بالا پکچر پوسٹ پر کوئی کمنٹ دینے سے پہلے ، اللہ
کے ، اِس اٹل قانون پر بھی غور فرمائیں !
جو
وہ محمدﷺ کے توسط سے ہمیں روازنہ سناتا رہتا ہے
، اگر ہم توجہ دیں تو ! ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بِسْمِ
اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
اسمِ
صفت اللہ کے ساتھ جو الرحمان اور الرحیم ہے
!
قُلْ
يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ﴿1﴾
کہہ
: ارے او کافرو ! ۔ سنتے ہو ؟
لَا
أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿2﴾
جنت
میں جانے کے لئے تم جس اللہ کی عبادت کرتے ہو میں اُس اللہ کی عبادت نہیں کروں گا
!
وَلَا
أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿3﴾
اور
نہ ہی تم اللہ کی جنت میں جانے کے لئے اللہ کی ویسی عبادت کرو گے جیسی عبادت میں کرتا ہوں !
وَلَا
أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿4﴾
اور
نہ ہی میں اُس اللہ کا عابد بنوں گا جس اللہ کے تم عابد ہو
!
وَلَا
أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿5﴾
اور
نہ ہی تم اُس اللہ کے عابد بنو گے جس اللہ کا میں عابد ہوں !
لَكُمْ
دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ﴿6﴾ الکافرون
تمھارے
لئے تمھارے اللہ اور رسول کا بنایا ہوا دین اور میرے لئے میرے اللہ اور رسول کا
بنایا دین-
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نوٹ: فہم الایات ،
مہاجرزادہ کا ہے ، جس کا ماننا آپ پر لازم نہیں ۔ لیکن اللہ کی آیات نہ ماننے پر،
آپ اپنی موجودہ پوزیشن پر غور کرسکتے ہیں ۔
مہاجرزادہ کی رائے میں ،
اللہ اپنی اور اپنے رسولوں کی توہین کرنے والوں سے انتقام لینے میں
اپنے قواعد ِ جبر و غضب کے مطابق سریع الحساب ہے ۔
اسوۃءِ
رسول اللہ پر قدم رکھنا ہے تو آپ نے اول مسلم بن کراللہ کی وہ آیات انسانوں پر تلاوت
کرنا ہیں۔ جن پر آپ خود عمل کرتے ہو ۔ وہ فہم بتانا ہے کہ کہ جو آپ کی روزمرہ زندگی میں شامل ہے ۔ جس کے لئے کوئی بہانہ نہیں۔کوئی حیلہ نہیں اور
کوئی جواز بھی نہیں اور آپ کی مرضی کے مطابق کوئی استثنا نہیں ۔
سوائے اُن رعایات کے جو اللہ نے الکتاب میں درج کی ہیں !
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں