تیری ڈولی اُٹھی - میری میت اُٹھی
پھول تجھ پر بھی برسے - پھول مجھ پر بھی برسے
پھول تجھ پر بھی برسے - پھول مجھ پر بھی برسے
فرق اتنا سا تھا
تو سج کے گئی - مجھے سجایا گیا
تو بھی گھر کو چلی - میں بھی گھر کو چلا
فرق اتنا سا تھا
تو اُٹھ کے گئی - مجھے اٹھایا گیا
تو سج کے گئی - مجھے سجایا گیا
تو بھی گھر کو چلی - میں بھی گھر کو چلا
فرق اتنا سا تھا
تو اُٹھ کے گئی - مجھے اٹھایا گیا
محفل وہاں بھی تھی - لوگ یہاں پر بھی تھے
فرق اتنا سا تھا
فرق اتنا سا تھا
اُن کا ہنسنا وہاں - اُن کا رونا یہاں
قاضی اُدھر بھی تھا - مولوی اِدھر بھی تھا
دو بول تیرے پڑھے - دو بول میرے پڑھے
فرق اتنا سا تھا
تجھے اپنایا گیا - مجھے دفنایا گیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں