ۔
سب سے پہلے وہ ایسی جگہ سائیکل چلائے گا جہاں اُسے گر کر چوٹ لگنے کا خطرہ نہ ہو ۔ وہ کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کا باعث نہ بنے ۔ جب وہ مہارت حاصل کرتا ہے تو پھر وہ آگے بڑھتا ہے ، کم مصروف سڑک پر جاتا ہے اور پھر وہ پر ہجوم شہر میں آرام سے سائیکل چلا لیتا ہے ۔ جو بچے جی دار قسم کے ہوتے ہیں اور سنسنی خیزی چاہتے ہیں وہ ون وہیلنگ کا دیگر کرتب سیکھنے کی مشق کرتےے ہیں ۔ لیکن اِن کاموں کے کرنے سے پہلے انہیں اپنی سائیکل پر پورا عبور حاصل کرنا پڑتا ہے ، جس میں مہارت حاصل کئے بغیر وہ چوٹوں سے نہیں بچ سکتے ۔ 
پیرا گلائیڈنگ بھی ایسا ہی کھیل ہے ۔ جس میں سیکھنے اور مشق کرنے سے پہلے تیزی اور کرتب کی طرف جانا، سائیکل کے حادثے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے ۔
بلکہ کوئی بھی کھیل جس میں کسی دوسری چیز کا سہارا لیا جائے ۔ وہ اُس وقت تک آپ کی دوست نہیں بنتی جب تک آپ اُس کے متعلق معلومات اور اُس کے مختلف حالات میں مختلف برتاؤ سے آگاہ نہ ہوں ۔
پیرا گلائیڈنگ میں بھی ، آپ کو کم از کم معلومات درکار ہوتی ہیں ، وہ :۔
٭                                                 -         پیرا گلائیڈر کے متعلق معلومات - 
٭                                                 -       پیرا گلائیڈر کنٹرول کیسے ہوتا ہے ۔
٭                                                 -       پیرا گلائیڈر فضاء میں اُڑنے کے بعد کیا برتاؤ کرتا ہے ۔ 
 ٭                                                 -       مجھے پیرا گلائیڈنگ سے پہلے کیا حفاظتی تدابیر کرنا چاھئیں
 ٭                                                 -       میں حفاظت سے کیسے زمین پر اتر سکتا/ سکتی ہوں 

٭    ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭٭ ٭٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭٭٭٭  ٭
٭                                                 -        پیرا گلائیڈنگ کیا ہے ؟
 ٭                                                 -       پیرا گلائیڈنگ ایک کھیل  
٭                                                 -     تھیوری ۔ پیرا گلائیڈر فلائیٹ ۔ 

 ٭                                                 -    پیرا گلائیڈر کنٹرولز
 ٭                                                 -  پیرا گلائیڈرز ۔ گراونڈ ٹریننگ 
 ٭                                                 -  بلندی سے پیرا گلائیڈنگ 

٭                                                 -    پیرا گلائیڈنگ . سوالات
٭    ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭٭ ٭٭ ٭ ٭ ٭ ٭  ٭ ٭٭٭٭  ٭


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

خیال رہے کہ "اُفق کے پار" یا میرے دیگر بلاگ کے،جملہ حقوق محفوظ نہیں ۔ !

افق کے پار
دیکھنے والوں کو اگر میرا یہ مضمون پسند آئے تو دوستوں کو بھی بتائیے ۔ آپ اِسے کہیں بھی کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں ۔ ۔ اگر آپ کو شوق ہے کہ زیادہ لوگ آپ کو پڑھیں تو اپنا بلاگ بنائیں ۔