رفتار آہستہ کرنے کے لئے ، " ھاف بریک لگائیں
گراونڈ ٹریننگ کے بعد ، تھوڑی اونچائی سے فلائینگ کروائی جاتی ہے ، تاکہ پیرا گلائیڈر کے دل میں اگر کوئی خوف ہے تو وہ نکل جائے ، یہ بلندی 50 سے 100 فٹ تک ہوتی ہے ۔ اِس کے لئے پہاڑی یا بلند ٹیلے کا انتخاب کیا جاتا ہے ، کیوں کہ پہاڑی کی طرف آنے والی ہوا جو زمین اور پہاٹی کی بلندی کے درمیان آرہی ہوتی ہے وہ پہاڑی کی رکاوٹ کی وجہ سے دباؤ سے اوپر اُٹھتی ہے ۔ اور پیرا گلائیڈر کو ہوا میں تھام کر اونچا کرتی ہے ۔
نچلی تصویر میں ایک لڑکی جس کا وزن 56 کلوگرام ہے ۔ جسے گروانڈ ٹریننگ کروا کر دوسرےے مرحلے میں پہلی دفعہ ٹیک آف کروایا جارہا ہے-
مدد گار اور انسٹرکٹر کی مدد سے اُسے مخالف سمت سے آنے والی ہوا کی طرف دوڑایا گیا اور تقریباً 15 میٹر کے بعد وہ ٹیک آف کر گئی ۔
مدد گار اور انسٹرکٹر کی مدد سے اُسے مخالف سمت سے آنے والی ہوا کی طرف دوڑایا گیا اور تقریباً 15 میٹر کے بعد وہ ٹیک آف کر گئی ۔
اب نچلی والی تصویر میں لڑکا ہے جس کا وزن 75 کلوگرام ہے ۔ جو تقریبا 25 میٹر کے بعد ٹیک آف ہوا ، جس کی بنیادی وجہ ہوا کا کم ہو جانا ہے ۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا دونوں کے، ونگ ایک ہی نوعیت کے تھے ؟
وزن کے لحاظ سے لڑکی کا ونگ سمال سائز اور لڑکے کا ونگ میڈیم سائز کا تھا
وزن کے لحاظ سے لڑکی کا ونگ سمال سائز اور لڑکے کا ونگ میڈیم سائز کا تھا
اترتے وقت آپ کو کنٹرول سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہے ، کیوں کہ اُسے ہوا کی رفتار ، سمت معلوم ہوتی ہے نیز وہ آپ کو ایسی جگہ لینڈ کروانا چاہتا ہے جہاں آپ آسانی سے اتر سکیں اور اترتے وقت دوڑ سکیں ۔
٭ - دائیں مُڑنے کے لئے ، " رائیٹ بریک لگائیں "
٭ - بائیں مُڑنے کے لئے ، " لیفٹ بریک لگائیں "
٭ - رفتار آہستہ کرنے کے لئے ، " ھاف بریک لگائیں
٭ - زمین پر اترتے وقت ، ونگ کو روکنے کے لئے ، " فل بریک لگائیں " ۔

ھاف بریک ونگ کی رفتار کم کرنے کے لئے لگائی جاتی ہے اور فُل بریک ، ونگ کو زمین سے چار فٹ اوپر روک کر زمین پر اترنے کے لئے ۔
یہ ذہن میں رہے ، کہ دونوں ھاتھوں کی کہنیاں، کندھوں کی تقریباً لائن میں رہیں ، اگر اِس سے نیچے آئے تو بریک ہینڈل جو ھاتھ میں پکڑا ہوتا ہے ، بریک لگانا شروع کر دیتا ہے -
جب پیرا گلائیڈر ، نیچے کی طرف جارہا ہوتا ہے تو اُس کی فلائیٹ ہموار اور تسلسل سے سامنے اور نیچے کی طرف آتی ہے
ھاف بریک لگانے سے ونگ کا پھیلاؤ کم ہو جاتا ہے اور سامنے جانے کی رفتار کم ہوجاتی ہے ، اِسی طرح نیچے اترنے کی رفتار ہلکی سی بڑھ جاتی ہے ۔
لیکن فُل بریک لگانے سے ، سامنے جانے کی رفتار ونگ کا پھیلاؤ مزید کم ہونے سے تقریباً ختم ہو جاتی ہے ، لیکن انرشیا برقرار رھتا ہے ، پیرا گلائیڈر آگے کی طرف جاتا ہے اور ونگ اُسے پیچھے کی طرف کھینچتا ہے ۔
یوں وہ آرام سے زمین پر اُتر جاتا ہے ۔

٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭٭ ٭٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭٭٭٭ ٭
٭ - پیرا گلائیڈنگ کیا ہے ؟
٭ - پیرا گلائیڈنگ ایک کھیل
٭ - تھیوری ۔ پیرا گلائیڈر فلائیٹ ۔
٭ - پیرا گلائیڈر کنٹرولز
٭ - پیرا گلائیڈرز ۔ گراونڈ ٹریننگ
٭ - پیرا گلائیڈنگ ایک کھیل
٭ - تھیوری ۔ پیرا گلائیڈر فلائیٹ ۔
٭ - پیرا گلائیڈر کنٹرولز
٭ - پیرا گلائیڈرز ۔ گراونڈ ٹریننگ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں